ہلدی کےکونسےفوائدہیں جانیے۔۔

Reading Time: 2 minutes

ہلدی ایک ایسا مصالحہ ہے جو قدیم زمانےسےکھانوں میں استعمال ہونے کےعلاوہ دوائی کے طورپربھی استعمال ہوتارہاہے۔بہت سے مطالعات سے علم ہوتا ہے کہ یہ جسمانی اور دماغی طورپربہت فائدہ دیتی ہے۔ہلدی میں بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جوہماری صحت کے لئے بہت اہم ہیں۔ یہ میں پوٹاشیم،فاسفورس،آئرن اوروٹامن اے،بی اورسی سے بھرپور ہوتی ہے۔یہ خون کوصاف کرنے کے علاوہ اس سے زخم پرلگانے کے لئے مرہم بھی تیار کیاجاتاہے۔اس کے علاوہ اس کے کھانوں میں بھی بہت سے فوائد ہیں۔ہلدی ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے یہ کیسے ہمیں بیماریوں سے بچاتی ہےیہ جاننے کے لیے یہ مضمون آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ہلدی کےفائدے مندرجہ ذیل ہیں؛

مدافعتی نظام کو مظبوط بناتی ہے –

ہلدی ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے۔اس میں موجود خصوصیات ہمارےمدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہیں۔ہلدی ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کااخراج کرتی ہےکیونکہ اس میں اینٹی اکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

کولیسٹرول کی سطح –

کولیسٹرول جوکہ بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے،اس سے دل کی بیماری بھی ہوتی ہے۔لیکن ہلدی کا استعمال آپ کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔ہلدی دل کی بیماری اورفالج کے خطرے کوکم کرتی ہے۔اس لئے اس کا استعمال یقینی بنائیں۔

کینسرسے بچاتی ہے –

ہلدی بہت سی خصوصیات کے علاوہ ہمیں کینسرسے بھی محفوظ رکھتیں ہیں،اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔جو کینسر کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتیں ہیں۔

جوڑدردکا علاج

ہلدی جوڑوں کے درد کے علاج کے لئے بہت مفید ہے،اس میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات سوجن کو کم کرتیں ہیں اور درد سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

جگر کے لئےاہم –

ہلدی جگر کے لئے بہت مفید ہے،ہلدی خون صاف کرنے کے علاوہ ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کوخارج بھی کرتی ہے۔یہ جسم کی اندرسے صفائی کرتی ہےاورفیٹی ایسڈ کے اجتماع کو روکتی ہے۔

انفیکشن کا علاج –

ہلدی میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتیں ہیں جس سے انفیکشن کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس کے علاوہ کسی زخم پراس کا لیپ لگانے سے زخم جلد ٹھیک ہوتا ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات –

ہلدی میں اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔اگر ہمارے چہرےپر کوئی داغ دھبے ہیں تو اس کاپیسٹ لگانے سےآپ کو فائدہ حاصل ہوگا۔

نزلہ،زکام

اکثر سردیوں میں لوگوں کو نزلہ یازکام کی شکایت رہتی ہے،اگر آپ سردی محسوس کرتے ہیں تو ہلدی کا دودھ آپ کے لئے بہت مفید ہے،ایک گلاس دودھ میں تین چوتھائی ہلدی کا چمچ ڈال کر پیئں آپ کو فائدہ دے گا۔

دیگر فوائد

ہلدی دانت کے درد کو دور کرتی ہے۔ –
ہلدی دماغی مراض سے محفوظ رکھتی ہے۔ –
ہلدی وزن کو کم کرتی ہے۔ –
ہلدی السر سے محفوظ رکھتی ہے۔ –
ہلدی موڈ کو خوشگوار بناتی ہے۔ –
ہلدی جلد کو نکھارتی ہے۔ –
ہلدی سوزش کو دور کرتی ہے۔ –
ہم ہلدی کو دوائی کے طور پر تو استعمال کر سکتے ہیں،لیکن سنگین صورتحال میں ہمیں ایک ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے لئے ہم گھر بیٹھے ایک فون کال سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال پر یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لےسکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment