جب بھی چہرے پر پمپل نکلتا ہے، ہم الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ جلدی سے ختم ہو جائے۔ لیکن بعض اوقات، مہاسے یا پمپل ختم ہونے کے بعد بھی آپ کی جلد پر ایک سیاہ نشان چھوڑ دیتے ہیں۔ جلد کےان سیاہ داغ دھبوں سے چھٹکارا حاصل کرنے سے پہلے ان کی وجوہات کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے
جب آپ کی جلد پر پمپل نکلتا ہے ، تو یہ تکنیکی طور پر جلد کی سوزش کی ایک شکل ہوتی ہے۔ اور پھر نئے خلیے بنتے ہیں اور آپ کی جلد ٹھیک ہوجاتی ہے، بعض اوقات آپ کی جلد کی سطح کو بحال کرنے میں مدد کے لیے بھیجے گئے خلیات میں بہت زیادہ میلانین ہوتا ہے۔
میلانین جلد کو اس کا رنگ دیتا ہے، اور جب بعض اوقات کچھ خلیوں میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ میلانین ہوتا ہے، تو نتیجے کے طور پر پمپل کے ختم ہونے کے بعد جلد پر گہرے رنگ کے داغ دھبے آجاتے ہیں۔ ۔اس کے علاوہ پمپلز کے ساتھ کی جانے والی چھیڑ چھاڑ جیسے ، پمپل کو ہاتھ لگانا، پھاڑنے کی کوشش کرنا جلد کی سوزش یا ہائپر پگمنٹیشن کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔
جن لوگوں کی جلد کی رنگت قدرتی طور پر گہری ہوتی ہے وہ اس حالت کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ ۔سیاہ داغ دھبے وقت کے ساتھ ہلکے ہوتے جاتے ہیں، ہلکے ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن انہیں مکمل ختم ہونے میں 3 ماہ سے لے کر 2 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو ہمیشہ انتظار کرنا پڑے گا کہ کب آپ کے سیاہ دھبے ختم ہونگے۔ بہت سارے گھریلو علاج، اوور دی کاؤنٹر پروڈکٹس، اور یہاں تک کہ کچھ ڈرمیٹولوجی کے علاج بھی موجود ہیں جن سے آپ ان داغ دھبوں سے جلدی سے چھٹکارا پانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
مہاسوں کی وجہ سے پڑنے والے داغ دھبوں کا گھریلو علاج
اگر آپ سوزش کے بعد ہائپر پگمنٹیشن کا علاج کرنا چاہتے ہیں تو آپ گھریلو علاج کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے، ان میں سے بہت سے گھریلو علاج کے فوائد کا کوئی سائنسی ثبوت ان کی پشت پناہی کرنے کے لیے موجود نہیں ہے ۔ لیکر ، ان کو آزمانے کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔
وٹامن سی
لیموں کا رس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو جلد کی رنگت کو بھی نکھار سکتا ہے۔ وٹامن سی کو ایک مؤثر ڈیپگمنٹنگ ایجنٹ یا داغ دھبوں کو ہٹانے والا مانا جاتا ہے جو میلانین کی تشکیل کو کم کرتا ہے۔
ایلو ویرا
اگر آپ آن لائن بیوٹی پروڈکٹس دیکھیں تو آپ کو مہاسوں کیوجہ سے بننے والے سیاہ دھبوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ایلو ویرا سے بھرپور کے بہت سے پروڈکٹ ملیں گے۔ یہ سچ ہے کہ ایلویرا ایک غیر معمولی شفا بخش ایجنٹ ہے، جو آپ کی جلد کے داغ دھبوں کو کم کرسکتا ہے
جانوروں کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ایلویرا کا مسلسل استعمال خلیوں میں میلانین کی سطح کو مستحکم کر سکتا ہے، لیکن اس اثر کی حدود کو جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
انگور کے بیج کا عرق
انگور کے بیجوں کا عرق ایک اور قدرتی شفا بخش ایجنٹ ہے جو سیاہ دھبوں کو ہلکا کرنے میں موثر ثابت ہوسکتا ہے۔انگور کے بیج کے عرق کے استعمال کا مطالعہ نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن کہا جاتا ہے انگور کے بیجوں کا 6 ماہ کا عرق زبانی طور پر لیا جانا ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جن کی جلد ہائپر پگمنٹیشن سے متاثر ہوتی ہے۔
سورج سے حفاظت
تحقیق کے مطابق، کسی بھی قسم کے سیاہ دھبوں کا علاج سورج سے بچاؤ کی روٹین سے شروع ہونا چاہیے۔ ہر روز سن اسکرین کا استعمال ، چاہے دن ابر آلود ہو یا مرطوب، آپ کی جلد کو مزید نقصان سے بچنے میں مدد کرسکتا ہے
احتیاط
جلد کے لئے کسی ہرقسم کی مصنوعات استعمال کرتے وقت محتاط رہیں جو مہاسوں کی وجہ سے ہونے والے سیاہ دھبوں کا علاج کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔اور ان کا استعمال کرنے سے پہلے کسی مستند ڈرموٹولوجسٹ سے لازمی مشورہ کریں
کسی ماہر جلد سے آنلائن اپائمنٹ لینے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
کیونکہ، ان میں سے کچھ مصنوعات طاقتور ریٹینول اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں. یہ اجزاء آپ کی جلد کی تہوں کو پتلا کرکے کام کرتے ہیں۔ اگرچہ وقتی طور پر اس کے نتیجے میں جلد زیادہ ہموار محسوس ہوتی ہے اور زیادہ یکساں طور پر نکھار محسوس ہوتا ہے،لیکن جلد کے پتلا ہونے سے آپ کو سورج کی روشنی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
اپنی بیوٹی روٹین کے سب سے اہم حصے کے طور پر ہر روز سن اسکرین لگانا یقینی بنائیں۔
یہ بھی یاد رکھیں کہ ہر کاسمیٹک پروڈکٹ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ذریعے ریگولیٹ نہیں ہوتی۔ بین الاقوامی سطح پر خریدی یا آن لائن فروخت ہونے والی مصنوعات سے خاص طور پر محتاط رہیں۔
کچھ کاسمیٹکس میں مرکری جیسے خطرناک اجزاء شامل ہوتے ہیں، حالانکہ یہ اجزاء لیبل پر ظاہر نہیں کئے جاتے ۔اس لئےاور صرف ان دکانداروں سے خریداری کریں جو اپروو پروڈکٹس رکھتے ہوں اور جن پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|