مون سون کے موسم میں جلد کی چکناہٹ اور ایکنی سے بچنے کے 5 طریقے

Reading Time: 4 minutes

مون سون کا موسم جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے بہت خاص ہوتا ہے ۔ اس موسم کا بہت شدت سے انتظار کیا جاتا ہے ۔ خاص خاص پکوان تیار کیۓ جاتے ہیں ۔ طرح طرح کے پکنک اور دعوتوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے ۔

مون سون کے موسم کے خوبصورت رنگ بھرے ان مزوں کے علاوہ کچھ ایسےرخ بھی ہوتے ہیں جو کہ اس موسم کے آنےسے پہلے ہی لوگوں کو پریشان کر دیتے ہیں ۔ مون سون کے موسم کی گرمی ، نمی اور گھٹن کی وجہ سے جلد پر ہونے والی ایکنی اور چپچپاہٹ ہر ایک کو پریشان کر ڈالتی ہے ۔

مون سون کے موسم میں جلد کی حفاظت کے طریقے

مون سون
Image Credit:Pinterest

مون سون کے موسم میں جب کہ موسم کی شدت کے سبب جلد کے مسام بند ہونے لگتے ہیں اور چہرے پر ایکنی بہت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے کیل مہاسے چہرے کی رونق کو ماند کر دیتے ہیں اس حوالے سے ماہرین جلد نے ان سے بچنے کے کچھ طریقے بتاۓ ہیں جن پر عمل کر کے بارشوں کے موسم میں بھی جلد کو تازہ اور بے داغ رکھا جا سکتا ہے

کیل مہاسوں سے بچنے کے لیۓ

مون سون
Image credit: New Woman India

چہرے کی جلد کے لیۓ مہاسے اور دانے سب سے بڑے دشمن ہوتے ہیں ۔اور یہ چہرے پر ایسے نشانات چھوڑ دیتے ہیں جو کہ بہت بد نما لگتے ہیں اس وجہ سے ان کو روکنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیل مہاسوں کو بننے سے روکنے کے لیۓ مون سون کے موسم میں دن میں 3 سے 4 بار پی ایچ بیلنس والے کلینزر سے چہرے کو صاف کریں

اس کے علاوہ چہرے کی صفائی کے لیۓ ملتانی مٹی کا ماسک ہفتے میں ایک بار ضرور لگائیں اس سے ایک جانب تو چہرے سے ایکنی کا خاتمہ ہوتا ہے اور دوسری جانب چہرے کے جلد کی اچھی طرح صفائی ہوتی ہے

کیل مہاسوں کی صورت میں ماہرین جلد کا یہ بھی ماننا ہے کہ کیل مہاسوں کو چھیلنے سے واضح نشانات پڑ جاتے ہیں اس کے علاوہ مون سون کے موسم میں جلد کے اوپر رنگ برنگی کریموں کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیۓ ۔ زیادہ مصالحے والے کھانے  اور تلی ہوئي چیزوں کو کھانے سے بھی پرہیز کرنا چاہیۓ

چکنی جلد والے لوگوں کے لیۓ

مون سون
Image Credit: 1zoom

جو لوگ چکنی جلد کے حامل ہوتے ہیں ان لوگوں کی جلد اس موسم میں بہت مسائل کا شکار ہو سکتی ہے ۔ بے تحاشا آنے والا پسینہ چہرے کے جلد کے مساموں کو بند کر دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے جلد میں گند کچرا جمع ہو جاتا ہے اور جلد مذید چکنی ہو جاتی ہے ۔

ایکنی کے سبب جلد کے مسائل کا شکار افراد کو چاہیے کہ وہ مون سون کے موسم میں کلینزر ٹونر موسچرائزر کا استعمال باقاعدگی سے کریں ۔ چکنی جلد والے افراد کو مون سون کے موسم میں سوپ فری کلینزر کا استعمال کرنا چاہیۓ اور اس کا استعمال دن میں دو سے تین بار کریں

سوپ فری کلینزر کو استعمال کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ چہرے کی ضروری چکنائی کا خاتمہ نہ ہو اس کے بعد چہرے پر عرق گلاب ، سبز چاۓ وغیرہ کو بطور ٹونر استعمال کریں ۔ یہ جلد کو عام الکحل والے ٹونر کی طرح خشک کرنے کے بجاۓ اس کو قدرتی حالت میں لے آتے ہیں۔ ٹونر کے بعد کم چکنائی والے موسچرائزر کا استعمال جلد کو بہت بہتر حالت میں لے آتے ہیں

خشک جلد والے لوگوں کے لیۓ

خشک جلد والے افراد کو عام طور پر مون سون کے موسم سے اس حوالے سے کم ہی شکایت ہوتی ہے کہ اس موسم میں خشک جلد نم اور نرم ہو جاتی ہے مگر اس کی صفائی اور حفاظت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

اس وجہ سے بیلنس پی ایچ والا فیس واش اور وٹامن ای سے بھر پور موسچرائزر کا استعمال باقاعدگی سے خشک جلد والے افراد کو اس موسم میں کرنا چاہیے

مون سون کے موسم میں صحت اور جلد کی حفاظت کے لیۓ کیۓ جانے والے اقدامات

مون سون
Image Credit:Mediwheel

جلد کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق مون سون کے موسم میں بار بار پسینہ آنے کی وجہ سے اور نمی کی وجہ سے مختلف قسم کے انفیکشن کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جن سے بچنے کے لیۓ کچھ تدابیر کا کرنا ضروری ہوتا ہے

کسی بھی اچھی کوالٹی کے سن بلاک کا استعمال لازمی کریں

دن میں کم از کم دو بار ضرور نہائيں

سوتی کپڑوں کا استعمال کریں جس سے ہوا جسم میں داخل ہو سکے

جسم کو خشک رکھنے کی کوشش کریں تاکہ اس کو بیکٹیریل یا فنگل انفیکشن سے بچایا جا سکے

ائير کنڈیشنر میں زیادہ دیر تک بیٹھ رہنے کے جلد پر اثرات جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں 

جلد کو بہتر بنانے کے گھریلو ٹوٹکے

جلد کی حفاظت کے لیۓ صرف مہنگے اور برانڈڈ  سامان پر انحصار کرنے کےبجاۓ آپ اپنے باورچی خانے میں موجود اشیا سے مدد لے کر بھی اپنی جلد کو مون سون کے موسم میں محفوظ بنا سکتے ہیں

نارمل جلدبھی مون سون کے موسم میں بہت چکنی سی ہو جاتی ہے اس کو خشک کرنے کے لیۓ اور فاضل چکنائی صاف کرنے کے لیۓ پپیتے کا گودا جلد پر لگا سکتے ہیں

چکنی اور ایکنی سے بھر پور جلد کے لیۓ ملتانی مٹی کا ماسک سب سے بہترین علاج ہے ۔اس کے علاوہ چہرے کو دھونے کے لیۓ بیسن کا استعمال کرنا بھی بہت مفید ہوتا ہے

ہر قسم کی جلد کے لیۓ مون سون کے موسم میں جلد کی حفاظت کے لیۓ کھیرا لگانا بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے

مون سون کے موسم میں صحت اور جلد کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مسائل کی صورت میں ماہر ڈاکٹروں سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں