Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Consult Online
      • All Online Doctors
      • Ask Doctor – Q/A Forum
      • Online Gynecologist
      • Online Urologist
      • Online Psychologist
      • Online Stomach Specialist
      • Online Psychiatrist
      • Online General Physician
      • Online Dermatologist
      • All Online Specialities
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Order Medicines
    • Forum
    • Special Offers
    Marham
    Home»Skin Care»جلد پر بننے والی گھٹلی پائلر سسٹ کیا ہے؟ جانیۓ اسکی وجوہات و علاج
    Skin Care

    جلد پر بننے والی گھٹلی پائلر سسٹ کیا ہے؟ جانیۓ اسکی وجوہات و علاج

    Samra NasirBy Samra NasirApril 18, 2022Updated:April 19, 20225 Mins Read
    پائلر سسٹ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    • پائلر سسٹ کی ظاہری شکل
    • پائلر سسٹ کی وجوہات
    • پائلر سسٹ کی تشخیص
    • پائلر سسٹ کاعلاج
    • پائلر سسٹ کی سرجری
    • مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
    Reading Time: 5 minutes

    پائلر سسٹ، جسے ایپیڈرمائڈ سسٹ کہتے ہیں یہ بالوں کےفولیکلز کے گرد بنتے ہیں فولیکلز خلیوں کا ایک مجموعہ ہے جو بال کے ارد گرد ایک ٹیوب بناتا ہے۔ پائلر سسٹ آپ کے جسم پر کہیں بھی ہو سکتے ہیں لیکن جسم کے زیادہ تر بال سر پر ہوتے ہیں، اس لیے نوے فیصد پائلر سسٹ سر پر بنتے ہیں۔ یہ اکثر بے ضرر ہوتے ہیں اور خود ہی غائب ہو سکتے ہیں۔ یہ سسٹ لیکوئڈ سے بھری ہوئی ایک چھوٹی سی گٹھلی ہے۔ یہ جلد کے نیچے بنتے ہیں۔ یہ نرم بھی ہو سکتے ہیں اور سخت بھی۔

     پائلر سسٹ موروثی بھی ہو سکتے ہیں۔ شاذ و نادر ہی، یہ سسٹ بہت زیادہ بڑھ سکتے ہیں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے پائلر ٹیومربن سکتے ہیں، جو غیر کینسر ٹیومرہوتے ہیں۔ سسٹس بہت عام ہیں اور عام طور پران کی کوئی علامات یا مضر اثرات نہیں ہوتے ہیں۔ پائلر سسٹ پریشان کن ہوسکتے ہیں، لیکن عام طور پر آپ کی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوتے۔سرجن سسٹ کو آسانی سے ہٹا سکتا ہے۔ لیکن ہٹانے کے بعد بھی یہ سسٹ دوبارہ ظاہر ہوسکتی ہے.

    اپنی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی علامات کو نظر انداز نہ کریں اپنی بیماری کی علامات کے بارے میں اگر آپ کو مزید جاننے کی ضرورت ہےتو ڈاکٹرسےمشاورت کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے یا اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیۓ براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ اس نمبر پر03111222398 کال کریں۔

    پائلر سسٹ

    پائلر سسٹ کی ظاہری شکل

    یہ سسٹ ایک چھوٹے، گول یا گنبد نما سائز میں ظاہر ہوگا۔ کچھ پائلر سسٹ پیلے یا سفید ہوتے ہیں۔ پائلر سسٹ آدھے سے پانچ سینٹی میٹرکے درمیان ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ بہت آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں، اس لیے ایک شخص اس وقت تک پائلر سسٹ کو محسوس نہیں کر سکتا جب تک کہ یہ ایک خاص سائز تک نہ پہنچ جائے۔

    سسٹ کے ذریعے بننے والی گھٹلی پر عام طور پر کوئی بال نہیں اگتے۔ گھٹلی چھونے پر مضبوط محسوس ہوگی۔ لیکن یہ سسٹ لیکوئڈ سے بھرا ہوتا ہے، اس لیے دبانے پر یہ ہلکا سا حرکت کر سکتا ہے۔ سسٹ کو بہت زور سے دبانے سے درد ہو سکتا ہے۔ پائلر سسٹ کو ڈھانپنے والی جلد کافی موٹی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کے ٹوٹنے یا پھٹنے کا امکان کم ہوتا ہے۔ لیکن سر پر سسٹ اکثر برش یا کنگھی کے لگنے سے جلد پھٹ سکتی ہے اور سسٹ سے پیپ نکل سکتی ہے۔

    اگر آپ کو جلد سے متعلق کوئی شکایت یا مسئلہ ہے یا جلد کی کسی بیماری کے متعلق معلومات جاننے کے خواہش مند ہیں تو ماہر ڈرماٹولوجسٹ سے ابھی مشورہ کریں۔

    پائلر سسٹ

    پائلر سسٹ کی وجوہات

    کیراٹین جلد کے خلیوں میں پایا جانے والا ایک پروٹین ہے، اور یہ جلد اور بالوں کو مضبوط اور لچکدار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ کیریٹن کے خلیے عام طور پر جلد پر منتقل ہوتے ہیں جب وہ مر جاتے ہیں تو یا گر جاتے ہیں یا دھل جاتے ہیں۔ اگر اس کے بجائے، یہ خلیے جلد کی گہرائی میں چلے جاتے ہیں، تو وہ بڑھ کر ایک پائلر سسٹ بنا سکتے ہیں۔ ایک سسٹ میں کیراٹین ایک موٹے سفید یا پیلے پیسٹ کی طرح لگتا ہے۔

    پائلر سسٹ نسل در نسل منتقل ہو سکتے ہیں۔ اگر والدین اس سسٹ سے متاثر ہوتے ہیں، تو پچاس فیصد امکان ہوتا ہے کہ بچے کو یہ سسٹ ہو گی۔ اس قسم کی سسٹ مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہےاور عام طور پر درمیانی عمر کے افراد میں پائی جاتی ہیں۔

    پائلر سسٹس کے لیے ایسے کوئی ظاہری خطرات نہیں ہیں، لیکن نقصان دہ بالوں کے فولیکلز یا زخمی جلد والے شخص میں ان کے بڑھنے کا زیادہ امکان ہو سکتا ہے۔

    پائلر سسٹ کی تشخیص

    ڈرما ٹولوجسٹ کو جلد پر کسی بھی گھٹلی کی جانچ کرنی چاہئے۔ سسٹس عام طور پر تشویش کا باعث نہیں ہوتے ہیں، لیکن صحیح تشخیص ضروری ہے۔ تشخیص کے لیۓ ڈاکٹر سی ٹی اسکین اور ایسرے کروا سکتا ہے۔ ٹیسٹ ہمیشہ مستند لیبارٹری سے کروانے چاہئیں کیونکہ ٹیسٹ کے نتائج پر ہی آپ کی ممکنہ بیماری کی تشخیص اور علاج کا انحصار ہوتا ہے، اس سلسلے میں بہترین لیب کا انتخاب یہاں سے کریں۔ ڈاکٹراحتیاط سے سسٹ کے معائنے کے دوران طبی تاریخ اور اضافی علامات کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔

    پائلر سسٹ کاعلاج

    سسٹ اکثر خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ ایک صاف، گرم کپڑے کو سسٹ پر رکھنے سے سوجن کم ہو سکتی ہے اور اسے ٹھیک ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔  ڈاکٹرمتاثرہ پائلر سسٹ کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹکس تجویز کر سکتا ہے۔ سسٹ کو ہٹانا ہمیشہ ضروری نہیں ہوتا ہے۔ اگر سسٹ کی وجہ سے کوئی پریشانی یا درد نہیں ہے توضروری نہیں کہ آپ اس کی سرجری کروائیں۔

    پائلر سسٹ

    پائلر سسٹ کی سرجری

    اگر کوئی سسٹ تکلیف کا باعث ہو تو اسے دور کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ پائلر سسٹ عام طور پرسر پر بنتے ہیں، بالوں کو برش کرتے وقت اسے برش کا لگنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ اس سرجری کے لیے ہسپتال میں رات بھر قیام کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سسٹ کو ہٹانے سے پہلے بے ہوشی کی دوا دیں گے یا سن کرنے کے لیۓ انجیکشن لگائیں گے۔ سسٹ کوہٹانے کے دو طریقہ کار ہیں۔

    پہلا طریقہ کار لیکوئڈ سسٹ کو نکالنے کے لیے اس معمولی سرجری میں سسٹ کے اوپر ایک چیرا لگانا، سرجری سے سسٹ کو نکالنا، اور پھرجلد کوبند کر کے سلائی کرنا شامل ہے۔ پائلر سسٹ کی سرجری کےلیۓ بہترین اور اعلی تربیت یافتہ سرجن کا انتخاب یہاں سے کریں۔

    سرجری کےدوسرے طریقہ کار میں میں چیرا لگاۓ بغیر پوری سسٹ کو نکال دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹرسسٹ کو ہٹانے کے بعد ڈریسنگ کرے گا۔ ڈریسنگ گیلے ہونے سے گریز کرنا اور متاثرہ جگہ کو چھوتے وقت خیال رکھنا ہوگا۔

    مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

    AndroidIOS

     

    Related

    skin cysts What Is a Pilar Cyst on the Scalp?۔ urdu
    Samra Nasir

      میں ثمرہ ناصر ، مرہم فیملی کا حصہ ہوں پیشے کے اعتبار سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے سے گہری دلچسپی کے سبب فارغ وقت میں اسی شعبے میں ریسرچ کر کے اپنی معلومات دوسرے لوگوں کے ساتھ بلاگ کی صورت میں شئیر کرتی ہوں ۔

      Related Posts

      جلد پر پڑنے والے سیاہ دھبوں کی علامات و علاج

      May 15, 2022

      کیلشئم کی کمی کی بیماری کیا ہے؟جانیۓ جسم پر اس کے اثرات

      May 14, 2022

      گردن پر پڑنے والی جھریوں کی وجوہات اور دور کرنے کے آسان طریقےجانیۓ

      May 14, 2022

      Comments are closed.

      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health
      Read More
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      Facebook Twitter Instagram Pinterest
      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. - All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

       

      Loading Comments...
       

      You must be logged in to post a comment.