مرد عورتوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں،کیونکہ وہ اپنی صحت کے بارے میں بہت لاپرواہ ہوتے ہیں۔ اپنی زندگی کے دوران ان پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ وہ چھوٹی عمر میں بیمار پڑ جاتے ہیں اور طویل عرصے تک بیماریوں کا شکار رہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مردوں میں عورتوں کے مقابلے میں ہرنیا ہونے کا امکان 10 گنا زیادہ ہوتا ہے، اور دل کے امراض ہونے کا امکان 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
خواتین کے مقابلے میں مردوں کی ڈاکٹر سے اپائنمنٹ کم ہوتی ہیں اور یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ اپنی صحت کا کم خیال رکھتے ہیں۔ مرد اپنی صحت کے معاملے میں خواتین کے مقابلے میں لا پرواہی کیوں برتتے ہیں اور ماہرین کی تحقیق اس بارے میں کیا کہتی ہے اس بلاگ کے ذریعے جانتے ہیں۔
مرد صحت کے معاملے میں لاپرواہ کیوں؟ماہرین کی تحقیقات
خواتین اپنے ڈاکٹرزیا ہیلتھ پروفیشنلز سے مردوں کی نسبت زیادہ کثرت سے مشورہ کرتی ہیں، اس لیے عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ صحت سے متعلق تمام علامات اور بیماریوں کے لیے زیادہ محتاط ہوتی ہیں۔
ایک آن لائن سروے سے پتہ چلا کہ 65 فیصد مرد خود کو خواتین کے مقابلے میں صحت مند سمجھتے ہیں اور 33 فیصد سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کو غیر ضروری سمجھتے ہیں اور ڈاکٹرز سے مشاورت میں ہچکچاہٹ یا سستی دکھاتے ہیں۔
اپنی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی علامات کو نظر انداز نہ کریں۔ کسی بھی قسم کی بیماری کی علامات کے بارے میں اگر آپ کو مزید جاننے کی ضرورت ہے تو ڈاکٹر سےمشاورت کے لیۓ مرہم پہ اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیۓ براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ اس نمبر پر03111222398 کال کریں۔
ایک نیا سروے۔۔۔
ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے مردوں کو یقین ہے کہ وہ خواتین کے مقابلے صحت مند ہیں اور سالانہ چیک اپ سے پریشان نہیں ہوتے ہیں، حالانکہ سالانہ چیک اپ ابتدائی مراحل میں صحت کی ممکنہ بیماریوں کی تشخیص کرسکتا ہے۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ زندگی کے ہر مرحلے پر ایک ہی عمر کی خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ مرتے ہیں اس کے علاوہ مردوں میں دل کی بیماری، جگر کی بیماری اور ذیابیطس سے ابتدائی عمر میں مرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
مردوں میں سالانہ چیک اپ یا ٹیسٹ کی اہمیت۔
مردوں کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ صحت مند ہیں اور ٹھیک محسوس کرتے ہیں، تب بھی سالانہ جسمانی ٹیسٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 20 سے 55 سال کی عمر کے درمیان، اپنے ڈاکٹر کے پاس جانے والے مردوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن ان کا خیال ہے کہ اس سال انہیں بیماریوں کی روک تھام اور صحت کی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔
مردوں میں چھپے ہوئے پوشیدہ امراض۔
مردوں میں عضو تناسل اور پروسٹیٹ کے مسائل اکثر چھپے ہوتے ہیں یہ ایسے مسائل ہیں جو ابتدائی طبی بیماریوں کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں، جو ان 30 سالوں کے دوران تیار ہوئے ہوتے ہیں جن سالوں میں مردوں نے دیکھ بھال نہیں کی ہوتی ہے۔ پروسٹیٹ کے علاج میں تاخیر اس کی علامات کو مزید بدتر بنا سکتی ہیں اس لیۓ فوری علاج ضروری ہے۔
بیماریوں کا بروقت علاج۔
دل کی بیماری اور کینسر ابتدائی بیماریاں ہیں، جن کا علاج بروقت ہوسکتا ہے یا اس سے بچا جا سکتا ہے اگر ہم ان کا بروقت چیک اپ کروالیں۔ مرد حضرات سمجھتے ہیں کہ یہ پہلے سے کروانے والے چیک اپ کا کیا فائدہ ہے۔
اسی طرح ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، ذیابیطس، اور خون میں غیر معمولی لپڈز جیسی کئی بیماریاں ہیں جو کہ دل کے فیل ہونے میں ذمہ دار ہوسکتی ہیں جو مردوں میں تیس فیصد تک مہلک ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ، اینڈوکرائن کے امراض، نیند کی کمی ، کینسر، منشیات اور الکحل پر انحصار، ڈپریشن، اور بہت سے دوسری بیماریاں ہیں جنہیں بروقت تشخیص کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان خرابیوں کی تشخیص میں جتنی تاخیر ہوتی ہے، ان امراض کا علاج کرنا اور اس کو ختم کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔
صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے مرد خود کو اپنے خاندان کے لیۓ وقف سمجھتے ہیں، اپنی صحت کی ضروریات کو اپنے خاندان کے پیچھے رکھتے ہیں، اس لیے وہ معمول کی طبی دیکھ بھال حاصل کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ لیکن اپنا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ خوف کی وجہ سے ڈاکٹرز کو نہ دکھانا ایک انتہائی غلط فہمی اور کم علمی کا فیصلہ ہے۔
یہ یاد رکھیں کہ ابتدائی مرحلے میں بیماری کی نشاندہی آپ کو مکمل، مطمئن اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دے گی۔ ٹیسٹ ہمیشہ مستند لیبارٹری سے کروانے چاہئیں کیونکہ ٹیسٹ کے نتائج پر ہی آپ کی ممکنہ بیماری کی تشخیص اور علاج کا انحصار ہوتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ۔
اپنے آس پاس والوں کے بارے میں سوچو۔ ان لوگوں کے بارے میں سوچو جن کی زندگی آپ پر منحصر ہے۔ ان لوگوں کے بارے میں سوچو جو آپ سے محبت کرتے ہیں. ان کے لیے، اپنے خوف کو ایک طرف رکھیں اور سالانہ ٹیسٹ اور چیک اپ کے لیۓ خود کو تیار رکھیں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |