ٹانگوں کا درد: ایک عام درد 8 بڑی بیماریوں کا سبب کیسے ہو سکتا ہے؟ جانیں

Reading Time: 4 minutes

ٹانگوں کا درد  ایک ایسا درد ہوتا ہے جس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ہے ۔ یہ درد ہر انسان کو عمر کے کسی نہ کسی دور میں ضرور ہوا ہوتا ہے۔ اور ایک خاص عمر کے بعد تو یہ درد مستقل طور پر اوڑھنا بچھانا بن جاتا ہے ۔ عمر اور جوڑوں کے درد کے علاوہ ٹانگوں کا درد درحقیقت 9 بڑی اور خطرنا ک بیماریوں کا سبب ہوتا ہے اور اس درد کے ذریعے ان بیماریوں کی شناخت کی جا سکتی ہے

ٹانگوں کا درد کن بڑی بیماریوں کی اہم علامت

گردے کے مسائل

ٹانگوں کا درد
Image Credit: Bright Side

گردے انسانی جسم کے اندر بہت اہم فعل انجام دیتے ہیں ۔ ان کا کام جسم میں سے زہریلے مادوں کو خارج کرنا ہوتا ہے ۔ لیکن اگر گردے کسی بیماری کے سبب اپنے افعال انجام دینے میں ناکام ہو جائيں تو اس صورت میں جسم کے اندر زہریلے مادے جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ جو کہ پیروں اور آنکھوں کے نیچے حلقوں میں سوجن کا سبب بنتے ہیں

اس سبب ٹانگوں میں سوجن کے ساتھ ساتھ ایسا درد ہوتا ہے جیسے بجلی کے جھٹکے لگ رہے ہوں ۔ اس قسم کی تکلیف کی صورت میں گردے کے ڈاکٹر سےرابطہ کر کے اس سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے ۔

دل کے والو کی خرابی

leg pain
Image Credit: Bright Side

دل جسم کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کا کام جسم کے تمام حصوں کو خون سپلائی کرنا ہوتا ہے ۔ مگر بعض اوقات دل کے والو میں خرابی کی صورت میں خون کی ترسیل متاثر ہوتی ہے ۔ جس کا سب سے پہلا اثر ٹانگوں پر پڑتا ہے اور وہاں تک خون کی ترسیل میں کمی واقع ہوتی ہے

جس کی وجہ سے ایک جانب تو چلنے پھرنے میں دقت کا سامنا ہوتا ہے۔ ٹانگوں میں اور پیروں میں سوجن ہو جاتی ہے اور ٹانگوں کا درد ہونا ایک عام سی بات ہو جاتی ہے  اس کے علاوہ پیروں پر نیل کے نشان یا سرخ سرخ دھبے پڑنے شروع ہو جاتے ہیں ایسی کسی بھی تکلیف کی صورت میں فورا دل کے ڈاکٹر سے رابطہ کر کے دل کا معائنہ کروانا ضروری ہے

خون کا شریانوں میں جم جانا

ٹانگوں کا درد
Image Credit: Bright Side

بعض اوقات ٹانگوں کے اندر سوجن اور شدید درد کا سبب جسم کی کسی شریان کے اندر خون کا جم جانا بھی ہو سکتا ہے اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں اور اس کی علامات میں ایک ٹانگ یا دونوں ٹانگوں میں شدید درد کے ساتھ سوجن ، متاثرہ ٹانگ کے رنگ میں تبدیلی ، ٹانگ کے اندر سے گرم لہروں کا نکلنا اور ان کا گرم ہونا شامل ہیں اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے ورنہ یہ تکلیف کسی بڑے نقصان کا بھی سبب ہو سکتی ہے

جگر کے مسائل

leg pain
Image Credit: Bright Side

جگر انسان کے جسم کا پاور ہاوس کہلایا جاتا ہے اس میں ہونے والی کوئی بھی خرابی کا اثر جسم کے پورے نظام پر پڑتا ہےجس میں ٹانگیں بھی شامل ہیں ۔ جگر کی خرابی کی صورت مین نہ صرف پیر سوجنا شروع ہو جائیں گۓ اور ان میں درد ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پیروں پر مکڑی کے جالوں کی طرح کے سرخ نشان بننا شروع ہو جائيں گے اس صورت میں فوری طور پر جگر کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کر کے مشورہ لینا مفید ثابت ہوتا ہے

تھائي رائڈ گلینڈ کی خرابی

اگر تھائي رائڈ گلینڈ کے اندر خرابی ہو تو اس کی اہم علامات میں سے جہاں جسم کا پھول جانا شامل ہے وہیں پیروں کی سوجن اور ٹانگوں کا درد بھی اس کی ایک اہم علامت ہے اس کے علاوہ ٹانگوں میں ہونے والی اینٹھن اور ٹھنڈک کا احساس درحقیقت تھائی رائڈ گلینڈ کی خرابی کو ظاہر کرتے ہیں جس کے لیۓ کسی ماہر اینڈوکرائن ڈاکٹر سے رجوع کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے

ذیابطیس

ٹانگوں کا درد

ذیابطیس کی بیماری میں ٹانگوں کا درد ہونا عام  بات ہوتی ہے ۔ اس درد کے ساتھ ساتھ سوئي جیسی چبھن کا احساس اور پیروں کا سن ہو جانا بھی ذیابطیس کے سبب ہونے والے درد کی علامت ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس بیماری میں اگر پیروں پر کسی بھی قسم کی چوٹ لگ جاے تو وہ ٹھیک ہونے میں ایک بڑا وقت لیتی ہے

حالت حمل

حالت حمل کے ابتدائی دنوں سےہی سستی اور ٹانگوں کا بھاری پن حمل کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہوتی ہے ۔ اس صورت میں ٹانگوں سے جڑے پٹھوں میں کھنچاؤ ، پیروں میں سوجن اور کمزوری کے ساتھ درد کی شکایت ہو سکتی ہے اس صورت میں ماہر امراض نسواں بہتر مشورہ دے سکتی ہیں کہٹانگوں کا درد کم کرنے کے لیۓ کیا اقدامات کرنے چاہیۓ ہیں

جوڑوں کا درد

جوڑوں کی تکلیف ٹانگوں میں شدید درد کا سبب بنتی ہے ۔ اس کی ابتدائی علامات میں درد کے ساتھ ساتھ پیروں کا پیلا پڑ جانا ہوتا ہے کیوں کہ جوڑوں کی تکلیف کے سبب ان تک خون کی روانی متاثر ہو رہی ہوتی ہے اس کے علاوہ اگر اس کا بروقت علاج ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر سے نہ کروایا جاۓ تو یہ تکلیف پیروں کے جوڑوں کے ٹیڑھے پن کا باعث بھی بن سکتی ہے جو خطرناک ثابت بھی ہو سکتا ہے

ٹانگوں کا درد اور اس کے علاج  کی صورت میں یا پھر کسی بھی بیماری کی صورت میں ماہر اور مستند ڈاکٹر سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.