پیٹ کا درد جسم کے کن 5 بڑے مسائل کا سبب ہو سکتا ہے

Reading Time: 4 minutes

پیٹ کا درد صحت کی وہ صورتحال ہے جس کا سامنا عام طور پر اکثر افراد کو کرنا پڑتا ہے ۔ خاص طور پر بڑھتی ہوئی گرمی میں یہ درد زيادہ بڑھ جاتا ہے ۔ پیٹ درحقیقت صرف معدے کا نام نہیں ہے مگر اکثر افراد پیٹ کے درد کو بد ہضمی ہی سمجھ کر اس کا علاج اپنے طور پر کرتے رہتے ہیں جب کہ پیٹ کا درد جسم کے مختلف حصوں سے جڑے ہونے کے سبب دیگر اعضا کے سبب بھی ہو سکتا ہے

پیٹ کا درد اور اس کے اسباب

 ماہر امراض معدہ پیٹ کو نو علیحدہ علیحدہ حصوں میں تقسیم کرتےہیں اور ہر ایک حصے میں ہونے والا درد کا سبب جدا ہوتا ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے

پیٹ کے اوپر دائیں جانب ہونے والا درد

پیٹ کا درد
Image Credit: Bright side

پیٹ کے دائيں جانب اوپر کی طرف انسانی جسم کے در اہم اعضا ہوتے ہیں ۔ جس میں ایک جگر اور دوسرا پتہ ہوتا ہے ۔ پیٹ کے دائيں جانب اوپر کی طرف ہونے والا درد درحقیقت ان اعضا کی خرابی کی طرف اشارہ کرتےہیں

اگر کچھ بہت چکنا کھانے کے فورا بعد آپ کے پیٹ کے اوپر کی طرف دائيں جانب اچانک شدید درد اٹھے جو کہ دائيں بازو کی طرف جا رہا ہو تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کے پتے میں پتھری ہو سکتی ہے ۔

کئي گھنٹوں تک جاری رہنے والا درد اور بار بار بل کی صورت میں پڑنے والا درد جو دائيں بازو اور کمر کی طرف جارہا ہو اس بات کا اشارہ کر رہی ہوتی ہے کہ آپ کے پتے میں سوزش یا ورم ہو گیا ہے

جب کہ اس حصے میں ہونے والا ہلکا ہلکا درد جگر کی خرابی کا اشارہ ہو سکتا ہے

پیٹ کے درمیان اوپری طرف ہونےوالا درد

پیٹ کا درد
Image Credit: Bright side

پیٹ کے درمیان میں اوپری جانب چھوٹی آنت کا کچھ حصہ اور پنکریاز کا ایک بڑا حصہ موجود ہوتا ہے ۔

اگر آپ کے پیٹ کا درد  درمیان میں اوپر کی جانب اکثر  ہوتا ہو اور یہ درد کمر کی طرف جاتا ہو جو کھانا کھانے سے بڑھ جاتا ہے جو کہ پنکریاز میں ہونے  والی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

اسی طرح ان حصوں میں ہونے والا شدید درد جس کے ساتھ متلی اور الٹی بھی ہو موشن کے ساتھ پیٹ کا سوج جانا درحقیقت ایپی گیسٹرک ہرنیا کی علامت ہو سکتی ہے ۔

اس کے علاوہ سینے میں جلن کھٹے ڈکار آنا اور پیٹ کے ان حصوں میں درد کا سبب بھی ان ہی حصوں کی تکلیف ہوتی ہے

اگر سینے کی جلن اور پیٹ کے اس حصے میں درد آدھی رات کو بہت بڑھ جاۓ تو یہ ڈیوڈینل السر کی نشانی ہو سکتا ہے

پیٹ کے اوپر کے بائيں جانب ہونے والا درد

پیٹ کا درد
Image Credit: Bright Side

پیٹ کے اوپر بائیں جانب کا حصہ معدے کا حصہ ہوتا ہے اور اس میں کسی قسم کی خرابی کا مطلب معدے میں خرابی کو قرار دیا جاتا ہے

پیٹ کا درد اگر  اس حصے میں ہو اور شدید ہو  جسکے ساتھ متلی اور موشن بھی ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بدہضمی کا شکار ہیں اور درحقیقت  یہی پیٹ کا  درد ہوتا ہے جو کہ معدے کا درد ہوتا ہے

پیٹ کے درمیان کا دائیں اور بائیں جانب ہونے والا درد

پیٹ کا درد
Image Credit: bright side

ہمارے گردے پیٹ کے درمیان میں ریڑھ کی ہڈی کے دونوں جانب ہوتے ہیں ۔ اس وجہ سے ان حصوں میں ہونے والا درد گردے کے درد کا اشارہ ہوتا ہے

اگر پیٹ کے دائیں یا بائیں کسی ایک جانب یا دونوں طرف درد ہو جو کمر کی طرف جا رہا ہو اس کے ساتھ سردی کے ساتھ بخار ، ڈائيریا اور متلی بھی ہو تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ گردے میں انفیکشن موجود ہے

اگر پیٹ کا  درد شدید چبھن کے ساتھ ہو تو یہ گردے میں پتھری کی علامت ہوتا ہے اس کے علاوہ بعض اوقات گیس کے ساتھ ہونے والا پیٹ کے اس حصے میں درد قبض کی نشاندہی بھی کر رہا ہوتا ہے

پیٹ کے نچلے دائيں حصے میں ہونے والا درد

پیٹ کا درد
Image Credit: bright side

پیٹ کے نچلے دائيں جانب ایک چھوٹا سا حصہ ہوتا ہے جس کو اپنڈکس کہتے ہیں اس میں وہ بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو کہ ہاضمے کے عمل کے لیۓ مفید ہوتے ہیں اور ہمارے مدافعتی نظام کو سہارا دیتے ہیں

پیٹ کے اس حصے میں ہونے والا شدید درد جس کے ساتھ بھوک کا مٹ جانا متلی ، بخار بھی ہو تو یہ اپنڈکس میں انفیکشن کے سبب ہو سکتا ہے جس کے لیۓ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی درست ہوتا ہے

پیٹ کا درد یا  حوالے سے ہونے والی کسی بھی تکلیف کا خود ساختہ علاج بیماری کو بڑھانے  کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے یہ ضروری ہے کہ ماہر اور مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جاۓ

ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں