آپ کی نیند اور آپ کی آنتوں کی صحت کا اپس میں گہرا تعلق ہےا اس بات کا اپ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا۔صل میں سونے سے پہلے آپ کیا کھاتے ہیں سے لیکر آپ کے سونے کے انداز تک کہ ایا آپ پیٹ کے بل سوتے ہیں یا پیٹھ کے بل۔ یہ سب آپ کی نیند اور آپ کی آنتوں کی صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
نیند کے ماہر اور امریکن سلیپ اینڈبریتھنگ اکیڈمی کے صدرڈاکٹر کینٹ اسمتھ کے مطابق کوئی بھی نیند کی عادت جو آپ کے جسم کی فطری نیند اور جاگنے کے چکر کو نقصان پہنچاتی ہے اور غیر معیاری نیند کا سبب بنتی ہے وہ اپ کی آنتوں کی صحت کو بھی منفی طور پر متاثر کرتی ہے۔
مثال کے طور پر طویل عرصے تک کافی نیند نہ لینا اپ کے مائکروبایومیں اچھے بیکٹیریا کا توازن خراب کر سکتے ہیں۔وہ لوگ جو اپنے مدافعتی نظام کے ساتھ سمجھوتا کرتے ہیں ان کے لئے بیماری، تھکاوٹ اور یاداشت کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
نیند کی کچھ عادات جو آنتوں کی صحت کو متاثر کرتی ہیں
ماہرین کے مطابق کچھ ایسے طریقے ہیں جوہماری نیند کی عادات سے جڑے ہوئے ہیں اور ہماری آنتوں کی صحت کو بھی متاثر کرتے ہیں
سونے سے قبل کھانا
اگر آپ رات میں دیر تک کام کرتے ہیں یا کسی کام میں کی وجہ سے وقت پر کھانا نہیں کھا پاتے ہیں تو آپ کو رات سونے سے قبل کھانا کھانے کی عادت ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے کہ صبح ہلکے ناشتے کااثر آپ کی رات کی نیند اور آنتوں کی صحت پر نہ پڑے لیکن رات کو دیر سے کھانا آپ کی نیند اور آنتوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے
ڈاکٹر سمتھ کا کہنا ہے کہ زیادہ چکنائی والی غذاؤں کو ہضم کرنے اور اس توانائی میں تبدیل کرنے میں آپ کے نظام انہضام کو کافی محنت کرنی پڑتی ہے اور کھانے کے فورا بعد جب ہاضمے کا عمل جاری ہو آپ کا سونا اپ کے پیٹ مین درد یا گیس کا باعث بن سکتا ہے
رات کو پینے کی عادت
اگر آپ کو سونے سے پہلے شراب پینے کی عادت ہے تو یہ آپ کی صحت کے لئے کئی مسائل کی وجہ بن سکتی ہے ڈاکٹر سمتھ کے مطابق یہ عادت آپ کی نیند کے انداز میں کلل ڈالنے کے ساتھ ساتھ سانس کے مسائل کا سبب بنتی ہے اور آپ کی آرام دہ نیند میں رکاوٹ ڈالتی ہےاس کے ساتھ ساتھ الکحل آنتوں کی سوزش کا بھی باعث بنتی ہے
وقت پر نہ سونا
ڈاکٹر سمتھ کہتے ہیں کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے جسم کی اندرونی گھڑی صحیح طور پر کام کرے تو اس کے لئے آپ کا ہر رات ایک ہی وقت پر سونا اورصبح ایک ہی وقت پر جاگنا ضروری ہےاس سے قطع نظر کہ ہفتے کا کوئی بھی دن ہو۔وہ کہتے ہیں کہ نیند کے ضابطے اور آنتوں کی صحت کے درمیان گہرا تعلق ہے لہذا صحیح روٹٹین اپنانے سے آپ کی آنتوں، ہاضمے،میٹابولزم اور قوت مدافعت کو فائدہ ہوگا
بستر پر فون کا استعمال
فون رکھنے والے کسی بھی انسان کی طرح آپ بھی سونے پے پہلے اس کا استعمال کرتے ہوں گے نیچروپیتھک ڈاکٹرلی ویسٹر کہتی ہیں کہ سونے سے پہلے اسکرینوں کی نیلی روشنی میلاٹونن کی پیداوار کو کم کرتی ہیں اور میلاٹونن گٹ کی حرکت پذیری میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اگر یہ کم ہے تو گٹ کی حرکت بھی متاثر ہوتی ہے اور یہ قبض،اور چھوٹی آنت اور سینے کی جلن کا باعث بن سکتی ہے۔
سونے سے پہلے میٹھا کھانا
ممکن ہے کہ آپ کو بھی آدھی رات کی بھوک کا سامنا کرنا پڑتا ہو جس میں آپ کو کوکیز یا آئسکریم کھانے کا خؒیال آتا ہویہ مزیدار ہو سکتا ہے لیکن سوتے وقت میٹھا کھانا آپ کی نیند اور آنت دونوں میں مسائل پیدا کر سکتا ہےنیند اور غذائیت کی ماہراور ہارمون بیلینس کی مصنفہ کیرولین ڈین کہتی ہیں کہ یہ عادت آپ کو متحرک کر سکتی ہے اور اسے چھوڑنا مشکل ہو سکتا ہےاس کے علاوہ شوگر آنتوں کے جانداروں کو کھانا کھلا سکتی ہے اور سینے میں جلن، گیس اور اپھارہ پیدا کر سکتی ہے
نیند کا ماحول نہ بنانا
بہت سے لوگوں کو زیادہ روشنی یا گرمی میں آرام دہ نہیں نہیں آتی لہذا اچھی نیند کے لئے ضروری ہے کہآپ بہترین ماحول بنائیں تاکہ آپ آرام دہ نیند پا سکیں صحیح سے سونا آپ کی آنتوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے اگر آپ رات بھر نہیں سو رہے ہیں تو آپ کا جسم اسے ایندھن دینے کے لئے دوسرے طریقے تلاش کرتا ہے۔
پیٹ کے بل سونا
اگر کوئی شخص جو آرام دہ طریقہ سے نہیں سوتا لینبرٹ کے مطابق جب آپ اپنے تکئے کا اس طرح سے گلے لگاتے ہیں کہ آپ کے معدہ اور غذائی نالی ایک سیدھ میں آجاتے ہیں تو ممکن ہے کہ یہ آپ کے سینے میں جلن یا تیزابیت کا باعث بنیں۔
رات کا الو ہونا
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کافی سو رہے ہیں جب آپ سوتے ہپیں لیکن آپ صحیح وقت پر نہیں سو پاتے جیسے کہ آپ نائٹ شفٹ میں کام کر رہے ہیں تو یہ حالت بھی آپ کے گٹ کی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔گٹ ہیلتھ کے ماہر کہتے ہیں نیند کے معمول کے اوقات میں اس سے دور رہنا آپ کے گٹ بیکٹیریا کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کر سکتا ہےاور آپ کے جسم کی قدرتی سرکیڈین تال میں مداخلت کر سکتا ہے