پیشاب کے قطروں کا بار بار آنا یا پیشاب کی بے ضابطگی ایک ایسی حالت ہے جو بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہے۔ جب آپ کو پیشاب کی بے ضابطگی ہوتی ہے، تو آپ کو مثانے پر قابو پانے اور پیشاب کےقطروں کا بار بار آنا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آپ کا پیشاب کا نظام گردے، یوریٹرز، مثانے اور پیشاب کی نالی سے بنا ہے۔ یہ حصے کئی کام کرتے ہیں۔ آپ کے گردے آپ کے جسم کے فلٹر ہیں۔ گردے آپ کے خون سے فضلہ نکالتے ہیں اور پیشاب بناتے ہیں۔اس کے بعد پیشاب دو پتلی ٹیوبوں کے ذریعے نیچے کی طرف جاتا ہے
اگر آپکو یاکسی عزیزکوپیشاب کے قطروں کے بار بار آنے کی شکایت ہے تو اس کے لیےوزٹ کریں marham.pk .
یا ماہریورالوجسٹ سے رابطے کے لئے ابھی ملایئں03111222398
جنہیں یوریٹرزکہتے ہیں۔ یوریٹرز مثانے سے جڑتے ہیں، جہاں پیشاب جمع ہوتا رہتا ہے جب تک کہ جسم سے نکلنے کا وقت نہ ہو جائے۔ آپ کا مثانہ ایک اسٹوریج ٹینک کی طرح ہے ۔ جب مثانہ بھر جاتا ہے، تودماغ کوایک سگنل بھیجتا ہے کہ پیشاب کرنے کا وقت ہو گیا ہے۔ جب ایک پٹھا ‘اسفنکٹر’ کھلتا ہے تو پھر پیشاب مثانے سے نکل جاتا ہے ۔’اسفنکٹر ‘پیشاب کو پیشاب کی نالی کے ذریعے جسم سے آزادانہ طور پر بہنے دیتا ہے۔
جب یہ نظام ٹھیک کام کر رہا ہوتا ہے، تو آپ کے پاس عام طور پر پیشاب کرنے سے پہلے باتھ روم جانے کا وقت ہوتا ہے اور آپ کو پیشاب کے قطرے بار بار نہیں آتے۔ پیشاب کی بے ضابطگی اس وقت ہوسکتی ہے جب یہ حصے کام نہیں کرتے جیسا کہ انہیں کرنا چاہئے۔
Table of Content
پیشاب کے قطروں کا بار بار آنا کا سبب
پیشاب کے قطروں کا باربار آنا مختلف وجوہات کی بناء پر ہو سکتا ہے۔ یہ وجوہات دونوں جنسوں مرد وعورت کے لئے مختلف ہو سکتی ہیں ۔ کچھ وجوہات عارضی صحت کی حالتیں ہیں جو عام طور پر علاج کے بعد دور ہوجاتی ہیں۔ ان صورتوں میں، علاج کے بعد آپ کو پیشاب کے قطروں کا باربار آنا یا پیشاب کی بےضابطگی عام طور پر رک جاتی ہے۔
بے ضابطگی کسی طویل مدتی (دائمی) بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ جب کسی دائمی بیماری کی وجہ سے پیشاب کے قطروں کے بار بار آنے کا مسئلہ ہوتا ہے، تو عام طور پر اس کا طویل عرصے تک علاج کرنا پڑتا ہے۔
پیشاب کے قطروں کا بار بار آنے کی وجوہات:
یو-ٹی-آئی: پیشاب کی نالی کا انفیکشن (، پیشاب کی نالی، مثانہ اور گردےتکلیف کا باعث بن سکتا ہے اور آپ کی کثرت سے پیشاب کرنے کی ضرورت کو بڑھا سکتا ہے۔ ایک بار علاج کے بعد، کثرت سے پیشاب کرنے کی خواہش عام طور پر دور ہوجاتی ہے۔
حمل: حمل کے دوران، بچہ دانی کے پھیلنے سے مثانے پر اضافی دباؤ پڑتا ہے ۔ زیادہ تر خواتین جو حمل کے دوران پیشاب کے قطروں کا بار بار آنے کا تجربہ کرتی ہیں ان کی یہ تکلیف بچے کی پیدائش کے چند بعد ہفتوں ختم ہو جاتی ہے۔
ادویات: پیشاب کی بے ضابطگی بعض دواؤں کا ضمنی اثر ہو سکتا ہےجیسے کہ ڈائیورٹیکس(پیشاب آور دوا) اور اینٹی ڈپریسنٹس(ڈیپرشن ختم کرنے والی دوائیں)۔
مشروبات: کچھ مشروبات ہیں – جیسے کافی اور الکحل ، جو آپ کی کثرت سے پیشاب کرنے کی ضرورت کا مؤجب بن سکتے ہیں۔ ان مشروبات کو ترک کرنے سے آپ کی کثرت سے پیشاب کرنے کی ضرورت عام طور پر کم ہوجاتی ہے۔
قبض: دائمی قبض آپ کے لئے مثانے پر قابو پانے جیسےمسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
پیشاب کے قطروں کا بار بار آنا اور اسکی طویل المدتی وجوہات :
پیلوک فلور یا شرونیی فرش کی خرابی: جب آپ کو اپنے پیلوک فلور یا شرونیی فرش کے مسلز میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے، تو یہ آپ کے مثانے سمیت آپ کے اعضاء کے کام کرنے کے طریقے کو متاثر کر سکتا ہے۔
اسٹروک یا فالج : فالج کی وجہ سے آپ کو پٹھوں کے کنٹرول کے مسائل کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے۔ان میں آپ کے پیشاب کے نظام کو کنٹرول کرنے والے پٹھے بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔جس سے آپ پیشاب کے قطروں کا بار بار آنےجیسی تکلیف میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
ذیابیطس: ذیابیطس کے مرض میں آپ کا جسم زیادہ پیشاب پیدا کرتا ہے۔ پیشاب کی مقدار میں یہ اضافہ قطروں کے بار بار آنے جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، پیریفرل نیوروپیتھی مثانے کے کام کو متاثر کر سکتی ہے۔
مینوپاز/ رجونورتی: مینو پاز یا رجونورتی، عورت کے جسم میں تبدیلی کا ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب ہارمون کی سطح تیزی سے تبدیل ہوتی ہے اور پیلوک فلور یعنی شرونیی فرش کے پٹھے بھی کمزور ہو سکتے ہیں ، جو کہ آپ کی عمر بڑھنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ لہٰذا آپ کو پیشاب کے قطروں کا بار بار آنا جیسی تکلیف لاحق ہو سکتی ہے۔
ملٹیپل سکلیروسیس (ایم ایس): ملٹیپل سکلیروسیس یا ایم ایس ایک دماغی اور عصبی بیماری ہے۔ ایم ایس ، مثانے پر کنٹرول میں کمی کا سبب بن سکتی ہے، جس سے پیشاب کے قطروں کا بار بار آنا جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
بڑھا ہوا پروسٹیٹ : جب پروسٹیٹ معمول سے بڑا ہوتا ہے، تو یہ مثانے کے کنٹرول کے کئی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ پروسٹیٹ کینسر کی سرجری کے بعد: پروسٹیٹ کینسر کی سرجری کے دوران بعض اوقات اسفنکٹر پٹھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کی وجہ سے پیشاب کے قطروں کا بار بار آنا جیسی تکلیف ہوسکتی ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |