دہی کی ایک پیالی آپ کو حیرت انگیز فوائد فراہم کرسکتی ہیں۔دہی دودھ کی مصنوعات سے تیارکیا جاتا ہے۔ غذائیت سے بھرپورہوتا ہے۔ سالوں سے ہمارےروایتی کھانوں کا حصہ ہے ۔اسے مختلف طریقوں سےاستعمال کیاجاتا ہے کبھی رائتہ بناکر اس سے لطف اندوزہواجاتا ہے کبھی اسے کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئےان میں استعمال کیاجاتا ہے۔گرمی اور سردی دونوں موسموں میں استعمال کیاجاتاہے
۔غذائی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دودھ سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور پری بائیوٹک کابہترین ذریعہ ہیں۔دہی میں ایسے غذائیت والےعناصرپائے جاتے ہیں جو بیماریوں کی روک تھام کےلئے بھی اہم ہیں۔ فاسفورس،کیلشیم اور پروٹین کی کافی مقدارپائی جاتی ہے۔یہ بہت غذائیت بخش ہےدہی کا روزانہ استعمال آپ کو صحت مندفوائد فراہم کرسکتا ہے۔
Table of Content
دہی کھانے سے ہمیں کون کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں
دہی بلڈ پریشرکنٹرول کرتا ہے
ایک پیالی دہی سےنہ صرف ہمیں صحت بخش فوائدحاصل ہوتے ہیں‘۔بلکہ اس کی مدد سے ہم بیماریوں پر کنڑول کر سکتے ہیں۔بلڈپریشرکےمریضوں کےلئے دہی بہت مفید ہے۔جو خاموش مرض اوربہت سی بیماریوں کاباعث بنتا ہے۔جسم میں نمکیات کو کم کرنے کے لئے یہ ہماری مدد کرتی ہے۔ پوٹاشیم کی مقدار کی وجہ سےبلڈپریشرمتوازن رہتا ہے۔ پوٹاشیم سے بلڈ پریشرکنٹرول رہتا ہے۔
مضبوط ہڈیاں –
اس کےاستعمال سے ہڈیاں اوردانت مضبوط ہوتی ہیں۔یہ کیلشیم سے بھرپورغذا ہے۔جوہمارےدانت اور ہڈیوں کی نشوونماکےلئے ضروری وٹامن ہے۔جیسےجیسے عمر بڑھتی ہےتوہڈیاں بھی کمزور ہوناشروع ہوتیں ہیں اس لئے دہی ہمیں تندرست رکھنے میں مدد کرتی ہے۔روزانہ دہی کااستعمال یقینی بنائیں۔
مضبوط مدافعتی نظام
دودھ سے بنے دہی میں بیکٹریاسےلڑنےکی طاقت موجودہوتی ہے۔بیکٹریاسےپاک ہونے کی وجہ سے ہماری قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔اورہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتاہے۔جو پری بائیوٹکس اجزا اس میں موجودہیں وہ ہمارے مدافعتی نظام کےلئے اہم ہے۔
دلکش جلد –
خوبصورت اور دلکش جلد کےلئےدہی بہت اہم ہے،جس میں موجودوٹامن بی 2 ہماری جلد کی حفاظت کرتا ہے۔لہذا دہی کو کھانے کے علاوہ ہم اسے چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں۔ ہم دہی میں ہلدی کا پاوڈر مکس کر کے لگا سکتے ہیں ۔جس سے چہرے کی تروتازگی برقراررہتی ہے۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
خشکی –
اکثرسردیوں میں ہمیں خشکی کے مسائل کاسامنا رہتا ہے،غذا ئيت سے بھرپور دہی میں اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔ کھانے کے علاوہ اس کا ماسک بنا کر بھی سر پر لگانے سے سر کی خشکی ختم ہوتی ہے۔ انڈہ ملاکر لگانے سے آپ کے بال نرم اور خوبصورت ہوتے ہیں۔
بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو ہمیں فوائد فراہم کرنے کےعلاوہ بیماریوں سے بھی حفاظت کرتی ہے۔لیکن اگر خدانحواستہ آپ کو کسی بیماری کا سامنا ہے تو اس کے مناسب چیک اپ کے لئےڈاکٹرکی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے لئے ہم گھر بیٹھے ایک فون کال سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں،اورہم وڈیوکال پر یااس نمبر پر03111222398 پر کال کرکےہم آن لائن کنسلٹشن بھی لے سکتے ہیں۔