نس بندی مردانہ پیدائشی کنٹرول کی ایک شکل ہے جو آپ کی منی کو سپرم کی فراہمی کو کم کرتی ہے۔ اس طریقہ کار میں سپرم لے جانے والے نلکوں کو کاٹ کر سیل کر دیا جاتا ہے ۔ نس بندی کروانے سے پہلے آپ کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ اب آپ کو مزید بچے نہیں چاہئے، اگر چہ نس بندی کو تبدیل کرنا ممکن ہے۔ لیکن پھر بھی نس بندی کو مردانہ پیدائشی کنٹرول کی ایک مستقل شکل سمجھا جاتا ہے
نس بندی میں مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے اور اسے عام طور پر مقامی اینستھیزیا کے تحت آؤٹ پیشنٹ سیٹنگ میں انجام دیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی نس بندی کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہاں کچھ اہم باتین ہیں جن کا جاننا آپ کے لئے ضروری ہے۔
نس بندی کیا ہے؟
ویسکٹومی جسے مردانہ نس بندی کہا جاتا ہے، حمل کو روکنے کے لئے ایک چھوٹا آپریشن ہے یہ آپریشن آپ کی منی کو سپرم کی فراہمی سے روکنے کے لئے سپرم لے جانے والے نلکوں کو کاٹ کر سیل کرتا ہے۔ اگر آپ کی منی میں سپرم نہیں ہوگا تو آپ حاملہ نہیں کر سکیں گے۔ یہ ایک بہت چھوٹی سی سرجری ہوتی ہے جو 30 منٹ میں سر انجام ہو سکتی ہے
آپ کی آور آپ کے جیون ساتھی کی رضامندی
نس بندی کروانے کا فیصلہ کوئی چھوٹا سا فیصلہ نہیں ہے اس کے لئےآپ کو اور اپ کے جیون ساتھی کو کافی سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا آپ نے یہ فیصلہ کیوں لیا ہے
کیا آپ دونوں واقعی مزید بچے نہیں لانا چاہتے ہیں، کیا آپ اپنی جیون ساتھی کی صحت کی خاطر آپ اسے حاملہ نہیں کرنا چاہتے،آپ یا آپکا جیون ساتھی جنیاتی عوارض کا شکار ہیں جو بچے میں منتقل ہو سکتی ہیں۔ اگر یہ باتیں ہیں یا ان میں سے کوئی وجہ ہے تو ممکن ہے کہ یہ نس بندی آپ کا ایک صحیح فیصلہ ثابت ہو
نس بندی کیوں کی جاتی ہے؟
نس بندی ان مردوں کے لئے پیدائش پر قابو پانے کا ایک محفوظ اور مؤثر انتخاب ہے جو مستقبل میں مزید بچے نہیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ حمل کو روکنے میں 100 فیصد مؤثر ہے۔ یہ ایک بیرونی سرجری ہے جس میں ضمنی اثرات کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ مردانہ نس بندی میں خواتین کی نس بندی کے مقابلے میں کم خرچ آتا ہے اس کے علاوہ یہ سرجری کروانے کے بعد آپ کو پیدائش پر قابو پانے والے اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جیسے کنڈوم لگانا۔
نس بندی محفوظ اور مؤثر ہوتی ہے
ویسکٹومی عام طور پر مقامی اینستھیزیاکے تحت کی جاتی ہے اگر یہ مقامی اینستھیزیا کے ذریعے انجام دی جاتی ہے تو درد کی دوا براہراست آپ کے سکروٹم میں دی جائے گی تاکہ اس علاقے کو بے حس کیا جا سکے ۔ اس دوران آپ بیدار رہیں گے اور ڈاکٹر اپنا کام سر انجام دیگا اور آپ کی سپرم پہنچانے والی نالیوں کو بند کر دیگا۔
اس سرجری کے بعد آپ دو یا تین دن میں اپنے کام پر واپس جا سکتے ہیں،سات دن میں معمول کے مطابق ورزش کر سکتے ہیں،اور سات دن بعد دوبارہ جنسی تعلق بھی قائم کر سکتے ہیں لیکن ابھی احتیاط کے ساتھ جب تک آپ کا ڈاکٹر جانچ کے ذریعے اس بات کا یقنی نہ کر لے کہ آپ کی منی میں ایک سپرم بھی باقی نہیں بچا۔
نس بندی سے جنسی عمل پر کوئی اثر پڑتا ہے
نس بندی سے آپ کے جنسی خواہش میں کمی آنے کا کوئی سوال نہیں پیدا ہوتا کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کی منی کی پیداوار پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ آپ کی منی ویسی ہی بنتی ہے اور انزال بھی پہلے جیسا ہی ہو گا سوائے اس کے کہ منی میں کوئی سپرم نہیں ہوگا
البتہ اگر آپ سرجری کے فورا بعد جنسی تعلق قائم کرتے ہیں تو اس میں آپ کو تھوڑی احتیاظ برتنی ہو گی کیونکہ ویسکٹومی کروانے کے بعد منی سے آہستہ آہستہ سپرم کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس لئے جنسی تعلق قائم کرتے وقت آپ کو پیدائش پر قابو پانے والے طریقوں کو اپنانا ہوگا اس وقت تک جب تک ڈاکٹری جانچ سے یہ یقینی نہ ہو جائے کہ آپ کی منی میں سے سپرم مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اس میں عام طور پر 2 ماہ یا 20 انزال لگتے ہیں
کیا نس بندی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
ممکن ہے کہ مستقبل میں آپ کا مزید بچے لانے کا ارادہ بن جائے یا آپ کی دوسری شادی ہو جائے جس کے لئے آپ وسکٹومی کو واپس کرنا چاہیں تو اس کے لئے آپ کو اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی ہو گی۔ البتہ اس کو واپس کرنے کی سرجری میں وقت اور پیسہ دونوں ہی زیادہ لگتے ہیں اور اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں رہتی کہ آیا آپ دوبارہ حاملہ کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے
نس بندی کی پیچیدگیاں
اس سرجری کے بعد آپ کو ممکنہ طور پر کچھ پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسے کہ سکروٹم کے اندر خون بہنا یا جمنا،منی میں خون آنا،سرجری کا انفیکشن، سوجن وغیرہ اس کے علاوہ کچھ شدید قسم کی حالتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا خدشہ 1 فیصد ہے جیسے کہ دائمی درد، خصے میں سیال جمع ہونا، نطفہ کے اخراج کی وجہ سے سوزش،ایک غیر معمولی سسٹ وغیرہ
ویسکٹومی حمل کے خلاف فوری تحفظ فراہم نہیں کرتی البتہ یہ آپ کو مستقبل میں ہونے والے حمل سے بچانے کا ایک محفاظ طریقہ کار ہے جو کم وقت اور کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ مفید بھی ہے۔ لیکن یہ فیصلہ لینے سے پہلے آپ کو اور آپ کے جیون ساتھی کو اچھی طرح سے سوچنے اور آپس میں مشاورت کرنے کی ضرورت ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |