نیند کا آجانا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہو جاتے ہیں اور نیند کو لانے کے لئے بہت سے جتن کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب ہم سوتے ہیں تو اکثر ہمیں رات کو خواب بھی آتے ہیں اکثر خواب ایسے ہوتے ہیں جو ہم صبح بیداری کے وقت بھول جاتے ہیں۔
بہت سے خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں ہم ڈر جاتے ہیں اور اچانک اٹھ جاتے ہیں۔ جب ہم ایسے جھٹکے سے اٹھتے ہیں تو کوئی نہ کوئی خوف زدہ کرنے والا خواب دیکھا ہوتا ہے جو ہمیں ایسے خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کو نیند میں چلنے کی بھی عادت ہوتی ہے۔
کیا آپ نے کبھی ایسا خواب دیکھا ہے جس میں آپ کو محسوس ہورہا ہو کہ آپ بلندی سے گر رہے ہیں یا آپ پانی میں ڈوب رہے ہیں؟ اگر آپ کو بھی محسوس ہوتا ہے کہ آپ گر رہے ہیں تو ہم جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟
Table of Content
نیند میں گرنے کا احساس
سونے کے بعد جب ہم نیند میں خود کو کہیں گرنے کا احساس محسوس کرتے ہیں تو اس کے کیا اسباب اور اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں ہم یہ جانتے ہیں؛
جھٹکے سے اٹھنا
جب ہم آدھی رات کو اچانک بیدار ہوتے ہیں تو یا بستر سے چھلانگ لگاتے ہیں آپ کو ایسے لگتا ہے آپ خلا میں گر رہے ہیں اور آپ کو جھٹکا محسوس ہوتا ہےلیکن آپ کو سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کیاہوا ہے۔ آپ کو اپنی ایسی حالت سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
جب ہم سوتے ہیں تو ہمارا دماغ سکون میں ہوتا ہے ہم تب سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں کیونکہ تب ہم میں شعور نہیں ہوتا اور عقل سے محروم ہوتے ہیں۔ جب ہم جاگ رہے ہوتے ہیں تو تب دماغ مختلیف طریقے سے کام کرتا ہے۔ بیداری سے جب ہم نیند میں منتقل ہوتے ہیں تو ایک ایسی حالت ہوتی ہے جسےہائپنگ جرکنگ کہتے ہیں۔
ہائپنگ جرکنگ میں ہمیں جھٹکا محسوس ہوتا ہے اس حالت میں ایسا ہوتا ہے کہ کوئی چیز ہمیں ڈرا دیتی ہے جس وجہ سے ہم اچانک ایسے اٹھتے ہیں۔
وجوہات
ہیک جھٹکے اس وقت محسوس ہوتے ہیں جب انسان سورہا ہوتا ہے اس حالت میں عجیب سی کیفیت محسوس ہوتی ہے اس سے ہمیں الجھن محسوس ہوتی ہے کیونکہ نیند میں خلل آتا ہے۔ لیکن اس کی کوئی واضح وجہ نہیں ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ وجوہات بھی ہوسکتی ہیں جیسے؛
جسمانی سرگرمی
جب آپ سونے سے قبل زیادہ جسمانی سرگرمی کرتے ہیں تو یہ آپ کو سوتے وقت بے چین کرسکتا ہے کیونکہ ورزش کے وقت ہمارا جسم ایکٹیو ہوجاتا ہے اس وجہ سے ہماری نیند میں خرابی ہو سکتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے لئے جلدی سونا مشکل ہو سکتا ہے۔
تناؤ
پریشانی یا تناؤ ایسی حالت ہے جو ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری نیند کو بھی نقصان دیتی ہیں۔ تناؤ میں مبتلا انسان کے لئے سونا مشکل ہوتا ہے۔ جب ہمارے دماغ میں بہت زیادہ فکر ہوتی ہے تو ہم ٹھیک سے سو نہیں پاتے۔ یہ وجہ ہے کہ ہم سوتے وقت بار بار اٹھ سکتے ہیں۔
کیفین کا استعمال
بہت سے ایسے افراد جو آفس میں لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہیں وہ زیادہ تر کافی یا چائے کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں کفین ہوتی ہے جو لوگ ان کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اس سے ان کے سونے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے اور ان کو بستر پر بے چینی بھی محسوس ہو سکتی ہے۔
اگر آپ بھرپور نیند چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بار بار آپ کو جھٹکے سے اٹھنا نہ پڑے تو آپ کو ان چیزوں کا استعمال اعتدال سے کرنا ہوگا۔
نیند کی کمی
کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ پھرپور نیند نہیں لیتے تو آپ کی صحت کو کیا نقصان ہو سکتا ہے اس سے نہ صرف آپ کے دن بھر کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں بلکہ آپ کی صحت بھی برباد ہو جاتی ہے۔ آج کل کی جنریشن سوتی تو ہے لیکن ا سکا کوئی مناسب وقت مقرر نہیں ہے جس کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے۔
ہم نیند کی کمی کی وجہ سے بھی ایسے خواب دیکھ سکتے ہیں جن کو دیکھ کر ہم اچانک جھٹکے سے اٹھتے ہیں۔ اگر آپ نیند کی خرابی کا شکار ہیں اور آپ کو نیند لانے کے لئے زیادہ کوشش کرنی پڑتی ہے تو آپ کو چیک اپ کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے آپ کی صحت مزید بگڑ سکتی ہے۔
آپ باآسانی گھر بیٹھے مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ رات کو جھٹکے سے اٹھتے ہیں تو یہ کوئی سنگین بیماری نہیں ہے لیکن بار بار آپ کے نیند کی صلاحیت خراب ہو رہی ہے تو اس کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانا لازمی ہے۔