کیا آپ نے صبح میٹنگ میں جانا ہے یا کسی فنکشن میں شرکت کرنی ہے اور آپ پریشان ہیں اچانک ظاہر ہونے والے پمپل سے۔یہ راتوں رات غائب کرنا تو ممکن نہین لیکن چند ایسے جادوئی طریقے ضرور موجود ہیں جو ان کی سوجن اور سرخی کو کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
پمپل کیسے بنتے ہیں؟
پمپل ایک چھوٹا سا دانہ ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب تیل کے غدود بند یا متاثر ہو جاتے ہیں جس کے نیتجے میں پیپ سے بھرے ہوئے سرخ زخم یا دانے ہو جاتے ہیں۔ پمپلز اکثر چہرے، کمر، سینے اور کندھوں کو متاثر کرتے ہیں

India.com
راتوں رات پمپل کی سوجن کو کیسے کم کیا جائے؟
گھر میں پمپل کا علاج کرنے کے لئے امریکن اکیڈمی اف ڈرما ٹالوجی تجویز کرتی ہے کہ جلد کو آہستہ سے دھو کر خشک کریں ،برف کے کیوبز کو کپڑے میں لپیٹ کر 10 سے 15 منٹ تک پمپل پر لگائیں،کچھ دیر وقفہ کے بعد یہ عمل دہرائیں، اس کے بعد اسپاٹ ٹریٹمنٹ کریم لگائیں۔ یہ عمل رات میں کریں صبح تک پمپل کے سائز میں کمی نظر آئے گی۔
پمپل دور کرنے کے دیگر گھریلو علاج
پمپل دور کرنے کے لئے ابتدائی طور پر گھریلو علاج کا سہارا لیا جاتا ہے جو بعض اوقات کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔
ٹی ٹری آئل لگائیں
ٹی ٹری آئل جلد کی سوزش اور مہاسوں کے علاج کے لئے مشہور ہے اسے آپ براہراست جلد پر نہیں لگا سکتے کیونکہ یہ جلن پیدا کر سکتا ہے اسے ہمیشہ کیرئیر آئل سے پتلا کر کے لگائیں اسے لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ ٹی ٹری آئل کے ساتھ ایک قطرہ کیرئیر آئل ملا کر اسے روئی کی مدد سے مہاسوں پر لگائیں ضرورت کے مطابق اس عمل کو دن میں 1 سے 2 مرتبہ دہرائیں۔

The body shop
گرین ٹی لگائیں
اینٹی آکسیڈینٹ اور غذائیت سے بھرپور سبز چائے کے لئے یہ مشہور ہے یہ جلد کے لئے بہت مفید ہے ۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ ،اینٹی سوزش اور اینٹی مائکروبل خصوصیات ہیں جو سیم کی پیداوار کو کم کرتی ہیں اس طرح یہ مہاسوں کو بڑھنے سے روکتی ہے اس میں موجود ٹیننز اور فلیونائڈز پمپل پیدا کرنے والے بیکٹیریا سے لڑتے ہیں۔ سبز چائے کو ابلتے پانی مین 3 منٹ تک پکائیں پھر ٹھنڈا کر کے اسے روئی کی مدد سے یا اسپرے کی مدد سے چہرے پر لگائیں ۔ یہ عمل دن میں ایک یا دو مرتبہ دہرائیں

100% pure
ایلوویرا جیل لگائیں
ایلوویرا جیل جلد کی سوزش کو کم کرنے اور پمپل پیدا کرنے والے بیکٹیریا سے لڑنے کے لئے مشہور ہے ۔ اس کے علاوہ یہ مہاسوں اور پمپل کے نشانات سے نجاتت پانے کے لئے بھی مشہور ہے۔ ایلو ویرا جیل کو پتے سے نکال لیں اور اس جیل کو براہ راست اپنی جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر بعد منہ دھو لیں۔ دن میں دو مرتبہ یہ عمل دہرانے سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔
کوپائبا آئل
کوپائبا آئل ایک روایتی جراثیم کش اور اینٹی سوزش ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے کچھ شواہد ہیں کہ کوبائنا آئل ٹاپیکل جیل ہلکے مہاسوں کے خلاف مؤثر ہے۔ محققین کے مطابق چند لوگوں پر کئے جانے والے تجربے کے مطابق انہوں نے 21 دن تک کوپائبا جیل کا استعمال کیا جس سے پمپلز کم کرنے میں مدد ملی اور نئے پمپلز کو آنے سے روکنے میں بھی مدد ملی اس کے ساتھ ساتھ جلد کی سوزش میں بھی کمی آئی۔

doTERRA
معدنیات
مٹی جو معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے جیسے ملتانی مٹی مہاسوں سے جلد کی دیکھ بھال کرنےوالی مصنوعات میں موجود ہوتی ہے مخصوص مٹی اور کیچڑ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہو سکتی ہیں۔اور اس کے علاوہ بحیرہ مردار کی کالی مٹی مہاسوں کا سبب بننے والے بیکٹیریا کی نشونما کو روک سکتی ہے۔ ملتانی مٹی کا لیپ لگانے سے بھی پمپلز کو فوری طور پر کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے
کیا ٹوتھ پیسٹ مہاسوں سے نجات پانے میں مدد کر سکتا ہے؟
ایک مشہور زمانہ بات ہے کہ ٹوتھ پیسٹ بھی مہاسوں کے علاج میں مدد کرتا ہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں ٹرائیکلوسن ہوتا تھا جہ زیادہ سیبم کی پیداوار کو روکتا تھا جو مہاسے پیدا کرنے کی وجہ بنتا ہے لیکن اب ٹوتھ پیسٹ میں ٹرائیکلوسن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،لہذا اب ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ ٹوتھ پیسٹ مہاسوں کے علاج میں مدد کر سکتا ہے
پمپل کی روک تھام کیسے کریں؟
کے علاج سے موجود پمپل کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور نئۓ پمپلز بننے سے بھی روکا جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے ہمیں چند احتیاطیں اپنانے کی ضرورت ہو گی جیسے