تازہ پھل کھانے کے ویسے تو بہت سے فوائد ہیں لیکن جب آپ ان پھلوں کو ناشتے میں کھاتے ہیں تو اس کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ صبح کے وقت تازہ اسموتھی، فروٹ ملک شیک، یا تازہ پھلوں کا رس پینا نہ صرف آپ کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے، بلکہ یہ آپ کے دن کو بھی خوشگوار بناتا ہے اور سارا دن کسی بھی کام کو کرنے کے لیے آپ کو ایکٹو بناتا ہے۔
اگر آپ ناشتے میں غذائیت سے بھرپور غذائیں شامل کرتے ہیں تو زیادہ توانائی حاصل کرسکتے ہیں جس سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس بھی ہوگا اس لیے دن کے آغاز کے لیے پھل بہترین انتخاب ہیں۔ آپ کو اپنی خوراک میں پھلوں کو ضرور شامل کرنا چاہیئے اور یہ جاننے کے لیے بلاگ پڑھیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ پھلوں کو اپنے روزمرہ کے ناشتے میں شامل کیوں کرنا چاہیئے؟ ان پھلوں کی غذائیت اور اہمیت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مرہم پہ ماہر غذائیت سے آن لائن 03111222398 پہ بات کریں۔
۔ 1 ناشتے میں کھانے کے لیے بہترین پھل کون سے ہیں؟
کبھی کبھی تمام پھلوں کو خالی پیٹ استعمال کرنا اچھا نہیں ہوتا لیکن اگر آپ ناشتے میں بہترین پھل کھانے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو آپ کو کیلا، تربوز، کھجور، نارنجی اور سیب کھانا چاہیئے۔ ہم نے ان کی تفصیلات بیان کی ہیں کہ ان پانچ پھلوں کو ناشتے میں کیوں بہترین پھل سمجھے جاتے ہیں۔
۔ 1 کیلے
کیلا وہ بہترین پھل ہے جسے آپ ناشتے میں آسانی سے کھا سکتے ہیں اور یہ آپ کے پیٹ کو فوری طور پر بھرا بھی رکھتا ہے۔ کیلے بہت زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور جب آپ انہیں صبح ناشتے میں کھاتے ہیں تو ان کی غذائیت بڑھ جاتی ہے جبکہ شام کو کھانے سے کم غذائیت حاصل ہوتی ہے۔
کیلے پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی، اور فائبر جیسے بہت سے مائیکرو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسے ناشتے میں کھانے کے لیے بہترین پھل سمجھا جاتا ہے۔ کیلے بہت سے صحت کے فوائد فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ دل کی صحت کو بہتر بنانا، ہڈیوں کی مضبوطی، جلد کی خوبصورتی، نظام ہاضمہ کو کنٹرول کرنا اور قبض کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
۔ 2 سیب
سیب صحت کی تمام تر خوبیوں سے بھرپور پھل ہے جو ہیموگلوبن کی سطح کو فوری بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ جن لوگوں کا ایچ بی کم ہے وہ روزانہ صبح نہار منہ سیب ضرور کھائیں اور یہ ان کے آئرن کی کمی کو فوری طور پر دور کر دے گا۔
سیب وزن کم کرنے کے لیے بھی بہت بہترین پھل ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تو آپ ناشتے میں سیب ضرور کھائیں۔ یہ آپ کے جسم سے اضافی چربی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ناشتے میں سیب کھانے کا ایک ناقابل یقین فائدہ یہ ہے کہ یہ کینسر کی مختلف اقسام کے خطرے کو کم کرتا ہے اور انسانی دماغ کو آکسیڈیٹیو تناؤ کے نقصان سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
۔ 3 تربوز
تربوز خالی پیٹ کھانے کے لیے فائدے مند پھل ہے اور یہ بہت سارے غذائی اجزاء اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بہت رسیلہ پھل ہے جو جسم میں پانی کی سطح کو آسانی سے برقرار رکھتا ہے۔
اس لیے ناشتے میں کھانے کے لیے بہترین پھلوں میں سے تربوز کو شامل کرنا صحت بخش ہوگا اسی طرح خالی پیٹ تربوز کھانے سے آپ کا میٹابولزم بھی بڑھتا ہے ماہرین صحت کے مطابق، تربوز کھانے کا بہترین وقت صبح سویرے خالی پیٹ ہے۔ اس لیے اگر آپ تربوز سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے اپنے ناشتے میں ضرور شامل کریں۔
۔ 4 کینو
کینو ناشتے میں استعمال کرنا جلد کے لیے بہت بہترین ہے۔ یہ پکے ہوئے، رس دار اور ذائقے میں میٹھے ہوتے ہیں اور یہ جلد کو تروتازہ رکھتے ہیں جبکہ جسم کو فائبر بھی فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے دن کی اچھی شروعات کرنا چاہتے ہیں جو آپ کی ذہنی اور جسمانی توانائی بڑھانا چاہتے ہیں تو صبح کے وقت ناشتے میں ضرور شامل کریں۔
کینو ہمیں کیلشیم، وٹامنز، فاسفورس وغیرہ کی صحت بخش خوراک فراہم کرتا ہے اور جسم کو کام کرنے کے لیے ایکٹو رکھتا ہے آپ کینو کو براہ راست خالی پیٹ نہ کھائیں، بلکہ کسی سیریل، ڈرائی فروٹ یا کوئی سلاد بناکر کھائیں۔
۔ 5 کھجوریں
کھجور جسمانی صحت کے لیے بہترین پھل ہے کیونکہ یہ جسم کو بہت زیادہ غذائی اجزاء، فائبر اور معدنیات فراہم کرتی ہیں۔ جو لوگ اپنے جسم میں خون کی سطح بڑھانا چاہتے ہیں وہ دودھ کے ساتھ کھجور کے استعمال سے آسانی سے خون کی مقدار کو بڑھا سکتے ہیں۔
کھجور خالی پیٹ یا ناشتے میں کھانے کے لیے بہترین پھل ہے، کیونکہ یہ آپ کو دن بھر کام کرنے کے لیے ایکٹو رکھے گی۔ کھجور دل اور جگر کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔
۔ 2 آپ کو ناشتے میں تازہ پھل کیوں کھانے چاہئیں؟
ناشتے میں تازہ پھل کھانا صحت مند طرز زندگی اپنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ناشتے میں، ہم خالی پیٹ ہوتے ہیں، تو کیوں نہ صحیح وقت پر صحت مند روٹین شروع کریں؟ اسی طرح یہ بہت سے صحت کے فوائد بھی فراہم کرتے ہیں، جیسا کہ۔۔۔
۔ 1 پھل جسم کو ڈیٹاکس کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۔ 2 پھل جسم کو بہت زیادہ توانائی بخشتے ہیں۔
۔ 3 پھل وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ہوتے ہیں۔
جب آپ خالی پیٹ پھل کھاتے ہیں تو یہ فوری طور پر آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور پھر آپ مزید کچھ نہیں کھاتے۔ پھل آپ کو صحت مند وٹامن، غذائی اجزاء، اور فائبر فراہم کرتے ہیں۔ اس لیے آپ زیادہ کیلوری والے کھانے اور سیر شدہ چکنائی کے بجائے صرف صحت بخش غذائی اجزاء استعمال کریں اور صحت مند رہیں۔