خواتین کے لئے حمل کے دوران مارننگ سکنیس کی بیماری، عارضی نقصان دہ خواہشات، اور بے ترتیب موڈ ، کیوجہ سے حمل کے دوران اچھی غذائیت حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر حاملہ عورت متوازن غذا کھا بھی رہی ہوتی ہے، تب بھی کچھ ضروری غذائی اجزاء سے محروم رہنا ممکن ہوتا ہے ۔
ماں اور بچے کی ضروری غذائیت کے لئے قبل از پیدائش استعمال کرنے والے وٹامن ہر اسٹور پر دستیاب ہوتے ہیں۔ اور ان کا استعمال کسی بھی غذائیت کے خلا کو پر کرنے اور آپ کے جسم اور آپ کے بچے کی نشوونما دونوں کو سہارا دینے کاایک آسان طریقہ ہے۔
آپ کو قبل از پیدائش لینے والے وٹامن کیوں لینا چاہئے؟
اگر آپ ایک خاندان شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں یا آپ کے حمل کا آغاز ہے ، تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کے ذہن میں یہ سوال ہوگا کہ قبل از پیدائش کونسے وٹامنز بچے کے لئے مفید ہوں گے۔ اور کون سے غذائی اجزاء سب سے زیادہ اہم ہیں، آپ کو اپنی خوراک کے علاوہ کتنی مقدار میں اضافی خوراک کی ضرورت ہے، اور ممکنہ طور پر قبل از پیدائش وٹامن کا انتخاب کیسے کریں۔
حمل ایک ایسا وقت ہوتا ہے جس میں غذائیت کی بڑھتی ہوئی ضروریات ہوتی ہیں، اور بہت سی حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی خوراک میں موجود غذائی اجزاء،ضروری مقدار کی سفارشات پر پورا نہیں اترتے ہیں۔
ڈاکٹر صحت مند حمل کو سہارا دینے کے لیے غذائیت کی حفاظت کی ایک اضافی تہہ کے طور پر قبل از پیدائش کے وٹامن تجویز کرتے ہیں۔ایک بار حاملہ ہونے کے بعد، سپلیمنٹ کلیدی غذائی اجزاء فراہم کرکے بچے کے ساتھ ساتھ حاملہ والدین کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں “
ضروری وٹامن کی خریداری کرتے وقت، یہ ضروری ہے کہ آپ کسی قابل اعتماد برانڈ کی تیار کردہ چیز کا انتخاب کریں۔ جب حمل کے دوران سپلیمنٹس لینے کی بات آتی ہے تو معیار انتہائی ضروری ہوتا ہیں، اور ہمارا مقصد آپ کو باخبر انتخاب کرنے میں مدد کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، ہر حاملہ عورت کی منفرد ضروریات ہوتی ہیں اور اس لیے یہ سوچنا کہ ہر عورت کی غذائی ضروریات ایک جیسی ہوتی ہیں غلط ہوتا ہے
قبل از پیدائش لینے والے وٹامن میں کلیدی غذائی اجزاء
قبل از پیدائش کے وٹامنز میں غذائی اجزاء کی ایک وسیع رینج ہوتی ہے۔ یہ حاملہ عورتوں کے لیے چند اہم غذائی اجزاء اور مختلف شکلوں کے ساتھ دستیاب ہوتے ہیں کچھ ضروری اجزاء مندرجہ ذیل ہیں
فولیٹ
فولیٹ ایک بی وٹامن ہے جو قدرتی طور پر گہرے پتوں والی سبزیاں، لیموں، گری دار میوے اور جگر میں پایا جاتا ہے۔ فولک ایسڈ فولیٹ کی شکل ہوتی ہے جو برسوں سے سپلیمنٹ کے طور پر تجویز کی جاتی رہی ہے۔
ایک بار جب آپ کو یہ معلوم ہو گیا کہ آپ حاملہ ہیں تو آپ اسے لینا شروع کردیں ، اور مثالی طور پر حاملہ ہونے سے چند ماہ قبل لینا شروع کرنے کے لیے یہ سب سے اہم غذائیت ہوتی ہے۔یہ نیورل ٹیوب (دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی نشونما) گی) کی تشکیل کے لیے ذمہ دار ہے۔
وٹامن ڈی
: وٹامن ڈی دراصل ایک ہارمون ہوتا ہے اور ہڈیوں کی نشوونما، خلیوں کی نشوونما، مدافعتی افعال اور گلوکوز میٹابولزم کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔وٹامن ڈی کے کھانے کے بہت سے اچھے ذرائع موجود نہیں ہوتے ہیں، اس لیے مناسب سطح کو برقرار رکھنے کے لیے عام طور پر حمل کے دوران سپلیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جن ماؤں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے تھی ان میں حمل کے دوران کی ذیابیطس، ، اور قبل از وقت پیدائش کی شرح زیادہ ہوتی ہے ، ۔اگر آپ اپنے وٹامن ڈی کی سطج کو مؤثر طریقے سے بڑھانا چاہتے ہیں، تو وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال کریں
وٹامن اے
وٹامن اے سے بھرپور غذائیں، جیسے جگر، آلو، پالک، کدو، اور گاجریں باقاعدگی سے اور محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کے لیے بہترین غذائی ذرائع ہیں۔یہ خلیے کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہے، اور بچے کی آنکھوں، کانوں، ریڑھ کی ہڈی اور دل کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن اے ان چند وٹامنز میں سے ایک ہے جن کی احتیاط سے نگرانی کی جانی چاہیے تاکہ مقدار کی سطح زیادہ نہ ہو۔
آئرن
یہ بہت ضروری وٹامن ہوتا ہے ہے، اور اگرچہ گائے کے گوشت، سیپ، پھلیاں، پالک وغیرہ میں آئرن آسانی سے پایا جا سکتا ہے، لیکن کمی پھر بھی ہوسکتی ہے ۔
حمل کے دوران، خون کے سرخ خلیات کی تعداد بڑھ جاتی ہے تاکہ بچے کو آکسیجن پہنچانے میں مدد ملے۔ حاملہ ماں اور بچے دونوں کے لیے ہر خلیے کو آئرن کی ضرورت ہوتی ہے، اور اس کے نتیجے میں حمل کے دوران خواتین کے لیے آئرن کی ضرورت درحقیقت دوگنی ہو جاتی ہے۔
آئرن کی خراب حالت ماں کے لیے آئرن کی کمی سے متعلق خون کی کمی سے منسلک ہوسکتی ہے، اور قبل از وقت پیدائش، کم وزن، جنین میں آئرن کا کم ذخیرہ، اور کمزور علمی اور طرز عمل کی نشوونما کے امکانات۔ ہوتے ہیں۔ زیادہ مقدار میں، میں آئرن قبض کا سبب بن سکتا ہے، ۔
کلوئین۔
یہ ایک ضروری غذائیت ہے جو سیل کی جھلیوں اور نیورو ٹرانسمیٹر (دماغی) کی تعمیر کے لیے ضروری ہے۔ اور دماغ کی نشوونما کے لیے بھی اہم ہوتا ہے۔حمل کے دوران اس کا استعمال نال کی صحت اور کام میں مدد کرتا ہے، اولاد کی اعصابی نشوونما کو بہتر بناتا ہے،
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوذ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|