نیم کا استعمال قدیم زمانے سے ہورہا ہے۔اس کی مدد سے ہم بہت سے ایسے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جو ہمارے لئے بہت مفید ہیں۔
دیکھا جائے تو اللہ نے کسی بھی چیز کوبلاوجہ پیدانہیں کیا۔اللہ نے اپنی پیداکردہ ہر چیز میں کوئی نہ کوئی خوبی رکھی ہے۔ہر کام میں کوئی نہ کوئی حکمت ہے۔درخت ہمیں بہت فائدہ دیتے ہیں لیکن ہم ان کی اہمیت سے ناواقف ہیں جیسے کہ نیم کا درخت جو ہمیں بہت فائدہ دیتا ہے۔ قدیم زمانے سے اس سے بیماریوں کاعلاج کیا جاتا رہاہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت سے لوگ انجان ہوتے گئے۔آنے والی نسل کو اس کے فوائد جاننے چاہیےتاکہ اس کے سے مستفید ہواجاسکے۔مزید معلومات کے لئے یہ پڑھئں۔
نیم کے پتوں کے فوائد-
اس کےپتوں سے ہم بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
جلدکی نمی اورنرمی-
نیم کے پتوں سےہم بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ہماری جلد کونمی فراہم کرتا ہےاور خشکی کودورکرتا ہےاس کے علاوہ یہ جلد کو نرم اور ملائم بھی بناتا ہے۔اس کےپتے بالوں میں خشکی دور کرنے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔نیم کے کچھ پتوں کوابال دیں اور ٹھنڈاہونے پہ اپنے بالوں کو اس پانی سے دھوئیں آپکو خشکی سے نجات ملےگی۔
کیل مہاسوں سے نجات-
نیم میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ جراثیم کے خلاف لڑنے میں مددکرتا ہے۔ اس کے پیسٹ کو چہرے پرلگانےسے کیل،مہاسوں اوردانوں سےنجات ملتی ہے۔اس کے علاوہ نیم کسی بھی جلدی امراض میں مبتلاافرادکی مددکرتا ہے۔
نیم آنکھوں کے لئے-
نیم کی وجہ سے ہماری آنکھوں کی پریشانی بھی دورہوتی ہے۔اگر آپ آنکھ کے کسی انفیکشن میں مبتلا ہیں تونیم کے کچھ پتے ابالیں اور پانی کو ٹھنڈاکرکےاس پانی سے منہ دھوئیں توآپ کی آنکھوں کی جلن،تھکاوٹ اورلالی دور ہوگی۔
زخم بھرنے میں مدد-
نیم میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو بغیرداغ ڈالےزخم کو بھرنے میں مدد کرتے ہیں ہےاور کسی بھی الرجی کے مسائل کوبھی حل کرتے ہیں۔
نیم کے پتوں سے نہانا-
ان کے پتوں سے اگر نہایا جائے تو ہم ہر بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کےپتوں کو پانی میں ڈال کر ابال کر نہانے سے ہر قسم کے داغ،چنبل اور خارش کی بیماری دور ہوتی ہے۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
دانتوں کی حفاظت-
یہ دانتوں کی حفاظت میں بھی مددکرتا ہےنیم یہ ہماری دانتوں کی نشوونمااور مضبوطی میں اہم کرداراداکرتا ہے۔
دانتوں کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے نیم کی ٹہنیوں کو چبانا ایک قدیم روایت ہے۔
اس میں میں اینٹی بیکٹریل،اینٹی فنگل اورسوزش کم کرنےکی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ہر بیماری کا علاج نیم سے ممکن نہیں اور اکثر حالات میں ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہوتا ہے۔ اسلئے اگر آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے ملیں اور مشورہ کریں۔ اب آپ باآسانی گھر بیٹھے مرہم ویب سائٹ کے ذریعے معالج سے رابطہ کرسکتے ہیں اور وڈیو کنسلٹیشن کے ذریعے مشورہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔