ماہواری کے 7 دن رمضان کے مہینے میں خواتین کے مشکل ترین دن کیوں 

Reading Time: 4 minutes

ماہواری کے سات دن ہر مہینے خواتین کے لیۓ مشکل ترین دن ہوتے ہیں. مگر رمضان کے مہینے میں ان دنوں کی آمد اگرچہ خواتین کو روزے سے تو رخصت دلوا دیتی ہے. مگر اس کی مشکلوں میں انتہائی اضافہ کر دیتی ہے

 رمضان کے مہینے میں روزہ ہر مسلمان بالغ اور صحت مند مرد و عورت پر فرض ہے ۔ اور جان بوجھ کر ایک روزہ چھوڑنے کے بدلے میں اس کا قضا اور کفارہ ادا کرنا واجب ہوتا ہے ۔ مگر خواتین کو کچھ صورتوں میں اللہ تعالی کی جانب سے چھوٹ دی گئي ہے۔ مثال کے طور پر ماہواری کے دنوں میں خواتین کو روزہ رکھنے سے مزہبی طور پر منع کیا گیا ہے .اور ان دنوں کی گنتی سال کے باقی دنوں میں قضا روزوں کی صورت میں رکھنے کا حکم ہے

ماہواری کے دن اور رمضان

ماہواری
Image Credit: Islam.net

ماہواری کا آنا ایک قدرتی عمل ہے اور اس فیز کے دوران خواتین مختلف جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں کے عمل سے گزرتی ہیں . ہارمون کی شرح میں تبدیلی کے سبب موڈ میں تبدیلی ، ماہواری کی وجہ سے ہونے والے درد اور کمزوری یہ تمام وہ عناصر ہوتے ہیں. جن کا سامنا خواتین کو ہر مہینے کرنا پڑتا ہے. مگر رمضان میں ان دنوں کی آمد خواتین کی مشکلوں کو بہت بڑھا دیتے ہیں .جس کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گۓ

درد کی شدت میں اضافہ

عام طور پر رمضان میں افطار کے وقت شربت وغیرہ کا استعمال اور ٹھنڈی چیزوں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے ۔ اس وجہ سے رمضان میں جو ماہواری آتی ہے اس میں درد کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ جسکے حوالے سے بڑی بوڑھی خواتین کا یہ کہنا ہوتا ہے. کہ چونکہ رمضان میں ٹھنڈی چیزوں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے .اس وجہ سے ماہواری کے دنوں میں عام دنوں سے زیادہ درد ہوتا ہے

کمزوری اور چکر کی شکایت

ماہواری
image Credit: Fempowered

دن بھر کا روزہ عام دنوں کے مقابلے میں خواتین میں کمزوری پیدا کر دیتا ہے. اور عام لڑکیاں جو کہ کھانے پینے کے معاملے میں نخرے کرتی ہیں. اور پہلے ہی سے خون کی کمی اور لو بلڈ پریشر کا شکار ہوتی ہیں .ان کے لیۓ رمضان میں آنے والی ماہواری میں اس وجہ سے مشکلات کا اضافہ ہو جاتا ہے کہ وہ زيادہ کمزوری محسوس کرتی ہیں اور اس وجہ سے ان کو چکر بھی زیادہ آتے ہیں

روزہ نہ ہونے کےباوجود کھانے پینے پر پابندی

رمضان کے مہینے میں ایک سب سے بڑی مشکل جس کا سامنا خواتین کو کرنا پڑتا ہے وہ روزہ نہ ہونے کے باوجود روزے کا دکھاوا کرنا ہوتا ہے ۔ ٹیکنالوجی کے اس دور مین بھی بہت ساری خواتین کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کے گھر کے مرد حضرات اس بات سے قطعی ناواقف ہوتے ہین کہ ہر مہینے خواتین کو ماہواری آتی ہے جس میں روزہ رکھنا منع ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے خواتین روزہ نہ ہونے کے باوجود سب کے سامنے ایسا ظاہر کرتی ہیں جیسے کہ ان کا روزہ ہے اور اس وجہ سے دن بھر نہ تو کچھ کھاتی ہیں اور نہ ہی کچھ پیتی ہین جس سے ان کی کمزوری میں مذید اضافہ ہو جاتا ہے

روزہ نہ رکھنے کا الزام

اکثر گھروں میں خواتین کو اس بات کا الزام دیا جاتا ہےکہ تمھارا تو روزہ نہین ہے تم یہ کام کیوں نہیں کر رہی ہو اور یہ سب الزامات مردوں کی طرف سے نہیں بلکہ گھر میں موجود دوسری خواتین کی جانب سے لگاۓ جاتے ہیں ۔ جب کہ یہ خواتین اپنے دور میں خود بھی ان مشکلات سے گزر چکی ہوتی ہیں مگر ان کے رویۓ میں اس حوالے سے کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آتی ہے

ماہواری اور رمضان کے مسائل کا حل

سب سے پہلے تو تمام خواتین کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیےکہ ماہواری کا آنا ان کی صحت کے لیۓ ضروری ہے اور یہ کوئی گناہ نہیں ہے جو ان سے سر زد ہو رہا ہے اس وجہ سے اس پر شرمندہ ہونا چھوڑ دیں

اس حوالے سے اپنی بچیوں کو بھی یہ سبق دیں کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے اس وجہ سے اس کو لے کر پریشان ہونے سے بہتر ہے کہ اس کو تسلیم کیا جاۓ اور اس کے ساتھ جینے کی عادت ڈالی جاۓ

احترام رمضان تو ہم سب پر واجب ہے اور روزے دار کے سامنے بیٹھ کر کھانے سے بھی روکا جاتا ہے ۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سارا دن صرف اس ڈر سے کچھ کھایا پیا نہ جاۓ کہ کوئی کھاتے ہوۓ دیکھ نہ لے ۔ اگر کسی نے آپ کو کھاتے پینے دیکھ بھی لیا تو اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ یہ وہ چھوٹ ہے جو آپ کو اللہ کی جانب سے ملی ہے ۔

ماہواری کے دنوں میں بہترین ڈائٹ پلان کے لیۓ یہاں کلک کریں 

لو بلڈ پریشر اور خون کی کمی کا شکار خواتین کو چاہیے کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اس حوالے سے خصوصی تیاری کرنی چاہیۓ اور ماہواری کے دوران بھی کھانا پینا چھوڑنے کے بجاۓ اپنی ڈائٹ پر خصوصی توجہ دینی چاہیۓ کیوں کہ ان دنوں مین خواتین کو خصوصی طور پر زیادہ پروٹین والی غذا کی ضرورت ہوتی ہے

ماہواری کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مسلے کی صورت میں گھر بیٹھے آن لائن مستند اور تجربہ کار ڈاکٹروں سے رابطےکے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پربراہ راست رابطہ کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.