پیٹ کے کیڑے بچوں کی نشونما کو متاثر کر سکتے ہیں ،علامات و علاج جانیں

Reading Time: 3 minutes

پیٹ کے کیڑے بچوں کے پیٹ میں ہونے کے سبب ان کی نشونما کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں ۔ ان کے قد کا بڑھنا رک سکتا ہے یا پھر وزن میں اضافہ ہونا رک سکتا ہے

اگر آپ کا بچہ بہت چڑچڑا ہو رہا ہو ، بار بار بھوک لگتی ہو یا پھر اکثر پیٹ درد کی شکایت کرتا ہو۔ تو اس صورت میں آپ کو اس کو فوری طور پر ڈاکٹر کو  دکھانا چاہیۓ۔ کیوں کہ یہ علامات آپ کے بچے کے پیٹ میں کیڑوں کی موجودگی کو ظاہر کر رہی ہیں ۔ اس کے لیۓ آپ آن لائن بھی ڈاکٹر سے مشورہ کر سکتے ہیں ۔اور علامات کے مطابق دوائيں تجویز کروا سکتے ہیں

پیٹ کے کیڑے

پیٹ کے کیڑوں کی علامت

عام طور پر پیٹ کے کیڑے بڑوں میں ہوں، یا بچوں میں ان کی علامات یکساں ہوتی ہیں ۔ جو کہ کچھ اس طرح ہو سکتی ہیں

پیٹ درد

متلی ، دست اور الٹیاں

تھکن

وزن کا نہ بڑھنا یا وزن کا کم ہوتے جانا

تھکن اور خون کی کمی

پیچش

پیٹ کے کیڑوں کی وجوہات

عام طور پر بڑوں میں پیٹ کے کیڑے ہونے کا سبب کچا پکا کھانا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ پانی کے ذریعے بھی یہ جسم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ بچے عام طور پر مٹی کھاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیٹ میں کیڑے ہو سکتے ہیں ۔ صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے بھی پیٹ میں کیڑے ہو سکتے ہیں ۔

ایک دفعہ کسی بیرونی ذریعے سے یہ کیڑےجب جسم میں داخل ہو جائيں ،تو اس کے بعد یہ طفیلیۓ کے طورپر تیزی سے تقسیم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اور پیٹ میں اپنی تعداد بڑھانا شروع کر دیتے ہیں

علاج

بعض اوقات اگر بچے کی قوت مدافعت مضبوط ہو ۔تو اس صورت میں یہ خود بخود بھی غائب ہو سکتے ہیں ۔لیکن اس کا انحصار کیڑوں کی اقسام پر بھی ہوتا ہے ۔اگر پاخانے کے ساتھ خون یا پس آرہی ہو ، بار بار الٹی ہو رہی ہو۔ اور اس کے ساتھ بخار بھی ہو۔ اور جسم میں پانی کی کمی ہو رہی ہو۔ تو اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے ۔

یاد رکھیں، پیٹ کے کیڑوں کے لیۓ مختلف قسم کے ٹوٹکوں کا استعمال اس بیماری کی شدت کو مذید بڑھا سکتا ہے۔ اور اس کے خطرے کو بھی بڑھا دیتا ہے ۔ اس وجہ سے اس حوالے سے ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق علاج ہی آپ کو اس سے بچا سکتا ہے

مرض کی پیچیدگی

دیر تک علاج نہ کروانے کی صورت میں اس مرض کی پیچیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک جانب تو خون کی شدید کمی ہو سکتی ہے۔ اور دوسری جانب کیڑوں کی تعداد میں اتنا اضافہ ہو سکتا ہے ،کہ وہ آنتوں کو بلاک کر دیں جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

پیٹ کے کیڑے

بچاؤ کی تدابیر

اس بیماری سے بچاؤ کی سب سے پہلی صورت صفائی ہے ۔اس بات کا زیادہ سے زيادہ خیال رکھیں کہ بچے مٹی کو منہ مین نہ ڈالیں ۔ان کے اندر بار بار ہاتھ دھونے کی عادت پیدا کریں۔ ان کو جو بھی کھانا کھلائیں ۔اس کو اچھی طرح پکا کر دیں ۔ بار بار کھانے کو گرم کر کے نہ دیں۔ پینے کے پانی کو ابال کر استعمال کریں

اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو آن لائن مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کر کے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ لیں ۔یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.

Leave a Comment