وزن کم کرنا ہو یا بیماری کو غذا سے کنٹرول  کرنا ، کراچی کے ان ماہر غذائیت سے رابطہ کریں

Reading Time: 3 minutes

ماہر غذائیت کا نام ذہن میں آتے ہی پھیکے اور پرہیزی کھانے کا خیال آتا ہے ۔ جب کہ یہ تصور درست نہیں ہے ۔ بلکہ ماہر غذائیت وہ افراد ہوتے ہیں جو کہ انسان کے لیۓ اس غذا کا تعین کرتے ہیں جو کہ اس کی جسم کی ضرورت ہے ۔ پرہیز علاج سے بہتر ہے تو درحقیقت ماہر غذائیت وہ افراد ہوتے ہیں جو کہ مختلف بیماریوں کے شکار افراد کی صحت کے حوالے سے ان کے لیۓ درست غذا کا تعین کرتے ہیں ۔ اسی حوالے سے آج ہم آپ کو کراچی کے کچھ ماہر اور مستند ماہر غذائیت کے بارے میں بتائيں گۓ

ڈاکٹر عائشہ عباس

mahir ghizaiet

ڈاکٹر عائشہ عباس نے ایم بی بی ایس کی ڈگری ڈاو میڈیکل کالج سے حاصل کی ہے اور اس کے بعد غذائيت میں علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔وہ گزشتہ 15 سالوں سے اس شعبے میں کام کر رہی ہوں ۔ وہ وزن میں اضافے کے لیۓ اور کمی کے لیۓ غذا کے تعین ، اس کے علاوہ حالت حمل میں لی جانے والی غذا کے ساتھ ساتھ ذیابطیس کے مریض کے لیۓ غذائی چارٹ کے تعین کرنے میں خصوصی مہارت کی حامل ہیں اور آن لائن ویڈیو کنسلٹنسی بھی فراہم کرتی ہیں

رابعہ انور

mahir ghizaiet

رابعہ انور کا شمار تجربہ کار ترین ماہر غذائيت میں ہوتا ہے ۔وہ اس شعبے میں گزشتہ پچیس سالوں سے کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کراچی یونی ورسٹی سے ایم ایس سی کیا ہے اس کے علاوہ ایم سی پی ایچ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کانجینیٹو تھراپی میں بھی یو کے سے ڈپلوما حاصل کر رکھا ہے اور پاکستان نیوی کے ساتھ بطور ماہر غذائيت منسلک ہیں ۔

مہوش مقصود

MAHIR GHIZAIET

مہوش مقصود نے بی ایس ہوم اکنامکس کالج سے کیا ہے ۔اور گزشتہ چھ سالوں سے اس شعبے میں کام کر رہی ہیں ۔حالیہ دور میں وہ آغا خان ہاسپٹل میں بطور ماہر غذائیت اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔اور وہ وزن کم کرنے یا بڑھانے کے لیۓ ڈائٹ پلان کی تیاری اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ ڈائٹ پلان کی تیاری میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں

عزیر امان اللہ

MAHIR GHIZAIAT

عزیر امان اللہ گزشتہ پندرہ سالوں سے اس شعبے سے منسلک ہیں ۔انہوں نے ٹیکساس سے ایم ایس سی ، کلینیکل ڈائٹیشن ، ریمیڈی کنسلٹنٹ ،فٹنس کنسلٹنٹ ،اور نیچرل ہیلتھ کنسلٹنٹ کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔وہ حالیہ وقت میں آغا خان ہاسپٹل میں بطور ماہر غذائيت کام کر رہے ہیں ۔وہ  خصوصی طور پر میٹا بولک سیشڈروم ، وزن کم کرنے کے لیۓ ڈائٹ پلان ، باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے مسلز بنانے کے لیۓ ڈائٹ پلان وغیرہ کے ماہر ہیں

سبین صدیقی

MAHIR GHIZAIAT

انہوں نے ایم ایس سی کی ڈگری ہوم اکنامکس کالج سے حاصل کی ہے ۔وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے اس شعبے میں کام کر رہی ہیں اس دوران انہوں نے آغا خان ہاسپٹل اور ایس ائی یو ٹی میں بھی بطور ماہر غذائيت کام کیا ۔اور ان دنوں وی این سی سی میں بطور ماہر غذائیت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں

ماہرین غذائيت یا کسی بھی بیماری کے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ لینے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں

Leave a Comment