ایک منٹ میں اپنی صحت کے بارے میں جاننے کا دعوی عام طور پر لوگوں کو ناقابل یقین ہی لگے گا ۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ کچھ ایسی علامات ہوتی ہیں۔ جن کو آپ گھر بیٹھے بھی جانچ سکتے ہیں۔ اور اس کے لیۓ آپ کو کسی لیبارٹری میں جاننے کی ضرورت نہیں ہے ۔
یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ ابتدائی معلومات کے بعد درست اور مستند معلومات کے لیۓ۔ کسی نہ کسی معیاری لیبارٹری میں جا کر ٹیسٹ کروانا ۔اور ان ٹیسٹ کے نتائج کے بعد اس حوالے سے تجربہ کار ڈاکٹر سے مشورہ لینا بھی بہت ضروری ہوتا ہے ۔
چمچ سے ایک منٹ میں بیماری جانچنے کا طریقہ
اس ٹیسٹ کے لیۓ ایک عام چاۓ کا چمچ لے لیں۔ جو کہ اچھی طرح دھو لیں
جس کے بعد اس چمچ کو ایک منٹ کے لیۓ اپنی زبان پر اس طرح پھیریں۔ کہ تھوک اچھی طرح اس چمچ کی سطح پر لگ جاۓ
چمچ کو ایک منٹ کے لیۓ کسی صاف پلاسٹک کے بیگ میں رکھ کر چھوڑ دیں
ایک منٹ بعد اس چمچ کو کسی لیمپ کا سورج کی میں دیکھیں
ایک منٹ ٹیسٹ کے نتائج
اگر کوئی بو اور نشان نہ ہو تو
اگر چمچ کی سطح کو روشنی میں دیکھنے پر اس کی سطح صاف اور چمکدار نظر آۓ ۔ اس میں کسی قسم کی بو نہ ہو تو یہ اس بات کا اظہار ہے۔ کہ آپ صحت مند ہیں اور آپ کو کوئی اندرونی بیماری نہیں ہے۔
اگر چمچ پر بو ہو تو
اگر یہ بو گندی اور خراب ہو تو یہ اس بات کی نشانی ہے۔ کہ آپ کے معدے یا پھپھڑوں میں کسی قسم کی خرابی موجود ہے ۔ اس وجہ سے گیسٹرولوجسٹ کا پلمونولوجسٹ سے رجوع کرنا چاہیۓ
اگر یہ بو میٹھی ہو تو یہ اس بات کا ثبوت ہے ۔کہ آپ شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں ۔اور آپ کو ذیابطیس کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ہے
اگر یہ بو تیز اور چبھتی ہوئی امونیا گیس کی طرح کی ہو۔ تو اس صورت میں نیفرولوجسٹ سے رجوع کرنا مفید ہو سکتا ہے
اگر چمچ پر دھبے ہوں تو
چمچے کو غور سے دیکھیں اور اس کے اوپر کی سطح پر غور کریں۔
اگر اس کے اوپر پیلے رنگ کے دھبے ہوں۔ جو کہ ایک سخت تہہ کی مانند ہوں۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو تھائی رائڈ کا مسلہ ہے۔ اس کے لیۓ آپ کو اینڈو کرائنولوجسٹ سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ جو کہ آپ کے ہارمون کے نظام میں ہونے والی خرابی کا علاج کرۓ گا
اگر یہ دھبے پرپل یا جامنی رنگ کے ہوں تو یہ سانس کی بیماری کی علامات ہیں۔ یا پھر دوران خون کی خرابی کو ظاہر کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ یہ خون میں بلند شرح کولیسٹرول کو بھی ظاہر کرتےہیں
چمچ پر موجود سفید دھبے سانس کے انفیکشن کو ظاہر کرتے ہیں
چمچ کے اوپر موجود اورنج کلر کے دھبے گردے کے امراض کا سبب ہو سکتے ہیں
یاد رکھیں یہ صرف ابتدائی تشخیص کا طریقہ ہے۔ اور ڈاکٹر کا نعم البدل ثابت نہیں ہو سکتے۔ اور نہ ہی کسی حتمی فیصلہ پر پہنچنےکا ذریعہ ہو سکتے ہیں
کسی قسم کے بھی میڈیکل ٹیسٹ کے لیۓ مستند لیبارٹریز سے رجوع کریں۔ یا پھر ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں