اعصابی خرابی اس وقت ہوتی ہے جب تناؤ اس حد تک بڑھ جائے کہ آپ اس سے نمٹ نہ سکیں اور یہ ذہنی صحت کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ اعصابی خرابی کی صورت میں ڈاکٹری علاج کروانے کے بعد آپ تناؤ سے بچنے کے لئے صحت مند حکمت عملی اپنا کر اپنے ساتھیوں، رشتہ داروں کی مدد سے اپنی زندگی کو بحال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اعصابی خرابی کی علامات سے بھی واقف ہونا چاہئے تاکہ اسے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لئے آپ کوئی حکمت عملی اپنا سکیں۔
۔ 1 اعصابی خرابی کیا ہے؟
اعصابی خرابی یا ذہنی خرابی کی ایک اصطلاح ہے، جو شدید ذہنی بیماری یا پریشانی کو بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ جو اچانک واقع ہوتی ہے۔ اس حالت کے دوران آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں کام کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔
۔ 2 اعصابی خرابی کی علامات
ہر شخص میں اعصابی خرابی کی مختلف علامات ہو سکتی ہیں اس کی بنیادی وجہ اس کی علامات کی قسم کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔ آپ ان علامات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ جیسے جسمانی، نفسیاتی اور طرز عمل وغیرہ شامل ہیں۔ طبی طبقے میں اعصابی خرابی کی اصطلاح استعمال نہیں کی جاتی اس لئے اس ذہنی حالت کو مختلف علامات کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے۔
۔ 1 ڈپریشن کی علامات
۔ 1 اداسی محسوس کرنا
۔ 2 خود کو بیکار سمجھنا
۔ 3 سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا
۔ 4 خودکشی کے خیالات
۔ 5 خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات
۔ 2 تشویش کی علامات
۔ 1 پٹھوں کا درد کرنا
۔ 2 بےچینی محسوس کرنا
۔ 3 چڑ چڑاپن
۔ 4 چکر آنا
۔ 5 خراب پیٹ
۔ 6 بےخوابی
۔ 7 سونے میں دشواری کا سامنا کرنا
۔ 3 گبھراہٹ کے حملے
۔ 1 خوف کا احساس
۔ 2 کانپنا
۔ 3 سانس لینے میں دشواری
۔ 4 تیز دل کی دھڑکن
۔ 5 پسینہ آنا
۔ 6 اس کے علاوہ پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر
۔ 7 ہیلوسینیشن
۔ 8 پاگل پن وغیرہ
۔ 3 اعصابی خرابی کی وجوہات
کوئی بھی شخص اعصابی خرابی کا شکار ہو سکتا ہے، جب تناؤ اس کی برداشت سے باہر ہو جاتا ہے ۔یہ تناؤ بیرونی اثرات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اعصابی خرابی کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہو سکتے ہیں۔
۔ 1 حالیہ چوٹ یا بیماری
۔ 2 کوئی تکلیف دہ واقعہ
۔ 3 کام میں تناؤ، ملازمت کا نقصان، تشدد
۔ 4 مالی مسائل
۔ 5 نیند کی کمی
۔ 6 شدید صحت کی حالت
اس کے علاوہ ذہنی صحت یا خاندانی تاریخ اعصابی خرابی کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔
۔ 4 اعصابی خرابی کا علاج
اگر آپ نے کسی ایسی حالت کا سامنا کیا ہے جو اعصابی خرابی سے مشابہت رکھتی ہو تو آپ دماغی صحت کے ماہر سے رابطہ کریں ممکن ہے کہ آپ کو دماغی صحت کی خرابی ہو، ممکن ہے کہ ماہر نفسیات اس بات کا تعین کرے کہ آپ کو بنیادی ذہنی بیماری ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو اس حالت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایک بار مسئلے کی تشخیص ہو جائے تو آپ کا معالج آپ کو تناؤ سے بہتر طور پر نمٹنے کے طریقے بتائے گا اور ایسی حالت سے بچنے میں مدد فراہم کرے گا۔
آپ کا علاج آپ کے نقصان پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ آپ کے علاج میں تناؤ سے نجات اور آرام کی حکمت عملی، گروپ سپورٹ اور ادویات شامل ہو سکتی ہیں۔
۔ 5 اعصابی خرابی کے بعد طرز زندگی میں تبدیلیاں
اعصابی خرابی سے صحت یاب ہونے کا طریقہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو آپ کو قدرتی طور پر معلوم ہو، اس سے نکلنے کے لئے علاج بہت ضروری ہے۔ دماغی صحت کے معالج آپ کو وہ حکمت عملی سکھاتے ہیں جو آپ کو بحالی میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دوبارہ متاثر ہونے سے بچنے میں مدد کرے گی۔ سب سے اہم چیزوں میں جو آپ سیکھیں گے وہ ہے۔۔
۔ 1 تناؤ کو کم کرنے کے لئے اپنے طرز زندگی کو کیسے تبدیل کریں؟
۔ 1 ان چیزوں سے دور رہیں جو تناؤ کا باعث بنتی ہیں
۔ 2 خود پر سے کام کا بوجھ کم کریں
۔ 3 اپنے کام کے لئے اپنے ساتھیوں سے مدد طلب کریں
۔ 4 ان کاموں میں زیادہ وقت گزاریں جو آپ کو خوشی دیتی ہیں
۔ 5 تمباکو نوشی چھوڑیں
۔ 6 دیگر نشہ آور چیزوں سے پرہیز کریں
۔ 7 صحت مند غذائیں کھائیں،
۔ 8 ہر رات کافی نیند لیں
۔ 9 آرام کی تکنیکوں کی باقاعدگی سے مشق کریں
۔ 2 صحت مند حکمت عملی کی تعلیم
اعصابی خرابی کے بعد آپ کی زندگی میں واپس آنے پر جو کام آپ کر سکتے ہیں وہ تناؤ سے نمٹنے اور آرام کرنے کے لئے صحت مند حکمت عملیوں کا استعمال کرنا جن کے نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی یہ حالت ہوئی ہوتی ہے۔
۔ 1 کسی بھی ایسی چیز سے پیچھے ہٹنا جو آپ کے لئے تناؤ کی وجہ بن رہی ہے
۔ 2 باقاعدہ ورزش کا اہتمام کریں
۔ 3 کسی قریبی دوست کو اپنا رازدار بنائیں
۔ 4 نشہ آور چیزوں سے پرہیز کریں
۔ 5 مراقبہ کریں یا یوگا کی کوشش کریں
۔ 3 اعصابی خرابی کے بعد سماجی مدد
اعصابی خرابی کے بعد معمول پر واپس آنا، صحت مند طرز زندگی کی طرف لوٹنے کے لئے آپ کی سماجی مدد اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا مدد گار ہو سکتا ہے۔ یہ سماجی تناؤ کا مقابلہ کرنے کا قدرتی طریقہ ہے صرف کسی ایسے شخص سے بات کرنا جو آپ کی بات سنتا ہے تناؤ کو دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
آپ کی سماجی مدد کو بڑھانے میں ایک بڑا حصہ آپ کے قریبی رشتوں میں وقت گزارنا ہے۔ اپنی مصروف زندگی میں سے اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کے ساتھ گزارنے کے لئے وقت نکالیں، یہ طریقہ آپ کو تناؤ بھری زندگی میں راحت دلائے گا اور دوبارہ اعصابی خرابی میں مبتلا ہونے سے بھی بچائے گا۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|