ننگے پاؤں چلنے کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی خود انسان کی۔ جب انسان نے زمین پر پہلا قدم رکھا، اس کے پاؤں ننگے تھے۔ جوتوں کا ایجاد کب اور کہاں ہوا، تاریخ اس بارے میں واضح معلومات فراہم نہیں کرتی، لیکن جوتے ملنے کے بعد انسانوں نے پیروں کو مختلف جوتوں کا استعمال کیا۔ اب زندگی کے ہر موقع کے لیے جوتے موجود ہیں، چاہے وہ دفتر جانا ہو، اسکول، دوڑنا، یا پھر تقریبات میں شرکت۔ لیکن جوتوں کی اس عادت نے انسان کو ننگے پاؤں چلنے کے فوائد سے محروم کر دیا۔
ننگے پاؤں چلنے کے طبی فوائد
فطرت کے اصول کبھی غلط نہیں ہو سکتے، اور اسی وجہ سے ننگے پاؤں چلنا قدرتی طور پر انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہو سکتا۔ درحقیقت، اس میں کئی طبی فوائد پوشیدہ ہیں جنہیں ہم اکثر نظرانداز کرتے ہیں۔ یہاں ننگے پاؤں چلنے کے کچھ اہم فوائد بیان کیے گئے ہیں۔
اگر آپ ڈاکٹر سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مرہم کی سائٹ پہ رجوع کرسکتے ہیں یا اس نمبر 03111222398 پہ کال پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
پیروں کے مسائل کو حل کرتا ہے
بعض افراد کے پیر قدرتی طور پر سیدھے ہوتے ہیں اور ان میں وہ قدرتی دباؤ نہیں ہوتا جو ایڑی اور پنجے کے درمیان ہونا چاہیے۔ اس کے نتیجے میں، ان کے پٹھے کمزور ہو سکتے ہیں اور پنڈلیوں میں درد پیدا ہو سکتا ہے۔ ننگے پاؤں چلنا ایڑی اور پنجے کے درمیان قدرتی دباؤ کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے پٹھوں کو مضبوطی ملتی ہے اور چلنے میں آسانی ہوتی ہے۔
دل کی صحت بہتر کرتا ہے
جرنل آف آلٹرنیٹو اور کمپلیمینٹری میڈیسن کے مطابق ننگے پاؤں چلنے سے خون کی گاڑھا پن کم ہوتی ہے، جو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، ننگے پاؤں چلنے سے جسم میں خون کی بہتر گردش ہوتی ہے، جس سے دل کی صحت میں بہتری آتی ہے اور دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
جسم کے پریشر پوائنٹس کو ایکٹو کرتا ہے
پیر کے نیچے موجود پریشر پوائنٹس جگر اور گردوں کے افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ننگے پاؤں چلنے سے ان پوائنٹس پر دباؤ پڑتا ہے، جس سے ان اعضاء کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
نقصان دہ شعاعوں سے حفاظت
جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے ہمارے اردگرد نقصاندہ شعاعوں کا جال بچھا دیا ہے، جو ہماری صحت پر منفی اثرات ڈالتی ہیں۔ ننگے پاؤں زمین پر چلنے سے جسم کا براہ راست رابطہ زمین سے ہوتا ہے، اور زمین کے اندرونی الیکٹریکل کرنٹس نقصان دہ شعاعوں کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ، یہ ہمارے جسم کے اندرونی برقی چارج کو متوازن کر کے قوت مدافعت کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
بینائی میں بہتری
ننگے پاؤں گھاس پر چلنے سے آنکھوں کے پریشر پوائنٹس پر دباؤ پڑتا ہے، جس سے بینائی میں بہتری آتی ہے۔ یہ طریقہ قدیم طریقہ علاج میں بھی اہمیت رکھتا ہے، خاص طور پر آنکھوں کی صحت کے حوالے سے۔
سر درد اور مائگرین میں مفید
آج کل زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنے کی وجہ سے مائگرین اور سر درد کا مسئلہ عام ہو چکا ہے۔ اگر سر درد کی حالت میں کچھ دیر ننگے پاؤں ٹھنڈی گھاس یا مٹی پر چلا جائے تو اس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور درد میں کمی آتی ہے۔
یادداشت بہتر بناتا ہے
یونیورسٹی آف نارتھ فلوریڈا کی تحقیق کے مطابق ننگے پاؤں چلنے سے یادداشت میں 16 فیصد تک بہتری آ سکتی ہے۔ تحقیق میں 18 سے 44 سال کی عمر کے افراد کا جائزہ لیا گیا، جس میں ننگے پاؤں چلنے والے افراد کی یادداشت بہتر پائی گئی، جبکہ جوتے پہننے والوں پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔
احتیاطی تدابیر
ذیابیطس کے مریضوں کو ننگے پاؤں چلنے میں خصوصی احتیاط کرنی چاہیے، کیونکہ غیر ہموار سطح پر چلنے سے پیروں کو چوٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو ننگے پاؤں چلنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔ ننگے پاؤں چلنا قدرتی صحت کے لیے بے حد مفید ہو سکتا ہے، لیکن احتیاط کے ساتھ چلنا ضروری ہے تاکہ کسی قسم کی چوٹ یا زخم سے بچا جا سکے۔