انسان کے چہرے پر سب سےاہم اور غور کی جانے والی چیز ناک ہے اور پتلی ناک انسان کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتی ہے ۔ اور اس دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ہو گا جو خوبصورت اور جاذب نظر لگنا نہ چاہتا ہواور خوبصورت اور پتلی ناک ہر انسان کا خواب ہوتی ہے ۔ ناک کو پتلا کرنے کے لئے ہر انسان تگ و دو میں لگا رہتا ہے۔
لوگوں کا ناک کی شکل بدلنے یا ناک کو پتلا بنانے کا عام طریقہ سرجری ہےجسے زیئنو پلاسٹی کہا جاتا ہے
امریکن سوسئٹی آف پلاسٹک سرجنز کے مطابق207000 سے زیادہ زائنو پلاسٹی سرجریز 2019 میں کی گئیں

style craze
Table of Content
پتلی ناک پانے کے طریقے
عام طور پر ان لوگوں کے لئے جو اپنی ناک کی ظاہری شکل سے خوش نہیں ہیں ایک کاسمیٹک سرجری رائنو پلاسٹی ہے ۔
یہ عام طور پر ان چیزوں کی سرجری کے لئے استعمال ہوتی ہے جیسے
ناک کی چوٹوں کی مرمت
پیدائشی نقائص کی درستگی
سانس لینے کے مسائل
سرجری آپ کی ناک کو کا سائز، شکل یا تناسب تبدیل کرکے آپ کو پتلی ناک دے سکتی ہے۔
حال ہی میں بہت سی ویب سائٹس ناک کی سرجری کے بدلے ورزش کو فروغ دے رہی ہیں۔اگرچہ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ مشقیں ناک کو پتلا اور خوبصورت بنانے میں مدد کر سکتی ہیں پر ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ مشقیں اس معاملے میں کار آمد ہیں۔
کیاپتلی ناک پانے میں ناک کی مشقیں مددگار ہیں؟
سائنس کی رو سے اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ ناک کی ورزش یا ناک یوگا ناک کو نئی شکل دے سکتے ہیں یا ناک کو پتلا بنا سکتے ہیں
ناک کی ورزش سے متعلق ایک تشہیر بہت سی ویب سائٹس پر کافی مقبول ہے جس میں ناک کو چھیڑتے ہوئے ناک کو چٹخایا جاتا ہے۔
آپ کے ناک کی بنیاد آپ کا چہرہ ہے جس سے آپ کی ناک منسلک ہوتی ہے۔آپ کی ناک بنیادی طور پر نرم کارٹیلج سے بنتی ہے جو اسے لچک دیتی ہے اور یہ آسانی سے ہل سکتی ہے۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ناک کی ورزش ناک کے ٹشوز کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتی ہے۔
ناک کی مشقیں دراصل آپ کے چہرے کے پٹھوں پر کام کرتی ہیں جن کا تعلق ناک کی شکل سے نہیں ہوتا ۔سو سائنس میں تو اس بات کی کوئی دلیل نہیں ملتی کہ پتلی ناک حاصل کرنے میں ناک کی مشقیں مدد کرتی ہیں۔
اپنی ناک کو قدرتی شکل دینے کا طریقہ
مندرجہ ذیل دو طریقوں سے آپ اپنی ناک کی ظاہری شکل کو بغیر سرجری کے تبدیل کر سکتے ہیں اور ناک کو پتلا بنا سکتے ہیں
کنٹورنگ اور میک اپ
میک اپ آپ کی ناک کا سائز تو تبدیل نہیں کرے گی پر اس کی ظاہری شکل کو بدل کر آپ کے چہرے پر پتلی ناک دکھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ آن لائن بہت سے ٹویٹوریل موجود ہیں جہ ناک کی شکل کے لئے مختلف حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہیں
برونزر کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ناک کے دونوں طرف کا خاکہ بنائیں جو آپ کی جلد کے رنگ سے دو ٹون گہرا ہو۔
دھندلا ھائی لائٹر استعمال کرتے ہوئے اپنی ناک کے پل کو نمایاں کریں۔
بیوٹی بلینڈر کا استعمال کرتے ہوئے سائے اور جھلکیاں جوڑی

Youtube
ڈرمل فلرز
ایک نان سرجیکل رائینوپلاسٹی طریقہ کار کے ذریعے ناک کو پتلا یا خوشنما بنایا جا سکتا ہے۔اس میں جلد کے نیچے انجیکشن لگایا جاتا ہے ۔ اس میں ڈاکٹر آپ کی جلد کے نیچے جیل نما فلر لگاتا ہے ۔یہ فلر ہائلورونک ایسڈ یا کیلشیم ہائیڈروآکسیلاپیٹائٹ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں 15 منٹ سے بھی کم وقت لگ سکتا ہے اور بہت سے لوگ اس عمل کے اگلے دن سے ہی اپنے کام پر واپس جا سکتے ہیں یہ طریقہ کار اتنے ڈرامائی نہیں ہوتے جتنے روائتی طریقے ہوتے ہیں پر پھر بھی یہ آپ کی ناک کو پتلا یا سیدھا بنا سکتا ہے۔
جراحی کے ذریعے ناک کو پتلا اور خوبصورت بنائیں۔
مندرجہ ذیل جراحی کے طریقوں کے ذریعے آپ پتلی ناک حاصل کر سکتے ہیں۔
رائنو پلاسٹی
ناک کو پتلا اور خوبصورت بنانے کے لئے سب سے عام پلاسٹک سرجری رائنوپلاسٹی ہے۔اس سرجری کے ذریعے آپ اپنی نتھنوں کو نئی شکل دے سکتے ہیں،ناک کو سیدھا کر سکتے ہیں، ناک کو نئی شکل دے سکتے ہیں۔ رائنو پلاسٹی سرجری کی بھی دو بڑی اقسام ہیں۔
کھلی رائنوپلاسٹی اس میں ناک کے باہر چیرا لگا کر ناک کو پتلا اور خوبصورت بنایا جاتا ہے۔ اس سرجری کے بعد سرجری کے نشان چہرے پر نظر آنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
بند رائنوپلاسٹی میں ناک کے اندر چیرا لگا کر ناک کو پتلا اور خوبصورت بنایا جاتا ہے

You tube
سیپٹوپلاسٹی
سیپٹوپلاسٹی آپ کی ناک کی نتھنوں کے دمیان ایک ہڈی کارٹلیج کی سرجری ہے ۔آپ کے ناک کا یہ حصہ سیپٹم کہلاتا ہے جب سیپٹم ٹیڑھا ہو جاتا ہے تو اسے منحرف سیپٹم کہتے ہیں
ایک منحرف سیپٹم کی وجہ سے یہ مسائل ہو سکتے ہین۔
ناک کی رکاوٹ، سر درد، چہرے کا درد، بو آنے میں دشواری، خراٹے وغیرہ

Dr Masoume saeedi
ٹیک وے
ناک کی مشقیں انٹرنیٹ کا مشہور فیڈ ہیں ۔اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ ان مشقوں کا آپ کی ناک پر کوئی اثر پڑے گا۔ آپ کی ناک کی شکل بنیادی طور پر ناک کی ہڈی اور کارٹیلج سے متعین ہوتی ہے اور سرجری کے بغیر ناک کو پتلا یا اس کی شکل کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا
اگر آپ اپنی چہرہ پر پتلی ناک دیکھنا چاہتے ہیں تو سب سے سستا اور آسان آپشن میک اپ ہے۔