وزن بڑھانے کے آسان طریقے جانئے

Reading Time: 2 minutes

ہمیں بچپن ہی سے یہ بات سکھائی جاتی ہے کہ دبلاپتلااورسمارٹ ہونا خوبصورتی کی نشانی ہے،جس کی وجہ سےزیادہ وزن والے لوگ احساسِ کمتری میں مبتلارہتے ہیں۔بہت سے لوگ شک وشہبات کاشکاررہتے ہیں اس لئے سے وزن کم کرنا بہت سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔وزن کی تبدیلی پرتوجہ دینا چاہےوزن کم کرناہویازیادہ یہ آسان کام نہیں ہے۔کئی سالوں کےدوران ہمارےجسم میں وزن کاایک سیٹ پوائنٹ تیارہوتا ہےجسے بدلنا مشکل کام ہے۔زیادہ وزن آپ کا مسئلہ ہےیاکم وزن اورآپ اپناوزن بڑھاناچاہتے ہیں،وزن بڑھانے کی حکمتِ عملی زیادہ ترایک جیسی ہی ہوتے ہے۔

آپ کاوزن کم کیوں ہے؟

وزن کم ہونےکایہ مطلب نہیں ہےکہ آپ اندرونی طورپرکمزور ہیں۔بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جن کا وزن کم ہوتا ہے لیکن وہ جسمانی طورپرصحت مند ہوتے ہیں۔
جسمانی وزن کم ہونے کے پیچھےکونسی وجوہات ہوتیں ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

جینزکی وجہ سے –

اگرآپ اپنی سکول لائف سےہی دبلےپتلے ہیں تویہ آپ کی جینز میں شامل ہوسکتاہے۔ایسا ہوتا ہے کہ جن خاندانوں میں دبلے پتلے افراد ہوں توآپ بھی سمارٹ ہویاآپ کو کم بھوک لگتی ہو،کچھ لوگ خاندانی موٹاپے کی وجہ سے بھی زیادہ وزن رکھتے ہیں۔

جسمانی سرگرمی –

کچھ لوگ کھلاڑی ہوتے ہیں متعدد جسمانی سرگرمیاں ان کا وزن متوازن رکھتی ہیں۔زیادہ جسمانی سرگرمی سے جسم میں معمول سے زیادہ کیلوری حل ہوجاتی ہے۔اس لئے بھی وہ جسمانی طورپرفٹ رہتے ہیں۔

تشویش ناک بیماری –

جوشخص بیمار ہوان کی بھوک متاثرہوتی ہے،بیمار رہنےاوردوائیوں کےاستعمال سےان کی بھوک ختم ہوجاتی ہے۔اگر کسی شخص کا بغیرکوئی کوشش کیےوزن اچانک کم ہوجاتا ہے تو یہ بیماری کی علامت ہوسکتی ہےجیسےتھایرائڈکےمسائل،ذیابیطس کےامراض اور نظامِ انہظام کے مسائل،حتی کہ یہ کینسر کی بھی علامت ہوسکتی ہے۔

دوائیوں کی وجہ سے –

متعددتجویزکردہ دوایئاں بھی وزن میں کمی کاباعث بنتی ہیں،جیسے کہ کیموتھراپی جیسا علاج بھوک کم کرسکتا ہےاور بیماری کی وجہ سے وزن میں کمی آسکتی ہے۔

نفسیاتی مسائل –

ہماری ذہنی صحت ہمارے جسم کےہرحصے کو متاثرکرتی ہے۔تناؤاورڈپریشن بھی ہمارے کھانے کی عادات کومتاثرکرتےہیں،اگرآپ ایسےحالات کاشکار ہیں توآپ ڈاکٹرسےرجوع کریں۔

وزن بڑھانے کےآسان طریقے

کیلریز بڑھائیں –

جوکھلاڑی اپنے پٹھوں کاوزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کو چاہیےکہ وہ زیادہ کیلوری والا کھاناکھائیں۔جیسے زیادہ پروٹین والے کھانے،اناج اور ملک شیک کا استعمال کریں ،ان سب کا مقصد کیلوری کو بڑھانا ہے۔

وقفے کے بعد کھانا –

زیادہ اور کثرت سے کھانےکی منصوبہ بندی آپ کو زیادہ کیلوری فراہم کرسکتی ہے۔اگر کوئی شخص آسانی کے ساتھ 3وقت کھانے کی بجائے 5سے7وقت کھاسکتا ہے تو کھانے پر غور کرئے۔

لیکوڈچیزوں یعنی مشروبات کااستعمال –

اگرآپ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں توآپ کو شیک کا استعمال کرنا چاہیےان میں غذائی اجزکےساتھ ساتھ زیادہ کیلوری بھی ہوتی ہےاس لئے مشروبات کا استعمال کریں۔

زیادہ فیٹس کاا ستعمال –

آپ اپنا وزن بڑھانے کے لئے گری دار میوے،نٹس،مکھن،ایواکاڈوس،اور فیٹ مچھلی کا استعمال کریں۔

 ورزش کریں –

اگرآپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں یازیادہ کرنا چاہتے ہیں تو ورزش بہترین ہے،ورزش کرنے سے آپ کو صحت اور تندرستی مل سکتی ہے۔ورزش سے آپ کومتوازن وزن میں مدد مل سکتی ہے۔

آن لائن ماہرڈاکٹرسے بات کریں۔

اگرآپ کو اپنے وزن کو لے کر مسائل کا سامنا ہے تو آپ گھربیٹھے ایک فون کال کی مدد سےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ماہرِغذائیت سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیوکال پر یااس نمبر پر03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کرسکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment