نیچرل اینٹی بایوٹک دوائیں جو ہمارے باورچی خانے میں ہر وقت موجود ہوتی ہیں

Reading Time: 4 minutes

نیچرل اینٹی بایوٹک ادویات اور میڈیکل کے شعبے کی ترقی سے قبل لوگ گھریلو اشیا کو ہی بطور ادویات استعمال کرتے تھے۔ آج کل کے دور میں لوگ بیماریوں کے علاج کے لیۓ مہنگی ترین اینٹی بایوٹک استعمال کرتے ہیں ۔مگر اس بات سے کم ہی لوگ واقف ہیں کہ ماضی میں ان مہنگی اینٹی بایوٹک کی جگہ لوگ اپنے کچن میں موجود اشیا کو بطور اینٹی بایوٹک استعمال کرتے تھے

نیچرل اینٹی بایوٹک کسے کہتے ہیں

ماضی میں ادویات جڑی بوٹیوں ، پتوں اور غذاؤں کی مدد سے بنائی جاتی تھیں ۔ یہ قدرتی چیزیں طبی فوائد سے بھر پور ہوتی ہیں ۔ اور ان کو نیچرل اینٹی بایوٹک کہا جاتا ہے ۔

نیچرل اینٹی بایوٹک اشیا

نیچرل اینٹی بایوٹک
Image Credits: Head and Heart Yoga

ہمارے باورچی خانے میں بہت ساری ایسی اشیا موجود ہیں جو کہ نیچرل اینٹی بایوٹک کہلاتی ہیں۔ ان میں سے کچھ اشیا اور ان کے فوائد اس طرح سے ہیں

اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں 

 لہسن

لہسن کا شمار پیاز کے خاندان میں سے ہوتا ہے ۔اس  کا شمار اینٹی بایوٹک کے بہترین ترین قبیلے میں ہوتا ہے ۔ یہ اینٹی وائرل ، اینٹی فنگل ، اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہوتا ہے ۔

سائنسدانوں کے مطابق لہسن کو جب پیسا جاتا ہے ۔تو اس میں سے ایلی سین نامی ایک مادہ خارج ہوتا ہے جو کہ سب سے پہلی اینٹی بایوٹک سے بہت مماثلت رکھتا ہے ۔۔یہی وجہ ہے کہ نیچرل اینٹی بایوٹک میں لہسن کا نمبر سب سے پہلا ہے

لہسن کا استعمال مجموعی طور پر جسم کی صحت کو بہتر بناتا ہے ۔ یہ ہاضمے کو تیز کرتا ہے ۔ اور وائرس ، بیکٹیریا اور دیگر جراثیموں کے حملے سے جسم کو محفوظ رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ نزلہ زکام ، خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرنا اور کان مین درد وغیرہ کی صورت میں بھی لہسن کا استعمال محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

شہد

نیچرل اینٹی بایوٹک
Image Credit: timesofindia

دنیا بھر میں شہد کا استعمال  بطور اینٹی بایوٹک صدیوں سے کیا جا رہا ہے ۔ یہ اپنے اندر طاقت کا خزانہ رکھتا ہے ۔ یہ بیک وقت نہ صرف بیماریوں کا علاج کرتا ہے۔ بلکہ ان سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے

ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کسی بھی انفیکشن کا مقابلہ کرنے کی طاقت شہد میں ہر دوا سے زیادہ ہوتی ہے ۔ماضی میں زخموں اور چھالوں وغیرہ کے علاج کے لیۓ شہد کا استعمال کیا جاتا تھا ۔ کیوں کہ اس میں موجود گلوکوز جسم کےاندرونی مادوں سے ملکر زخموں کو تیزی سے مندمل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا تھا۔

شہد کی ایک اور خاصیت یہ بھی تھی کہ یہ انسان کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ اور اس کو مختلف قسم کے جراثيموں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ بھی ہر گھر کی ایک اہم ضرورت ہے ۔مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک محفوظ اور طاقتور اینٹی بایوٹک بھی ہے ۔ یہ نہ صرف قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی وائرل اور اندرونی سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے

اس کے اندر پوٹاشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو  سکتا ہے۔

اجوائن کا تیل

اجوائن کا تیل صدیوں سے بطور دوا استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ یہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اس کے علاوہ جلد کے زخموں پر ان کو لگانے سے زخم کو جلدی بھرنے مین مدد ملتی ہے ۔ اس کے درد کو لگانے سے جوڑوں اور پٹھوں کے دردوں سے فوری آرام ملتا ہے

دارچینی

یہ ہمارے باورچی خانے میں گرم مصالحوں کے اہم جز کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک نیچرل اینٹی بایوٹک بھی ہے ۔ اس کے اندر ایک ایسا تیل موجود ہوتا ہے جو کہ جراثیم کش ہوتا ہے ۔جس  کے علاوہ ایک اور اہم خاصیت جو دارچینی میں موجود ہوتی ہے وہ خون کے اندر شوگر لیول کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے

یہی وجہ ہے کہ یہ ذیابطیس سے محفوظ رکھنے والی دواؤں میں سر فہرست ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا باقاعدہ استعمال وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور قوت مدافعت کو محفوظ بناتا ہے

ادرک

نیچرل اینٹی بایوٹک
Image Credit:NDTV Food

ادرک کا شمار بھی نیچرل اینی بایوٹک میں کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے باورچی خانے کا بھی ایک اہم جز ہے یہ قدرتی طور پر وٹامن اے ، بی ، سی ، اور ای سے بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر معدنیات کا بھی خزانہ رکھتا ہے

یہ ہاضمے کے لیۓ بہترین اور جراثیم کش ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ قوت مدافعت کو بہتر بنا کر جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے

موجودہ دور مین اگرچہ ان نیچرل اینٹی بایوٹک کی جگہ میڈیکل کی دواؤں نے لے لی ہے ۔ جو کہ بہت تیزی سے عمل کرتی ہیں اور مریض کو شفایاب کرتی ہیں لیکن یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے ۔کہ ان نیچرل اینی بایوٹک کا کسی بھی قسم کا سائڈ افیکٹ نہیں ہوتا اور ان کا استعمال میڈیکل کی دواؤں کے  ۔ساتھ کیا جا سکتا ہے

ڈاکٹر سے کسی بھی مرض کے لیۓ آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.