بڑی آنت ایک لمبی ٹیوب ہے, جو چھوٹی آنت سے شروع ہوتی ہے۔ ہمارے پیٹ میں بڑی آنت کا سب سے سیدھا راستہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چھوٹی آنت سے زیادہ چوڑی ہوتی ہے۔ اس آنت کا مقصد یہ ہوتا ہے پیٹ میں پانی اور نمکیات کو جذب کرنا جو کھانے کے طور پر ہضم نہیں ہوا ہوتا ہے۔
یہ ایک لمبی ٹیوب کی طرح ہوتی ہے اور اس کو صاف رکھ کر ہم اپنی اچھی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے جسم میں کسی بھی عضو کی خرابی ہمیں بیمار کر سکتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے جسم کو فری ریڈیکلز سے بچانے کے لئے ان طریقوں کا استعمال کریں جو ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔
۔ 1 بڑی آنت کی صفائی کے چند کارآمد طریقے
کسی کے جسم میں بڑی آنت کی لمبائی 5 فٹ ہوتی ہے۔ ہماری صحت کو اچھا کرنے میں اس کا بہت اہم کردار ہے۔ یہ معدے کا ایک حصہ ہے جس میں چھوٹی آنت، غذائی نالی، پیٹ اور مقعد بھی شامل ہے۔ اس کا ہمارے جسم میں یہ کام ہے کہ یہ پانی جذب کرتی ہے اور فضلہ کو جسم سے باہر کرتی ہے۔
یہ ایک قدرتی عمل ہے کہ ہم فضلہ کا اخراج لازمی کرتے ہیں۔ بڑی آنت میں خرابی آپ کے لئے مسائل پیدا کرتی ہے اس لئے ہم اس کو صاف رکھنے کے چند طریقوں پر نظر ڈالتے ہیں؛
۔ 1 وٹامن سی
یہ ایک ایسا وٹامن ہے جو ہمارے جسم کے بہت سے حصوں اور عضو کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ جیسے یہ جلد، بالوں کے علاوہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بھی بہت اہم ہے۔ اس کی مدد سے ہم اپنی ہڈیاں مضبوط بناتے ہیں۔ اس کی کمی ہمیں بہت سے مسائل میں مبتلا کرتی ہے۔ یہ ایک انتہائی ضروری وٹامن ہے۔ اس لئے بڑی آنت کی صفائی کے لئے اس وٹامن کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں تاکہ اس کی صحت برقرار رہ سکے۔
۔ 2 پھل اور سبزیاں
ہماری بڑی آنت کی صفائی کے لئے سٹارچ بھی بہت ضروری ہے، ہم اسے پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ پھل اور سبزیاں ہماری مجموعی صحت کے لئے بھی بہت ضروری ہوتی ہیں۔ ان کی مدد سے ہم بہت سی بیماریوں سے بھی دور رہتے ہیں۔ اگر آپ ان کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
۔ 3 میگنیشیم
بڑی آنت کی صحت کو بہتر بنانے میں میگنیشم بہت اہم کردار اد کرتا ہے۔ اس کو ہم سبز سبزیوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم جب اپنی غذا میں میگنشیم کو شامل کرتے ہیں تو ہم تندرست رہتے ہیں۔ اس کو ہم گری دار میووں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں گری دار میووں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ جس سے آپ کے جسم میں میگنیشیم کمی پوری ہوسکتی ہے۔
۔ 4 فائبر
قبض سے نجات اور بڑی آنت کی صفائی کے لئے فائبر بہت ضروری ہے۔ ہم اس کی مدد سے بہت سے مسائل سے دور رہتے ہیں ا س کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔ کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لئے یہ ضروری ہے۔ سیب میں سب سے زیادہ فائبر پایا جاتا ہے۔ پھلوں کے استعمال سے آپ فائبر کی اچھی مقدار حاصل کرسکتے ہیں۔
فائبر آنتوں میں نمی برقرار رکھ کر حرکت میں مدد دیتا ہے۔ ا سکے علاوہ یہ بڑی آنت میں خشکی کا سبب نہیں بنتا نہ ہی اس کی وجہ سے انسان قبض کا شکار ہوتا ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں قبض بہت سی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔
۔ 5 پانی
یہ ہماری زندگی کی ایک اہم ضرورت ہے۔ اس کے بغیر ہم زیادہ دن تک زندہ بھی نہیں رہ سکتے۔ ہم پانی کے بغیر نہ صرف قبض میں مبتلا ہوتے ہیں، بلکہ بہت سی بیماریوں میں مبتلا رہ سکتے ہیں۔ اس لئے ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لئے پانی کا استعمال لازمی کریں۔ سردیوں کے موسم میں پانی کی کمی کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے بڑی آنت کی صفائی اس کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور فریش جوسز کا استعمال بڑھادیں۔
۔ 6 ایلو ویرا
یہ ایک اچھا اینٹی فنگل ہے۔ اس کے استعمال کی وجہ سے ہم کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں، اگر آپ کسی بھی قسم کی الرجی کا شکار ہوتے ہیں، تو آپ ایلوویرا کو وہاں لگا کر اپنا انفیکشن ختم کر سکتے ہیں۔ اس کی اینٹی فنگل خصوصیات کی وجہ سے یہ خلیوں کی پرت کو سکون بخشتا ہے اور جلد کی خوبصورتی کو بھی برقرار رکھتا ہے۔
۔ 7 ورزش
کوئی بھی انسان اگر باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرتا ہے، تو وہ صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔ ہم ورزش کی مدد سے نہ صرف اپنی مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ہم بڑی آنت کی صحت کو اچھا بناتے ہیں۔ اپنی زندگی میں ورزش کو شامل کریں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں۔
اگر آپ کسی بھی اندرونی انفیکشن کا شکار ہیں تو آپ ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ حاصل کر کے اپنے مسئلے سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ کیونکہ بڑی آنت کے مسئلے کو اگنور نہیں کرنا چاہیئے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|