مخالف صنف کو متاثر کرنے کی کوشش ہر کوئی کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی محفلیں جہاں پر دونوں اصناف کے لوگ موجود ہوتے ہیں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زيادہ تیاری کے ساتھ شرکت کرۓ تاکہ اپنے انداز سے دوسرے فرد کو متاثر کر سکے ۔
مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو مخالف صنف کو متاثر کرنے کی کوئی بڑی کوشش نہیں کرنی پڑتی ہے ۔ کچھ خداداد خصوصیات کے باعث ان کی صرف ایک نظر ہی مخالف صنف کے دل پر بجلیاں گرانے کے لیۓ کافی ہوتی ہے
ایسی ہی کچھ خصوصیات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے جو کہ مخالف صنف کے لوگوں کو مقناطیس کی طرح اپنی جانب کھینچتے ہیں
Table of Content
مخالف صنف کو متوجہ کرنے والی خصوصیات
ان خصوصیات کے حوالے سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ خصوصیات قدرتی طور پر ہر ایک انسان میں موجود ہوتی ہیں جب کہ کچھ خصوصیات انسان اپنی محنت اور شخصیت کی نشونما کے دوران اجاگر کرتے ہیں
چہرے کے تاثرات

سائنسدانوں کی ایک ریسرچ کے مطابق چہرے کے تاثرات مخالف صنف کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے لیۓ انہوں نے 1000 لوگوں پر ریسرچ کی اور اس کے بعد جو نتائج اخذ کیۓ ان کے مطابق مرد حضرات ہمیشہ ایسی عورت کی جانب قدرتی طور پر متوجہ ہو جاتے ہیں جو کہ خوش و خرم نظر آرہی ہوتی ہیں ان کی مکمل مسکراہٹ صرف ہونٹوں تک محدود نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کی چمک ان کی آنکھوں میں بھی نظر آرہی ہوتی ہے
جب کہ اس کے برخلاف خواتین بہت زيادہ خوش مزاج مرد کو زیادہ توجہ کے قابل نہیں سمجھتی ہیں اور ایسےمردوں کو نان سیرئيس سمجھتی ہیں ۔ ان کے لیۓ مرد کی کشش اس کا سنجیدہ اور پروقار ہونا زیادہ کشش کا باعث ہوتا ہے
خوشبو

سائنسدان اس بات پر متفق ہیں کہ ہر انسان کے جسم کی خوشبو دوسرے انسان سے جدا ہوتی ہے مگر یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ خوشبو مخالف صنف کو متاثر کرنے میں کس حد تک اثر انداز ہو سکتی ہے
ماہرین کے مطابق عورتیں ایسے مردوں کی جانب زیادہ متوجہ ہوتی ہیں جو لہسن کا استعمال کرتے ہیں اور ان کے پاس سے آنے والی خوشبو تیز ہوتی ہے جب کہ مردوں کے معاملے میں یہ بالکل مختلف ہوتا ہے ۔
عام طور پر مرد ایسی عورتوں کی جانب متوجہ ہوتے ہیں جن کے پاس سے آنے والی خوشبو میٹھی ہوتی ہے یہی سبب ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ مرد کے دل میں داخلے کا راستہ اس کے معدے سے ہو کر گزرتا ہے۔ مرد کو عورت کی جانب سے بناۓ جانے والے کھانے اور خاص طور پر میٹھی اشیا کی خوشبو زيادہ متوجہ کرتی ہے
والدین سے مماثلت
ماہرین کے مطابق عورتیں عام طور پر اس مرد کی جانب زیادہ متوجہ ہوتی ہیں جن کی آنکھوں کی رنگت ان کے باپ کی طرح ہوتی ہے اسی طرح مرد ان عورتوں کی طرف زیادہ تیزی سے کھنچے آتے ہیں جو ان کی والدہ سے کسی حد تک مماثلت رکھتی ہیں
یہ ایک یقینی بات ہے کہ ہر انسان پر یہ اصول صادق نہیں آتا ہے مگر اکثر افراد لاشعوری طور پر اپنے پارٹنر کے اندر کسی نہ کسی حد تک اپنے والدین کو تلاش کر رہے ہوتے ہیں اور ایسی خصوصیات ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں جو ان کے والدین میں بھی ہوتی ہیں
بال

ماہر نفسیا ت کے مطابق مرد عام طور پر ان عورتوں کو پسند کرتے ہیں جن کے بال لمبے اور صحت مند ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق اس کا سبب ایک جانب تو یہ ہو سکتا ہے کہ لمبے بال خوبصورتی کا سبب ہوتے ہیں جب کہ دوسری جانب لمبے بالوں والی عورت کو صحت مند سمجھا جاتا ہے اس وجہ سے مرد حضرات اس بات کو تصور کرتےہیں کہ ایک صحت مند عورت ہی ایک بہترین جیون ساتھی ثابت ہو سکتی ہے اس وجہ سے مرد مخالف صنف میں لمبے بالوں کو دیکھ کر متوجہ ہوتے ہیں
جب کہ اس حوالے سے عورتوں کے اندر بھی محالف صنف کی جانب متوجہ ہونے کے لیۓ بال بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں مردوں کے جسم پر بالوں کا ہونا ان کی مردانگی سمجھا جاتا ہے اس وجہ سے مرد ایسے مردوں کی جانب کم ہی متوجہ ہوتی ہیں جن کے جسم پر عورتوں کی طرح بالکل بال نہیں ہوتے ہیں
تاہم عورتوں کے لیۓ اتنا ہی کافی ہے کہ مردوں کے سر پر خوبصورت انداز میں بال موجود ہوں گنجے مردوں کو عورتیں مزاق کا نشانہ تو بنا سکتی ہیں مگر ان کی طرف متوجہ کم ہی ہوتی ہیں
رکھ رکھاؤ

پہلی نظر میں جو چیز مخالف صنف کو ظاہری خوبصورتی کے بعد متوجہ کرتی ہے وہ شخصیت کا رکھ رکھاؤ اور ان کے دوسروں سے بات کرنے کا انداز ہوتا ہے ۔ عورتیں ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو بہت مغرور نہ ہوں ایسے مرد ان کے نزدیک خود پسند ہوتے ہیں اور اپنے پارٹنر کا خیال نہیں رکھ سکتے ہیں
جب کہ مردوں کے لیۓ ایسی عورت میں بہت کشش ہوتی ہے جو کہ رکھ رکھاؤ والی اور تھوڑی مغرور ہوتی ہے مردوں کو ایسی عورتوں کو فتح کرنے میں ایک لطف محسوس ہوتا ہے
انسان کی شخصیت تضادات کا مجموعہ ہوتی ہے ماہرین کی تمام تر تحقیقات کے باوجود ان کے نتائج کبھی بھی سو فیصد نہیں ہو سکتے ہیں البتہ یہ ایک اکثریتی راۓ ضرور ہو سکتی ہے ۔ تاہم ہر انسان کی پسند نا پسند اس کی طبیعت کے اعتبار سے مختلف ہو سکتی ہے اور وہ مخالف صنف کے فرد کی کسی بھی خصوصیات کو پسند اور نا پسند کر سکتاہے ۔
جس کا تعلق نفسیات سے ہوتا ہے نفسیات کے حوالے سے مسائل انسان کی شخصیت کو غیر متوازن بھی کر سکتی ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکل کی صورت میں ماہر نفسیات مدد کر سکتا ہے ۔ کسی بھی ماہر نفسیات سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں