دودھ پلانے والی ماں کے ذہن میں بہت سارے سوالات ہوتے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے چھوٹے بچے کی اچھی صحت اور بہتر نشو ونما کے بارے میں زیادہ فکر مند ہوتی ہیں۔ ان سوالوں میں سب سے اہم سوال ان ماؤں کے یہ ہوتے ہیں کہ ماں کا دودھ بڑھانے کے لیے کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں جو صحت مند اضافے کے ساتھ بچے کے لیے غذائیت سے بھی بھرپور ہو۔
دودھ پلانے والی ماں کے لیے کھانے، پھلوں یا سبزیوں پر ایسی کوئی پابندیاں نہیں ہوتی ہے، لیکن کچھ غذائی اشیاء ایسی ہیں جو خاص طور پر دودھ کی پیداوار بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
۔ 1ماں کا دودھ میں اضافہ کرنے والی غذائیں
ماں کی صحت اور بچے کی پرورش کے لیے حمل ٹھرنے کے بعد ہی خوراک اور صحت کے حوالے سے بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مدت کے دوران ماں جو کچھ بھی کھاتی ہے وہ اس کی ڈیلیوری کے بعد صحت یاب ہونے کے لیے بھی بہت اہم ہے اور ماں کا دودھ کی پیداوار کی مقدار بھی متاثر ہوتی ہے۔ مندرجہ ذیل میں 8 غذائیں ایسی ہیں جو آپ کو اپنی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہے تاکہ ماں کا دودھ بڑھ سکے۔
۔ 1سونف کے بیج
سونف یا سونف کے بیج دودھ پلانے کے دوران بھی بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں ایسٹروجن جیسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ یہ ہاضمے کا بہترین ذریعے بھی ہیں اور بچوں میں پیٹ درد کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔
۔ 2 میتھی کے بیج
یہ ایک جڑی بوٹی ہے جسے دودھ کی بہترین پیداوار کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کیپسول کی شکل میں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ ماں کے دودھ کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔
۔ 3 دلیا
دلیا آئرن کا بہت اچھا اور بھرپور ذریعہ ہے، جو حمل کے بعد خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ آئرن کا ایک اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سے، یہ خون میں سرخ خون کے خلیوں کی تعداد کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے ماں کے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ ذہنی تناؤ کی سطح کو کم رکھنے اور ماں کا دودھ پیدا کرنے والے ہارمونز کو ایکٹو کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۔ گاجر اور پالک
گاجر وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے، جو آپ کے بچے کی نشوونما کے لیے بہت بہترین ہے۔ گاجر ماں کا دودھ بڑھانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ گاجر کے ساتھ ساتھ پالک بھی آئرن کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس لیےکھانے کی روٹین میں ان کو ضرور شامل کرنا چاہیے تاکہ خون کی کمی پوری ہوسکے اور بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکے۔
۔ 5 لہسن
لہسن ماں کا دودھ کو بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس میں کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں، جو دودھ بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، یہ ہر قسم کے کینسر سے بچاتا ہے۔ یہ جسم کے درد کو بھی دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کھانے میں اس کا استعمال صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
۔ 6 لوکی
لوکی ماں کے دودھ کی مقدار کو بڑھانے میں مدد کرن والی سبزی ہے۔ یہ سبزی ہضم کرنے میں بھی بہت آسان ہوتی ہے اور دودھ بڑھانے کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ ماں کے دودھ پلانے کے دوران اس کا استعمال آپ کو پانی کو برقرار رکھنے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دے سکتی ہے کیونکہ دودھ پلانے ماؤں کے لیے وافر مقدار میں پانی بہت ضروری ہے۔
۔ 7 گری دار میوے
بادام اور کاجو کو سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے۔ دودھ پلانے کے بعد مٹھی بھر کاجو اور بادام کھانے کا معمول بنالیں۔ گری دار میوے سیروٹونن کی پیداوار میں مدد کرتے ہیں، جو دودھ کی بہترین پیداوار کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
۔ 8 پانی اور دودھ
پانی پینا دودھ کی سپلائی بڑھانے کا ایک آسان اور مؤثر طریقہ ہے، لہذا جب بھی آپ کو پیاس لگے تو پانی پی لیں، دودھ کی بہترین مقدار کے لیے دن بھر اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھیں۔
دودھ ماں کے جسم میں دودھ پلانے سے ضائع ہونے والے کیلشیم کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور ماں کے دودھ کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔