پالک، ہر موسم میں ہر ملک میں دستیاب ہوتا ہے اسی طرح یہ منفرد انداز سے دنیا بھر میں پکایا بھی جاتا ہے اور اس کے دلچسپ اور انوکھے فوائد بھی آپ کو پالک کھانے پر مجبور کردیں گے۔ اسی لیے رمضان کی مناسبت سے آپ پالک کے بنے ہوئے مختلف پکوڑے اپنی افطاری میں شامل کرسکتے ہیں۔
پاکستانی پکوانوں کا ایک مصالحے دار، کرسپی اور مزیدار ڈیپ فرائیڈ روایتی حصہ پکوڑے ہیں۔ اس کے ساتھ سموسے، جلیبی یا پوری وغیرہ بھی ان میں شامل ہیں، لیکن پکوڑے برسوں سے پورے برصغیر میں، رمضان کے مقدس مہینے میں پسندیدہ افطار آئٹم کے طور پر بناۓ اور کھاۓ جاتے ہیں۔ چاہے رمضان کے روزے گرمیوں یا سردیوں کے دن ہوں۔ گھر کی خواتین اسے گھر پر تیار کرتی ہیں یا بازار سے خریدتی ہیں، اس کے بغیر افطار نامکمل رہتا ہے۔
۔ 1 پالک کی منفرد غذائی اہمیت
پالک، ایک ایسی سبزی ہے جو دنیا کے ہر خطے میں باآسانی سستے داموں میں دستیاب ہوتی ہے۔ یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے، جس میں بے شمار غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ اس میں وٹامن کے، وٹامن اے، میگنیشیم، فولیٹ، مینگینز، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 2 اور وٹامن بی موجود ہے۔ اس کے علاوہ پالک میں پروٹین، فاسفورس، وٹامن ای، زنک، اور کوپر کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔
۔ 2 پالک کے فوائد
۔ 1 ایک پیالی پالک میں 20 فیصد غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے۔
۔ 2 پالک، نظام ہاضمہ درست رکھتی ہے۔
۔ 3 پالک، قبض سے نجات دلاتی ہے۔
۔ 4 پالک، خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
۔ 5 پالک، زیادہ کھانے سے روکتی ہے۔
۔ 6 پالک، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
۔ 7 پالک، میں موجود وٹامن اے، جلد کو جھریوں سے بچاتا ہے اور سکن کو نرم و ملائم رکھتی ہے۔
۔ 8 پالک، میں وٹامن کے، کی موجودگی دماغ اور اعصابی نظام کے لیے بہت مفید ہے۔
۔ 1 پالک کے مکس پکوڑے
اجزاء
۔ 1 بیسن دو کھانے کے چمچ
۔ 2 آلو ایک درمیانے سائز کا ٹکڑوں میں کٹا ہوا
۔ 3 پیاز ایک درمیانی چھوٹی کٹی ہوئی
۔ 4 پالک پتے 6عددچھوٹے کٹے ہوئے
۔ 5 ثابت دھنیا ایک بڑا چمچ
۔ 6 زیرہ ایک بڑا چمچ
۔ 7 نمک مرچ حسب ذائقہ
۔ 8 میٹھا سوڈا ایک چٹکی
۔ 9 اناردانہ ایک چمچ
۔ 10 ہلدی آدھی چائے کا چمچ
بنانے کا طریقہ
۔ 1 بیسن میں نمک، مرچ، ہلدی اور ایک چٹکی میٹھا سوڈا ڈال کر پانی کے ساتھ پھینٹ لیں اورکچھ دیر کے لیے رکھ دیں اس سے پکوڑے خستہ بنیں گے۔
۔ 2 اب اس میں ثابت دھنیا، اناردانہ، زیرہ ملا کر مکس کرلیں۔
۔ 3 اب پالک آلو اور پیاز بھی شامل کرلیں۔
۔ 4 تیز گرم آئل میں ہلکی آنچ پر سنہرا ہونے تک تلیں۔ مزیدار مکس پالک پکوڑے تیار ہیں۔
۔ 5 املی کی میٹھی چٹنی سے لطف دوبالا کریں۔
۔ 2 پالک کے کشمیری پکوڑے
اجزاء
۔ 1 پیاز، ایک عدد
۔ 2 آلو، ایک عدد اور اپنی مرضی کی مزید سبزیاں بھی کتر کر ڈال سکتے ہیں
۔ 3 نمک، مرچ حسب ذائقہ
۔ 4 دھنیا پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچ
۔ 5 زیرہ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچ
۔ 6 انار دانہ حسب پسند
۔ 7 ہری مرچ ایک یا دو یا حسب ذائقہ
۔ 8 لیموں : آدھا
۔ 9 دہی : دو تین بڑے چمچ یا حسب ضرورت
۔ 10 ہلدی : چوتھائی چمچ
بنانے کا طریقہ
۔ 1 ہری مرچ اور پیاز باریک کتر لیں اور آلو کدوکش میں موٹا کش کرلیں اور مزید سبزیاں مثلاً پالک، بینگن وغیرہ بھی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈال دیں۔
۔ 2 اب سارے مصالحے سبزیوں میں ڈال کر مکس کریں۔
۔ 3 اب سبزیوں پہ آدھا لیموں نچوڑ کر مکس کریں اور اب بیسن ڈالیں لیکن زیادہ نہیں ڈالنا بس اتنا کہ سبزیاں کوٹ ہو جائیں۔
۔ 4 پھر دہی ایک دو چمچ ڈال کر مکس کریں جس طرح پکوڑوں کے لیے آمیزہ بناتے ہیں، مگر اس میں پانی نہیں ڈالنا یہ دہی ڈال کر بنایا جاتا ہے اور سخت رکھا جاتا ہے یعنی پیسٹ نرم نہ ہو۔
۔ 5 اس کے بعد تھوڑی دیر رکھا رہنے دیں گے تو پیاز پانی چھوڑ دے گی اورپیسٹ نرم ہو جائے گا۔
۔ 6 جلد ہی ہاتھ سے چھوٹی چھوٹی پکوڑیاں بنا کر تلیں اور سنہرے ہو نے پر نکال لیں اور افطار میں مزے سے کھائیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |