پالک سبز رنگ کی سبزی جو اپنے اندر بہت سے فوائد رکھتی ہے۔پالک کو نہ صرف ہم پکا کر استعمال کرسکتے ہیں بلکہ اس کے استعمال سے ہم اپنے بالوں کی خوبصورتی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔یہ سبزی وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے جو بہت سی بیماریوں میں بھی مفید ہوتی ہے۔ہم کیسے پالک کی مدد سے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھا سکتے ہیں اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
ہم اپنے بالوں کی لمبائی ان ماسک کے ذریعے آسانی سے بڑھا سکتے ہیں۔لیکن اگرآپ کے بال کسی بیماری کی وجہ سے جھڑ رہے ہیں تو اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ایپ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
Table of Content
پالک کے فوائد۔
اس میں میگنیشیم، آئرن، زنک اومیگا3فیٹی ایسڈ اور وٹامن اے، سی، کے، بی12،بی6، بی1اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتی ہے۔جو بالوں کی نشوونما کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔یہ وٹامنز بالوں کی پرورش میں مدد کرتے ہیں۔
پالک میں اینٹی آکسیڈنٹس کا اعلی مواد موجود ہوتا ہے جوبالوں کو اور جڑوں کو کسی بھی نقصان سے بچاتا ہے۔
صحت مند بالوں کے لئے وٹامن سی اور وٹامن بی بہترین ہیں۔یہ کولیجن اور کیرٹین کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔
آئرن کی بھرپور مقدار کی وجہ سے بالوں کی جڑوں کو آکسیجن ملتی ہے۔
اس میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کھوپڑی کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔
بالوں کے لئے پالک سے بنے ماسک۔
پالک بالوں کی نشوونما اور افزائش کے لئے بہترین سبزی ہے، یہ سبزی وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے۔اس سے بنے ماسک مندرجہ ذیل ہیں؛
ماسک۔
ہمیں یہ ماسک بنانے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے ان میں پالک کے پتے،1 چمچ شہد اور 1 چمچ زیتوں کا تیل یاکیسٹر آئل شامل کرسکتے ہیں۔یہ ماسک ہمارے بالوں کی لمبائی کے لئے بہت مفید ہے۔کیونکہ شہد ہمارے بالوں کو نرم کرنے لئے اچھا ہے اور زیتوں کا تیل بالوں کو نمی دیتا ہے۔
بنانے کا طریقہ۔
مندرجہ بالا چیزوں کو ایک بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ان کو اتنا بلینڈ کریں کہ یہ ایک نرم ملائم پیسٹ بن جائے۔اس پیسٹ کو اپنے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔اس ماسک کو اپنے بالوں پر 30 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔اس کے بعد نارمل درجہ حرارت کے پانی سے اپنے بالوں کو دھو لیں۔
پالک کا تیل۔
اس کا تیل ہمارے سر میں بلڈ سرکولیشن کو اچھا کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جڑوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔یہ تیل ہمارے بالوں سے خشکی کو ختم کرتا ہے۔اور ہمارے بالوں کی لمبائی کے لئے بہت اچھا ہے۔
بنانے کا طریقہ۔
اس تیل کو بنانے کے لئے آدھا کپ پالک کی ضرورت ہوگی،آدھا کپ تیل لیں اس میں ناریل کا تیل یا زیتون کا تیل لیں۔ پالک کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنالیں۔اس کے بعد اس کا جوس الگ کرلیں۔اس میں تیل کو شامل کریں۔اگرآپ کے بال آئلی ہیں تو آپ زیتون کا تیل شامل کریں،اگرآپ کے بال خشک ہیں تو آپ ناریل کا تیل شامل کریں۔
اس تیل کو 15 منٹ کے لئے اپنے بالوں پر مساج کریں۔اور 45 منٹ کے لئے اپنے بالوں پر لگائیں۔اس کے بعد اچھے شیمپو سے اپنے بالوں کو دھو لیں۔ہم اس تیل کو ہفتے میں 2 سے 3 باراستعمال کرسکتے ہیں۔
پالک کا جوس۔
اس کو بنانے کے لیے 1 عدد کیلا،1 کپ پپیتا، ایک کپ پالک کے پتے اور ایک کپ بادام کا تیل یا ناریل کا تیل شامل کریں۔ان پھلوں سے بھی ہمارے بالوں کو حیرت انگیز فوائد ملتے ہیں۔
بنانے کا طریقہ۔
ان مندرجہ بالا چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔اچھی طرح جب پیس لیں تو آپ اسکا استعمال صبح ناشتے کے ساتھ کریں۔کیلے میں میگنیشیم موجود ہوتا ہےجو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔جتنا بالوں پر لگانا ضروری ہے اتنا ہی کھانا بھی ضروری ہے تاکہ ہمیں پھلوں سے وٹامنز حاصل ہوسکیں۔
آپ نے شاید یہ نہیں سوچا ہو گا کہ آپ پالک کا استعمال بالوں کی نشوونما کے لیے کر سکتے ہیں لیکن تحقیق بتاتی ہے کہ پالک وٹامن کے اور اے، مینگنیج، آئرن اور زنک سے بھرپور ہوتی ہے جو بالوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکتی ہے، کھوپڑی کی صحت کو بڑھاتی ہے اور بالوں کی نشوونما کو تیز کرتی ہے۔ پالک، شہد اور کیرئیر آئل جیسے چند اجزاء کے ساتھ، آپ گھر پر ہی پالک ہیئر ماسک بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بالوں پر پالک لگانے کا خیال دلکش نہیں لگتا تو آپ صحت مند اور مضبوط بالوں کو حاصل کرنے کے لیے ناشتے میں پالک کی مزیدار اسموتھی بھی بنا سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |