کیا آپ جانتے ہیں اچھے کھانے کی اہمیت کیوں ہوتی ہے؟ ایک صحت مند اور متوازن غذا آپ کے پھیپھڑوں سمیت پورے جسم کو مضبوط رکھنے کے لیے فائدے مند ہوتی ہے۔ اپنے پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ان مختلف قسم کے کھانوں کا استعمال کریں۔ جن میں زیادہ سبزیاں اور کم پروسیسڈ فوڈز شامل ہیں۔ اس بلاگ میں صحت مند غذاؤں کا ذکر کیا گیا ہے جن سے آپ لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ طرز زندگی میں تبدیلیاں اور غذائیت سے بھرپور غذاؤں کا استعمال پھیپھڑوں کی حفاظت میں مدد کر سکتی ہیں اور پھیپھڑوں کے نقصان اور بیماری کی علامات کو بھی کم کر سکتی ہیں۔ یہاں وہ غذائیں ہیں جو پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے اس کے کام کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ان غذاؤں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کےلیے مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رجوع کریں یا 03111222398 پہ کال کرکے مشورہ حاصل کریں۔
۔1پھیپھڑوں کی صحت بڑھانے والی غذائیں
پھیپھڑوں کو صحت مند بنانے والی غذائیں یہ ہیں جن میں شامل ہیں۔۔۔
۔1 فائبر سے بھرپور غذائیں
رسبری، مٹر، دال اور کالی پھلیاں یہ وہ تمام غذائیں ہیں جو فائبر میں زیادہ ہوتی ہیں، جو آپ کے پھیپھڑوں کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ زیادہ فائبر کھاتے ہیں ان کے پھیپھڑے صحت مند ہوتے ہیں۔ فائبر سے بھرپور دیگر غذاؤں میں پوری گندم کی اسپگھیٹیز، سینکی ہوئی پھلیاں، چیا کے بیج، ناشپاتی اور بروکولی شامل ہیں۔
۔2 کافی کا استعمال
جو لوگ کافی پسند کرتے ہیں ان کے لیے اچھی خبر ہے کہ صبح کا ایک کپ آپ کے پھیپھڑوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ کیفین کی وجہ سے ہوسکتا ہے، جو سوزش کو روکتا ہے، اور پولیفینول، جو اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کو دور کرنے والا بھی ہے۔
۔3 پورے اناج کا استعمال
پورا اناج آپ کے پھیپھڑوں کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔ ان میں بھورے چاول، پوری گندم کی روٹی، پوری گندم کا پاستا، جئی، کوئنو اور جو شامل ہیں۔ یہ غذائیں فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں، جس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کو روکنے والی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، یہ وٹامن ای، سیلینیم اور ضروری فیٹی ایسڈز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں کی صحت کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں۔
۔4 بیریز کا استعمال
سرخ اور نیلے رنگ کے پھل جیسے، بلیو بیری اور اسٹرابیری فلیوونائیڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جسے اینتھوسیانین کہتے ہیں، جو انہیں اپنا رنگ دیتا ہے اور اسے ایک مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ بھی بناتا ہے۔
۔5 سبزپتوں والی سبزیاں
پالک، سوئس چارڈ اور دیگر پتوں والی سبزیاں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتے ہیں۔ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہرے پتوں والی سبزیاں اس مقصد کے لیے خاصی اچھی ہوتی ہیں۔ اس میں کیروٹینائیڈز زیادہ ہوتے ہیں، جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں۔
۔6 دودھ کی بنی ہوئی اشیاء
دودھ پینا اور پنیر، دہی اور دیگر ڈیری مصنوعات کھانے سے پھیپھڑوں کے کینسر کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔ جب تک آپ کو اس سے الرجی نہ ہو، کیونکہ ڈیری کی مصنوعات سے سوزش ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو دمہ یا پھیپھڑوں کا کوئی اور مسئلہ ہے، تو دودھ کی بنی اشیاء کھانے سے آپ کو بلغم میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر کا مشورہ ضرور حاصل کریں۔
۔7 ٹماٹر کا استعمال
ٹماٹر لائکوپین کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں کی صحت سے منسلک ہوتا ہے۔ اگر آپ کو دمہ ہے تو ٹماٹر اور ٹماٹر کی مصنوعات جیسے ٹماٹر کا جوس پینے سے سانس کی نالی کی سوزش میں بہتری آسکتی ہے۔ لائکوپین نوجوان کے لیے پھیپھڑوں کے بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ یہ فوائد ان لوگوں کے لیے زیادہ اہم ہیں جو تمباکو نوشی کرتے ہیں۔
غذائیت سے بھرپور غذا اور مشروبات کا استعمال پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے اور تحفظ دینے کا بہت زبردست طریقہ ہے۔کافی، سبز پتوں والی سبزیاں، چکنائی والی مچھلی، کالی مرچ، ٹماٹر، زیتون کا تیل، سیپ، بلیو بیری اور کدو صرف کھانے اور مشروبات کی کچھ مثالیں ہیں جو پھیپھڑوں کے کام کرنے میں فائدہ پہنچاتی ہیں۔ اپنے پھیپھڑوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اوپر دیے گئے کچھ کھانے اور مشروبات کو اپنی غذا میں ضرور شامل کرنے کی کوشش کریں۔