ناخنوں کا نرم ہونا اور ٹوٹنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ ان کو بڑھانے کی کتنی کوشش کرتے ہیں، جب تک آپ انہیں مناسب دیکھ بھال فراہم نہیں کریں گے یہ ٹوٹتے رہیں گے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے ناخن مضبوط اور صحت مند ہوں، ناخنوں کی صحت اور خوبصورتی کے لئے کچھ تجاویز یہ ہیں۔
۔ 1 ہر وقت نیل پالش لگانے سے پرہیز کریں
خواتین میں ایک غلط فہمی عام ہے کہ نیل پالش چونکہ ناخنوں کی حفاظت کرنے والی تہہ بناتی ہے اس لئے انکو ہر وقت نیل پالش لگانی چاہیے۔
تحقیقی مطالعے اس دعوے کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ ماہر امراض جلد کا مشورہ ہے کہ ناخنوں کو لمبے عرصے تک پینٹ کرنے سے پولش میں موجود کیمیکل ناخن میں داخل ہو سکتے ہیں اور ناخنوں کے رنگ خراب ہونے، پھٹنے اور چھیلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ یقیناً، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ناخن کو رنگنا مکمل طور پر ترک کر دیں، لیکن وقتاً فوقتاً نیل پالش سے وقفہ لینا ان کی مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
۔ 2 ناخن باقاعدگی سے فائل کریں، لیکن نیل کلپرز کا استعمال نہ کریں
اگر ہم ناخن اکثر نہیں کاٹتے ہیں تو یہ خراب ہو کر ٹوٹ سکتے ہیں۔ تاہم، ناخنوں کی دیکھ بھال کے لیے صحیح ٹولز خریدتے وقت ایک اچھا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ کلپر یا ناخن تراش استعمال کرنے میں سب سے آسان ہیں لیکن بہترین نہیں کیونکہ اس سے ناخن میں دراڑیں پڑنے اور ٹوٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس کے بجائے، فائل کا انتخاب کریں, کیونکہ اس سے ناخن پر زیادہ دباؤ نہیں پڑتا ہے۔
کارآمد ٹِپ
فائل کرتے وقت اپنے ناخنوں کو ہمیشہ ایک سمت میں رکھیں، آگے پیچھے کی حرکت سے ناخن ٹوٹ سکتے ہیں۔
۔ 3 جب تک آپ ربڑ کے دستانے نہ پہن لیں صفائی شروع نہ کریں
جو لوگ لیب میں کام کرتے ہیں وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ روزانہ کئی گھنٹوں تک لیٹیکس یا ربڑ کے دستانے پہننے سے آپ کے ناخن خراب ہو سکتے ہیں۔ لیکن جب آپ گھر کے کام کر رہی ہوں اور دستانے نہیں پہنیں گی تب بھی آپ کے ناخن خراب ہو سکتے ہیں۔
اس حوالے سے یہ جاننا ضروری ہے کہ صرف صابن کا کیمیکل ہی نقصان دہ نہیں ہے بلکہ پانی میں بھی زیادہ دیر تک رہنے سے بھی ناخن کمزور ہو سکتے ہیں۔ لہذا، ربڑ کے دستانوں کا ایک معیاری جوڑا خریدیں اور اگلی بار برتن دھوتے وقت انہیں پہننا نہ بھولیں۔
۔ 4 زیادہ چاول کھائیں
ہماری صحت کی طرح ہماری ظاہری شکل کا انحصار بھی بڑی حد تک ہمارے کھانے کے انتخاب پر ہوتا ہے۔ ناخنوں کی نشوونما اور مضبوطی کے لیے ضروری وٹامنز میں سے ایک وٹامن بی ہے، جو چاول میں پایا جاتا ہے۔ اس طرح ہفتے میں کئی بار چاول کھانے سے آپ کو اپنے ناخن مضبوط کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
۔ 5 نیل ہارڈنرز سے پرہیز کریں
اکثر لوگوں کو یہ بات شاید غلط لگے، لیکن درحقیقت نیل ہارڈنر کے مسلسل استعمال سے ناخنوں کو فائدے کی بجائے نقصان ہو سکتا ہے۔ اس میں موجود اجزاء شروع میں تو ناخن کو سخت کر دیتے ہیں۔ تاہم، وقت کے ساتھ یہ انہیں خشک کر سکتا ہے جس سے انکے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
۔ 6 اپنے ناخنوں پر ویسلین لگائیں
ویسلین پیٹرولیم جیلی کی سب سے عام قسم ہے اور یقینی طور پر ہر ناخن بڑھانے کی شوقین کے نیل کیئر کٹ میں اس کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ یہ آپ کے ناخنوں کے ساتھ ساتھ آپ کے کٹیکلز کے لیے موئسچرائزر کا کام بھی کرتا ہے۔ اسے روزانہ لگانے سے ناخنوں کو مضبوط بنانے اور ان پر حفاظتی تہہ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
۔ 7 اپنے ناخنوں کو تازہ اورنج جوس میں بھگوئیں
وٹامن سی سے بھرپور غذائیں مجموعی صحت اور ناخنوں اور بالوں کی نشوونما کے لیے بہت اہم ہوتی ہیں۔ تاہم اس وٹامن کو بیرونی طور پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔ ناخنوں کی تیزی سے نشوونما کے لیے، روزانہ 10 منٹ کے لیے اپنے ناخنوں کو سنگترے کی قاشوں میں یا اس کے تازہ رس میں بھگونے کی کوشش کریں۔
پرو ٹِپ
سنگترے کے جوس سے حاصل ہونے والا سائٹرک ایسڈ ناخنوں کو خشک کر سکتا ہے، اس لیے ناخنوں کو اچھی طرح سے دھونے کے بعد کسی بھی کریم سے موئسچرائز کریں۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|