(Menopause) سن یاس میں خواتین کی صحت قائم رکھنے کے لیے 5 اہم مشورے

Healthy Lifestyle
menopause
Reading Time: 2 minutes

سن یاس آپ کے جسم میں بہت سی تبدیلیوں کا آغاز ہے مگر یہ کوئی بیماری نہیں ہے جس کا علاج کیا جائے۔ یہ بڑھتی عمر کا تقاضا ہے اور ایک قدرتی عمل ہے۔ سن یاس سے مراد خواتین کے ماہانہ ایام کا اختتام ہے۔ اس سے ظاہر ہونے والی علامات اگر آپ کے لیے قابل برداشت نہیں ہیں تو اس سلسلے میں آپ معالج سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ دراصل سن یاس وہ وقت ہے کہ جب آپ کو اپنی صحت کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ذیل میں چند مشورے تحریر کیے جا رہے ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ زندگی کے اس مرحلے پر اپنی صحت قائم رکھ سکتی ہیں۔

اپنے طرز زندگی میں تبدیلیاں لائیے

سن یاس اپنے طرز زندگی پر نظر ثانی کرنے کا بہترین وقت ہے۔ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ عمر کے ہر حصے میں متوازن غذا اور ورزش بہت اہم ہیں لیکن سن یاس میں ان کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ اگر آپ کی غذائی عادات اچھی نہیں ہیں تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹوائیںغذائی ماہرین کی رائے لیجیے۔ وہ متوازن غذا کی اہمیت سمجھنے میں اور اس کو اپنانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ کو ورزش کی عادت نہیں ہے تو چہل قدمی کی عادت اپنائیے یا جم جانا شروع کیجیے اور ورزش کو روزمرہ کا معمول بنا لیجیے۔ اچھی متوازن غذا اور ورزش کے سلسلے میں کچھ خاص تدابیر اختیار کرنا آپ کی سن یاس سے پہلے اور بعد کے بہت سے سالوں میں آپ کی صحت کی بہتری کا ضامن ہے۔

Read Also: 4 Misconceptions and Truths About POLYCYSTIC OVARIES (PCO)

عضلاتی ورزشیں کیجیے

وزن اٹھانے سے عضلات بڑھتے اور مضبوط ہوتے ہیں۔ وزن اٹھانے والی ورزشیں کیجیے کیونکہ چالیس سال کی عمر کے بعد جسم میں عضلات کم ہونے لگتے ہیں۔ عضلات مظبوط ہونے سے آپ بڑھتی عمر کے چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں گی۔

پروٹین کھائیے

پروٹین اپنی غذا میں ضرور شامل کیجیے۔ یہ عضلات کا ایک اہم جز ہے۔ اپنی غذا میں گوشت اور دالیں شامل کرنے سے آپ پروٹین حاصل کر سکتی ہیں۔

پانی کی کمی سے بچیے

روزانہ دو لیٹر پانی پینا ضروری ہے۔ پانی کے بہت سے فوائد میں سے ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کی جلد تروتازہ رہتی ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات آپ کی جلد پر نظر آنا کم ہو جاتے ہیں۔

مکمل جسمانی معائنہ کروائیے

ہو سکتا ہے کہ زندگی کی دیگر مصروفیات نے آپ کو اپنی صحت سے کچھ لاپرواہ کر دیا ہو تو یہ وقت مناسب ہے کہ آپ اپنی مجموعی صحت کا مکمل معائنہ کروائیں۔ تھائیرائڈ کی بیماریوں، شوگر اور دل کے عوارض کے حوالے سے ٹیسٹ کروائیں۔ بڑھتی عمر اور سن یاس آپ کو بہت سی بیماریوں کے خطرے سے دوچار کر دیتا ہے۔ اس سلسے میں تمام ضروری ٹیسٹ کروائیے ۔ جلد تشخیس اور احتیاط اس مرحلے پر آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.

1 Comment to (Menopause) سن یاس میں خواتین کی صحت قائم رکھنے کے لیے 5 اہم مشورے