ٹانگوں میں تکیہ رکھ کر سونے کی عادت بہت سے لوگوں کو ہوتی ہے۔ ہم بہت سی ایسی پوزیشنز کو اپناتے ہیں جو ہمارے لئے آرام دہ ہوتی ہیں۔ کیونکہ سونا ہمارے جسم کی اہم ضرورت ہے نیند کی وجہ سے نہ صرف ہماری دماغی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ ہماری جسمانی صحت کی بھی ضرورت ہے۔
جب دن کا اختتام ہوتا ہے تو ہم سونے کا انتظار کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو نیند آنے میں دیر نہیں لگتی لیکن بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو بستر پر لیٹتے ہی سوجاتے ہیں۔ اگر آپ اپنا معیار زندگی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے سونے کے اوقات سیٹ کرنےہونگے۔
اگر آپ سونے کے اوقات مقرر کرنے کے بعد آرام دہ نیند لینا چاہتے ہیں تو آپ ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھ کر سوئیں اس سے آپ کو اچھی اور آرام دہ نیند حاصل ہوگی۔
ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھنے کے فوائد
کچھ پوزیشنز ہمارے جسم کے لئے آرام دہ ثابت ہوتی ہیں جیسے تکیہ کی مدد سے بھی ہم اپنی پوزیشن بنا سکتے ہیں۔ آیئے جانتے ہیں کہ ہم ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھ کر صحت پر کونسے اثرات دیکھتے ہیں؛
ریڑھ کی ہڈی
ہمارے جسم میں ریڑھ کی ہڈی بنیادی حثیت رکھتی ہے۔ ا سکی صحت کا اچھا ہونا ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔کیونکہ ہماری کمر کی صحت بھی اسی کی بدولت ہے۔ ہمارے سونے کی پوزیشن سے بھی ہماری کمر اور ریڑھ کی ہڈی کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔
ہم جس طرح اپنے جسم کو پوزیشن دیتے ہیں وہ ہی ہمارے لئے اہمیت رکھتی ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ہم بستر پر ترتیب سے نہیں لیٹتے تو یہ ہماری ریڑھ کی ہڈی کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ لیکن اگر ہم گھٹنوں کے درمیان تکیہ رکھ کر سوتے ہیں تو یہ ہمارے لئے آرام دہ ثابت ہوتا ہے۔
کمر کے نچلے حصے کا درد
ہمارے لئے کمر کے نچلے حصے کا درد بہت تکلیف دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ہمیں تکیلف دے سکتا ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس درد میں مبتلا رہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھتے ہیں تو کولہوں کی پوزیشن اچھی ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں مسلسل درد بھی نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ یہ درد جسم کے وزن میں کمی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے اس لئے کولہوں کو سیدھ میں لانے کے لئے آپ ٹانگوں کے درمیاں تکیہ رکھ کر سوئیں۔
حمل کے دوران
بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جو حمل میں اپنے سونے کی پوزیشن سے پریشان ہوتی ہیں کیونکہ تب آپ کی حالت ہی ایسی ہوتی ہے۔ ان دنوں میں جسم میں درد بھی عام ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سونے کے اوقات میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ بازار سے یو یا وی شیپ کے تکیے ملتے ہیں جو آپ کے سونے کو آرام دہ بنا سکتے ہیں۔
حمل کے دوران تکیے کا استعمال آپ کے جسم کے وزن کو تقسیم کرنے اور کمر کے تناؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ہم نہ صرف سر کے نیچے تکیہ رکھتے ہیں بلکہ ٹانگوں کے درمیاں تکیہ رکھنے کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔
یاد ریے کسی بھی تکیلف کی صورت میں طبی ماہرین سے رابطہ لازمی ہے۔
وزن کی تقسیم
جب ہم سوتے ہیں تو ہمارے جسم کے وزن کا بیلنس ہونا بہت ضروری ہے اس میں تکیہ ہماری مدد کر سکتا ہے. اگر ہم اپنی ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھتے ہیں تو اس کی مدد سے ہمارے جسم کا وزن یکساں تقسیم ہوتا ہے۔
پوزیشن اچھی رہتی ہے
اگر آپ اپنے ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھتے ہیں تو اس کی مدد سے ساری رات آپ کے جسم کی پوزیشن اچھی رہتی ہے۔ اس لئے یہ ہماری پوزیشن کو سیٹ کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنی پوزیشن سیٹ رکھنے کے باوجود بھی کسی بھی درد میں مبتلا ہوتے ہیں تو اس کے لئے ڈاکٹر سے چیک اپ لازمی ہے۔
تکیہ کو رکھنے کا طریقہ
اگر آپ اپنی پیٹھ کے بل سوتے ہیں تو آپ مختلیف طریقہ اپنا سکتے ہیں ۔ آپ سوتے وقت ریڑھ کی ہڈی کو سہارا دینے کے لئے تکیہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے آپ کی کمر درد کو بھی آرام مل سکتا ہے۔ اگر آپ کو دونوں طرف بھی درد ہے تو یہ پوزیشن آپ کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
آپ اپنی کمر کو سہارا دینے کے لئے چھوٹے کشن کا بھی استعمال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ٹانگوں کے درمیان رکھنے کے علاوہ پیٹھ کے بل سونے والوں کے لئے کمر کے نیچے تکیہ رکھنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس پوزیشن کی مدد سے آپ کے جسم کا وزن بھی یکساں تقسیم ہوتا ہے۔
آپ کس پوزیشن میں سوتے ہیں اور آپ کے لئے کونسی پوزشین بہتر ہے؟ اگر آپ کسی بھی پوزیشن میں آرام دہ محسوس نہیں کرتے اور نیند کے مسائل کا سامنا ہے تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب کی مدد سے ایک مستند ڈاکٹر سے لیں۔