پیدائش پر قابو پانے کے کئی طریقے ہیں۔ کچھ خواتین حمل کو روکنے کے لیے کنڈوم یا پیدائش پر قابو پانے کی گولیاں استعمال کرتی ہیں۔ وہ خواتین جو مزید بچے پیدا نہیں کرنا چاہتیں نس بندی(سٹیریلائزیشن) کروا سکتی ہیں۔ کئی دوسرے آپشن بھی موجود ہیں۔ اکثر خواتین کے لئے بہترین آپشن کا انتخاب کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یہاں اس حوالے سے کچھ عام سوالات کے جوابات دئیے جا رہے ہیں۔
سب سے زیادہ مؤثر پیدائشی کنٹرول کا طریقہ کون سا ہے؟
ہارمون امپلانٹس، آئی یو ڈی (انٹرا یوٹرن ڈیوائس)، اور مستقل برتھ کنٹرول یا سٹیرلائزیشن (نس بندی) سب سے زیادہ مؤثر ہیں۔ ایک سال کے دوران، ان طریقوں کو استعمال کرنے والی 100 میں سے 1 سے کم خواتین حاملہ ہوتی ہیں۔ گولیاں، انجیکشن، پیچ اور انگوٹھیاں بھی موثر ہیں۔ ہر 100 میں سے صرف 6 تا 9 خواتین ان طریقوں کے بعد بھی حاملہ ہوتی ہیں۔
ان کے بعد رکاوٹ کے طریقے، جیسے کنڈوم اور سپرمیسائڈ سب سے زیادہ موثر ہیں۔ مسلسل صحیح استعمال کے ایک سال کے بعد، ہر 100 میں سے تقریباً 12 سے 24 خواتین بیریئر ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے حاملہ ہوتی ہیں۔
پیدائش پر قابو پانے کی گولیوں کے لئے محفوظ عمر کونسی ہے؟
پیدائش پر قابو پانے کی گولیاں 35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے محفوظ ہیں۔ پرانے تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ برتھ کنٹرول گولیاں 35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ لیکن نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔
اگر آپ بھی پیدائش پر قابو پانے پر غور کر رہے ہیں تو ماہر گائناکولوجسٹ سے رابطے کیلئے یہاں کلک کریں۔
مگر 35 سال سے زائد عمر کی خواتین جو سگریٹ نوشی کرتی ہیں یا انھیں خون کے جمنے، دل کے مسائل یا کینسر کی شکایت ہے۔ وہ ایک مختلف قسم کے پیدائشی کنٹرول کا انتخاب کرسکتی ہیں، جیسے کہ آئی یو ڈی۔
پیدائش پر قابو پانے کے خطرات کیا ہیں؟
پیدائش پر قابو پانے کے ہارمون پر مبنی کچھ طریقے خطرات کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان میں گولیاں، پیچ اور انگوٹھیاں شامل ہیں۔ وہ ان خواتین میں خون کے جمنے، کینسر اور دوسرے صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں جو سگریٹ نوشی کرتی ہیں یا انہیں دل کی تکلیف یا کینسر لاحق ہے۔
ماہر امراض قلب سے مشورے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
اس کے علاوہ، برتھ کنٹرول کے انجیکشن لگاتار دو سال سے زیادہ استعمال کرنے پر بون ڈینسٹی (ہڈیوں کی کثافت) میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی برتھ کنٹرول سے پہلے اپنے ڈاکٹر کے ساتھ ممکنہ خطرات پر ضرور بات کریں
ایمرجنسی برتھ کنٹرول کیا ہے؟
ایمرجنسی برتھ کنٹرول جنسی عمل ہونے کے بعد حمل کو روکنے کا ایک طریقہ ہے۔ اسے بعض اوقات “صبح کے بعد کی گولی” کہا جاتا ہے۔ اس میں ایک یا دو گولیاں لی جاتی ہیں۔ برتن کنٹرول کا یہ طریقہ سب سے زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے جب جنسی تعلقات کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر گولیاں لی جائیں۔
مستقل پیدائش پر قابو پانے کے آپشن کیا ہیں؟
خواتین فیلوپین ٹیوبوں کو کاٹنے اور باندھنے کے لیے سرجری کروا سکتی ہیں۔ یہ عمل انڈوں کو بچہ دانی یا یوٹرس تک جانے سے روکتا ہے۔ مرد نس بندی(اسٹریلائزیشن) کروا سکتے ہیں۔ یہ عمل اسپرم کو مرد کے انزال میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔
کیا برتھ کنٹرول بیماری کو روک سکتا ہے؟ 
آج تک، مردانہ کنڈوم پیدائش پر قابو پانے کا واحد طریقہ ہے جو(ایس ٹی ڈیز (جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں) کے پھیلاؤ کو روکنے میں کارگر ثابت ہوا ہے۔ خواتین کنڈوم کی افادیت پر تحقیق جاری ہے۔ پیدائش پر قابو پانے کے دیگر طریقے ایس ٹی ڈیز کے پھیلاؤ کو نہیں روکتے ہیں۔
ہمارے ماہر یورالوجسٹ سے مشورہ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
میرے لیے کون سا برتھ کنٹرول آپشن بہترین ہے؟ 
برتھ کنٹرول کے طریقے کا انتخاب کرنا مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔ چاہے آپ مستقبل قریب میں بچے پیدا کرنے کا ارادہ کررہے ہیں، حمل کے درمیان میں ہیں یا مزید بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، غور کرنے کے لیے کئی چیزیں اہم ہیں۔ مثلا آپ کی صحت کی تاریخ، اور یہ کہ آپ عمر کے کس حصے میں ہیں۔
کچھ عملی چیزیں بھی ہیں جن کا خیال ضروری ہے، جیسے کہ اگر آپ پیدائش پر قابو پانے کی گولیوں کا انتخاب کرتے ہیں تو ہر روز ایک گولی لینا یاد رکھیں۔ بعض خواتین کو کچھ قسم کے برتھ کنٹرول کے ضمنی اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسے کہ پیدائش پر قابو پانے کی گولیاں۔ یہ انہیں ایک آپشن پر دوسرے آپشن کو ترجیح دینے میں مدد کر سکتا ہے۔
اپنی زندگی کی صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں کو دیکھیں اور اپنے ساتھی اور ڈاکٹر کے ساتھ مل کر، آپ اپنے آپشنز کو شارٹ لسٹ کر کے فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اور آپ کا ساتھی صرف ایک دوسرے کے ساتھ جنسی طور پر ایکٹیو ہیں، تو پیدائش پر قابو پانے کی گولیاں، پیچ، انگوٹھی، یا انجیکشن جیسا انتخاب بہترین ہو سکتا ہے۔
اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ لمبے عرصے تک بچے نہیں چاہتے ہیں، تو ایک امپلانٹیبل ڈیوائس ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے کیونکہ ڈاکٹر بعد میں اسے ہٹا سکتا ہے۔ یا اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کا خاندان مکمل ہے اور آپ بچے نہیں چاہتے تو آپ مستقل طور پر پیدائش پر قابو پانے کے طریقے یعنی اسٹرلائزیشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |