کوکی کے فوائد کے بارے میں کچھ بتانا بالکل ایسا ہی ہے جیسے سورج کو چراغ دکھانا کیوں کہ لوکی غذائيت کے اعتبار سے اس حوالے سے بہت منفرد سبزی ہے کیوں کہ اس میں چکنائی اور کولیسٹرول نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ بڑی مقدار میں پانی کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن سی ، وٹامن بی ، وٹامن کے ، وٹامن اے اور وٹامن ای موجود ہوتی ہے اسکے علاوہ اس میں آئرن ، فولیٹ اور میگنیشیم ، پوٹاشیم کی موجودگی اس کے فوائد کو مذيد بڑھا دیتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر کی موجودگی اس کو وزن کم کرنے کے لیۓ ایک آئیڈیل سبزی بناتی ہے
Table of Content
لوکی کے فوائد
لوکی مختلف اشکال میں موجود ہوتی ہے اس کی ہر قسم فائدوں کے حساب سے یکساں اہیمت کی حامل ہوتی ہے ۔ ان فائدوں کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے
وزن کم کرنے میں مفید

جو افراد وزن میں تیزی سے کمی کے خواہشمند ہوتےہیں ان کے لیۓ لوکی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔ وزن گھٹانے کے لیے لوکی کا جوس دن میں دو بار پینا بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ دن میں چپاتی کے ساتھ لوکی کا سالن بنا کر بھی کھایا جا سکتا ہے ۔(لوکی کا جوس بنانے کی ترکیب آگے جا کر بتائيں گے )
لوکی ایک جانب تو فائبر کی موجودگی کے سبب قبض کا خاتمہ کر کے کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے ۔ جب کہ دوسری جانب میٹا بولزم کو تیز کر کے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اس کے علاوہ اس مین موجود غذائیت ڈائٹنگ کے سبب کسی بھی قسم کی کمزوری نہیں ہونے دیتی ہے
ذہنی دباؤ کا خاتمہ کر کے پرسکون نیند لاۓ
لوکی میں پانی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ مزاج کے اعتبار سے بھی سرد ہوتی ہے اس وجہ سے اس کے استعمال سے نہ صرف جسم کو فرحت ملتی ہے بلکہ یہ پرسکون نیندکا بھی سبب بنتی ہے
لوکی کے جوس میں کچھ دانے تل کے ڈال کر رات کو سونے سے قبل پی لینے سے پرسکون نیند آتی ہے
وقت سے قبل سفید ہوتے بالوں کے لیۓ

اگر آپ کے بال بہت گر رہے ہوں اور عمر سے پہلے تیزی سے سفید بھی ہو رہے ہوں تو اس صورت میں روزانہ ایک گلاس لوکی کے جوس کو پینے سے نہ صرف سفید ہوتے بال دوبارہ سے سیاہ ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
اس سے بالوں کی صحت نہ صرف بہتر ہوگی بلکہ وہ لمبے گھنے اور صحت مند بھی ہوں گے
دل کے دورے کے خطرے سے بچاۓ
لوکی کے اندر چکنائی اور کولیسٹرول نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے اندر پوٹاشیم اور میگنیشیم کی موجودگی ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے یہ تمام عناصر مل کر لوکی کو دل کے لیۓ انتہائی مفید بناتے ہیں اور اس کے جوس کو خالی پیٹ ہنتے میں تین دن استعمال سے دل کے دورے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے
ہاضمے کو بہتر بناۓ

انسان کی صحت کے لیۓ اس کے معد ے کا درست حالت میں کام کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ ایک جانب تو لوکی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جو معدے کی گرمی کا خاتمہ کر کے اس کے افعال کوبہتر بناتی ہے
دوسری جانب یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کر کے جگر کےافعال کو بھی بہتر کرتا ہے
ہاتھوں پیروں کی جلن میں آرام دلاۓ
ہاتھوں پیروں کی جلن جسم میں زہریلے مادوں کی موجودگی اور جگر کی گرمی کے سبب ہوتے ہیں اس وجہ سے لوکی کا استعمال جسم سے اس گرمی کا خاتمہ کرتا ہے اور جلن سےآرام پہنچاتا ہے اس کے لیے ہر روز صبح نہار منہ لوکی کے جوس کا ایک گلاس پیئیں
لوکی کا مذیدار جوس بنانے کا طریقہ
مذیدار لوکی کا جوس بنانے کے لیۓ ایک پاؤ تازہ لوکی لے لیں اس کو چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس کو بلینڈر میں ڈال لیں ۔ سات سےآٹھ پتے تازہ پودینے کے ڈال لیں اور حسب ذائقہ لیموں نچوڑ لیں اس کو بلینڈ کر لیں اس کے بعد اس جوس میں حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ اور چٹکی بھر سفید زیرہ کے پاوڈر بھی شامل کر سکتے ہیں ۔
لوکی کے جوس کو پینے کا بہترین وقت خالی پیٹ ہوتا ہے اس وجہ سے اس کو صبح نہار منہ یا پھر سہہ پہر کے وقت استعمال کرنا چاہيے تاکہ اس کے زیادہ سےزیادہ فائدے حاصل کیۓ حا سکیں