پریگننسی کے دوران پیروں کی سوجن معمول کی بات ہے، لیکن یہ کافی تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔ سوجن حمل کا ایک ناخوشگوار لیکن عام حصہ ہے۔ جب آپ کی ٹانگوں، ٹخنوں، پیروں، چہرے اور ہاتھوں جیسے حصوں میں سیال یا لیکوئڈ جمع ہو جاتا ہے تو اسے ورم یا سوجن کہتے ہیں۔ آپ اپنے تیسرے سہ ماہی کے دوران اسے مزید محسوس کر سکتے ہیں۔
پیروں کی سوجن بہت عام ہے، اور پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ڈلیوری کے کچھ ہی دن بعد یہ سوجن ختم ہوجاتی ہے۔ بہت سے قدرتی گھریلوعلاج ہیں جن سے آپ اپنے پیروں کی سوجن کو کم کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں، اور آرام حاصل کر سکتی ہیں۔
پریگننسی میں پیروں کی سوجن کی وجوہات
آپ کی بڑھتی ہوئی بچہ دانی خون کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور آپ کی ٹانگوں کی رگوں میں زیادہ لیکوئڈ رہنے کا سبب بن سکتی ہے۔ اضافی لیکوئڈ قریبی ٹشو میں جاتا ہے. جس کی وجہ سے ٹشو پھول جاتے ہیں اورپیروں کی سوجن ہو جاتی ہے۔ جب آپ حاملہ ہوتی ہیں تو آپ کا جسم کچھ زیادہ ہارمونز بھی بناتا ہے۔ یہ لیکوئڈ کے جمع ہونےاور پھولے ہوئے نظر آنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ یہ بھی پیروں کی سوجن کا سبب بن سکتا ہے۔
پیروں کی سوجن کا گھریلو علاج
یہاں کچھ مختلف گھریلوحل ہیں جن سے آپ حاملہ ہونے کے دوران پیروں کی سوجن کو کم کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کوکوئی طبی بیماری ہے تو، حاملہ ہونے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ آپ کا ڈاکٹر ٹیسٹ کرواسکتا ہے، ادویات کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے، یا آپ کو ان اقدامات کے بارے میں مشورہ دے سکتا ہے جو آپ اور آپ کے بچے کی صحت کی حفاظت کے لیے آپ کو کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ماہر گائناکولوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کرکے رجوع فرمائیں۔
کھانے میں سوڈیم کی مقدار کو کم کریں
حمل کے دوران پیروں کی سوجن کو کم کرنے کا ایک طریقہ آپ کے سوڈیم یعنی نمک کی مقدار کو کم کرنا ہے۔ نمک آپ کے جسم کے اضافی پانی کو روکتا ہے۔ ڈبے میں بند یا پروسس شدہ کھانے سے پرہیز کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ ان میں خاص طور پر سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، کوشش کریں کہ اپنے کھانے پر اضافی نمک نہ چھڑکیں۔
نمک کے بغیر ذائقہ دار جڑی بوٹیاں جیسے گرم مصالحہ ، روزمیری، اوریگانو اور تھایم ، کا استعمال اپنے کھانے میں ذائقہ شامل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔
پوٹاشیم کی مقدار میں اضافہ کریں
کافی پوٹاشیم نہ ملنے سے بھی پیروں کی سوجن ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پوٹاشیم آپ کے جسم میں موجود لیکوئڈ کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پریگننسی کے ملٹی وٹامن میں کچھ اضافی پوٹاشیم ہونا چاہیے، لیکن غذا میں پوٹاشیم کھانا بھی ضروری ہے۔ اس سے متعلق مزید معلومات کے حصول کے لیۓ یا ڈاکٹر سے اپائنٹمینٹ لینے کے لئے مرہم کی سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں یا آن لائن اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
کچھ غذائیں جن میں قدرتی طور پر پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان میں چھلکے کے ساتھ آلو، شکر قندی، کیلے، پالک، پھلیاں، خشک آلوچہ، انار، کینواور گاجر کا رس، دہی، چقندر اور دالیں شامل ہیں۔
کمپریشن جرابوں کا استعمال کریں
یہ جرابیں لیکوئڈ کو بننے سے روکتے ہیں۔ آپ کو ہلکے کمپریشن والے جرابیں شروع میں استعمال کرنی چاہيے اور جب آپ صبح اٹھیں تو انھیں پہن لینا چاہيے۔ یہ دوسری عام جرابوں سے مختلف ہیں جو آپ کے ٹخنوں اور پنڈلیوں کے گرد بہت تنگ ہوتی ہیں اور خون کے بہاؤ کو روکتی ہیں۔
پانی کا استعمال زیادہ کریں
سوجن سے بچنے کے لیۓ زیادہ پانی پینا عجیب لگتا ہےلیکن اگر آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہے تو اس کے بدلے میں اور زیادہ لیکوئڈ کو روکے گا۔ اس لیے روزانہ کم از کم دس گلاس پانی پینے کی کوشش کریں تاکہ آپ کے گردے خراب چیزوں کو باہر نکال سکیں اور آپ کا جسم زیادہ ہائیڈریٹ ہو۔ زیادہ پانی کے لیۓآپ اپنے پانی کو پر ذائقہ بنانے کے لیے لیموں یا پودینہ کا پانی بھی لے سکتے ہیں۔
صحت مند وزن رکھیں
ہو سکتا ہے آپ کا ڈاکٹر نہ چاہے کہ آپ کا وزن کم ہو کیونکہ آپ حاملہ ہیں، لیکن آپ پوچھ سکتے ہیں کہ آپ کوکیا کرنا چاہیے۔ بہت زیادہ وزن بھی پیروں کی سوجن کا باعث بن سکتا ہے۔ بچے کی ولادت سے پہلے اگر آپ وزن کے بڑھنے سے پریشان ہیں توصحت بخش غذائی چارٹ کے حصول کیلئے ماہر ڈائیٹیشین سے رابطے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
اگر آپ نوٹ کرتے ہیں کہ سوجن تیزی سے آتی ہے، اگر یہ آسان گھریلو ٹوٹکے کام نہیں کرتے ہیں، یا اگر آپ کی سوجن کے ساتھ سر درد یا دھندلا ہوا نظر آتا ہے، تو فوری طبی امداد حاصل کریں یہ تمام چیزیں ہائی بلڈ پریشر یا پری لیمپسیا کی علامات ہو سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں اس بیماری کے اعلی تربیت یافتہ ماہرین سےرابطہ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |