پی –آر-پی تھراپی کیا ہے؟
پی –آر-پی تھراپی(پلیٹلیٹ سے بھرپور پلازما) بالوں کے جھڑنے کے لیے تین مراحل پر مشتمل ایک طبی علاج ہے جس میں کسی شخص کا خون نکالا جاتا ہے، اس پر کارروائی کی جاتی ہے اور پھر اسے کھوپڑی میں اسرنج کی مدد سے بھرا جاتا ہے۔
یا کسی بھی ڈاکٹر سے رابطے کے لئے ابھی ملایئں03111222398
طبی برادری کے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پی –آر-پی انجیکشن قدرتی بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتے ہیں اور بالوں کے فولیکل(پٹک) کو خون کی فراہمی میں اضافہ کرکے اور بالوں کے شافٹ کی موٹائی کو بڑھا کر اسے برقرار رکھتے ہیں۔ بعض اوقات اس طریقہ کار کو بالوں کے جھڑنے کے دیگر طریقوں یا ادویات کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔
آیا پی –آر-پی بالوں کے گرنے کا ایک مؤثر علاج ہے اس نقطے پر تاحال کافی تحقیق نہیں ہوئی ہے ۔ تاہم، پی آر پی تھراپی 1980 کی دہائی سے استعمال میں ہے۔ یہ زخمی ٹنڈنز( کنڈرا)، لیگامینٹس اور پٹھوں کو ٹھیک کرنے جیسے مسائل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
پی آر پی تھراپی کا عمل
پی آر پی تھراپی کا عمل تین مراحل پر مبنی ہے۔ زیادہ تر پی –آر-پی تھراپی میں 4-6 ہفتوں کے علاوہ تین علاج درکار ہوتے ہیں۔ہر 4-6 ماہ بعد دیکھ بھال کے علاج(مینٹننس ٹریٹمنٹ) کی ضرورت ہوتی ہے۔
مرحلہ نمبر 1
آپ کا خون نکالا جاتا ہے ،عام طور پر آپ کے بازو سے اور ایک سینٹری فیوج میں ڈالا جاتا ہے (ایک مشین جو مختلف کثافتوں کے سیالوں کو الگ کرنے کے لیے تیزی سے گھومتی ہے)۔
مرحلہ 2
سینٹری فیوج میں تقریباً 10 منٹ کے بعد، آپ کا خون تین تہوں میں الگ ہو جائے گا:
ناقص پلیٹلیٹ پر مشتمل پلازما، پلیٹلیٹ سے بھرپور پلازما، خون کے سرخ خلیے
مرحلہ 3
پلیٹلیٹ سے بھرپور پلازما کو سرنج میں بھر لیا جاتا ہے اور پھر کھوپڑی کے ان حصوں میں انجکشن لگایا جاتا ہے جہاں بالوں کی نشوونما کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ ثابت کرنے کے لیے کافی تحقیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا پی –آر-پی مؤثرعلاج ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کس کے لیے ، اور کن حالات میں ، یہ سب سے زیادہ موثرثابت ہو سکتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ، “اگرچہ پی –آر-پی کو بالوں کی بحالی کے طریقہ علاج کے طو ر پر استعمال کرنے کے حوالے سے کافی نظریاتی سائنسی بنیاد موجود ہے، لیکن پی –آر-پی کا استعمال کرتے ہوئے بالوں کی بحالی ابھی بھی ابتدائی دور میں ہے۔اس بارے میں موجود کلینیکل شواہد اب بھی کمزور ہیں۔”
کتنا عرصہ چلتا ہے؟
پی –آر-پی تھراپی ایسی حالتوں کا علاج نہیں ہے جو بالوں کے گرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اس وجہ سے، ایک شخص کو بالوں کی نشوونما کے نتائج کو برقرار رکھنے کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ متعدد پی –آر-پی علاج کروانے کی ضرورت ہوگی۔
یہی بات ان دوائیوں کے بارے میں بھی سچ ہے جو ڈاکٹر عام طور پر اینڈروجینیٹک ایلوپیسیا کے علاج کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ ٹاپیکل منو آکسیڈیل (ریگین) اور اورل فائنسٹرائیڈ (پروپیکیا)۔ کسی شخص کو کتنی بار پی –آر-پی تھراپی کروانی چاہیے اس کے لیے ڈاکٹر کی سفارشات کسی شخص کی حالت اور اس کے ابتدائی علاج کے نتائج کے لحاظ سے مختلف ہوں گی۔
بالوں کے گرنے پر قابو پانے کے بعد ڈاکٹر ہر 3-6 ماہ بعد مینٹیننس انجیکشن لگانے کا مشورہ دے سکتا ہے
بالوں کے جھڑنے کےلئے پی –آر-پی کے مضر اثرات
چونکہ پی –آر-پی تھراپی میں آپ کا اپنا خون آپ کی کھوپڑی میں داخل کیا جاتا ہے، اس لیے آپ کو متعدی بیماری لگنے کا خطرہ نہیں ہے. پھر بھی، کوئی بھی تھراپی جس میں انجیکشن شامل ہوں ہمیشہ ضمنی اثرات کا خطرہ رکھتے ہیں جیسے کہ:
خون کی نالیوں یا اعصاب کو چوٹ لگنا، انفیکشن،انجیکشن پوائنٹس پر ککیلسیفیکیشن، زخم کےنشان ( اسکار ٹشو) انجکشن سائٹ پر ہلکا درد، کھوپڑی کی کوملتا، سوجن،سر میں درد، خارش اور انجکشن کی جگہ پر عارضی خون بہنا۔
اس بات کا بھی امکان ہے کہ آپ کو تھراپی میں استعمال ہونے والی بے ہوشی کی دوا پر منفی ردعمل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ بالوں کے جھڑنے کے لیے پی –آر-پی تھراپی کرانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو اپنے ڈاکٹر کو بے ہوشی کی دوا کے حوالے سے اپنی ٹولرینس یا برداشت کے بارے میں پیشگی مطلع کریں۔
بالوں کے گرنے کے لیے پی –آر-پی تھراپی کےاستعمال کے خطرات
طریقہ کار سے پہلےاپنے معالج کو تمام ادویات بشمول ان سپلیمنٹ اور جڑی بوٹیوں کے جو آپ استعمال کر رہے ہیں کی اطلاع دینا یقینی بنائیں۔ جب آپ اپنی ابتدائی مشاورت کے لیے جاتے ہیں تو بہت سے ماہرین آپ کو بالوں کے گرنے کے لیے پی –آر-پیتھراپی استعمال کرنے کے خلاف تجویزدیں گے اگر آپ:
خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال کر رہے ہیں، کثرت سے تمباکو نوشی کرنے والے ہیں یا آپ شراب یا منشیات کے غلط استعمال کی تاریخ رکھتے ہیں۔
آپ کو علاج کے لیے بھی مسترد کیا جا سکتا ہے ، اگر آپ میں ان امراض کی تشخیص ہوئی ہے تو: شدید یا دائمی انفیکشن, کینسر، دائمی جگر کی بیماری، دائمی جلد کی بیماری، ہیموڈینامک عدم استحکام، ہائیپو فائیبروجینیمیا،میٹابولک خرابی، پلیٹلیٹ ڈس فنکشن سنڈروم،نظاماتی خرابی، سیپسس، کم پلیٹلیٹ شمار، تھائرائڈ کی بیماری۔