Table of Content
کسی ایسے شخص سے شادی کرنا جو اتنے عرصے سے آپ کی زندگی میں شامل ہے اور جو زندگی کے ہر معاملے میں آپ کا ساتھ دینے والا ہے یہ کافی تسلی بخش لگتا ہے اور اگر وہ شخص آپ کا بہترین دوست ہے تو تقربیا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دنیا میں جنت حاصل ہوگئی ہو
آپ کا رشتہ اتنا پختہ ہونا چاہیئے کہ آپ اپنے احساسات کے بارے میں ان سےکھل کر بات کر سکیں اور اعتماد کرسکیں اور جن سے عدم تحفظ کا احساس نہ ہو اور اس سب کے اوپر اچھی بات بہترین دوستوں کے درمیان شادی اکثر بھرپور فوائد دیتی ہے ہم نے یہ جاننے کا فیصلہ کیا کہ دوستی شادی کو خوشگوار کیوں بناتی ہے جو لوگ اپنے شریک حیات کو بہترین دوست سمجھتے ہیں وہ اپنی زندگی سے ان لوگوں سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں جو اپنے شریک حیات کے ساتھ ایسا نہیں کرتے ہیں
ذہنی اور جسمانی صحت
شادی خود بہت سے جسمانی اور ذہنی صحت کے فوائد آپ کی زندگی میں لاتی ہے شادی شدہ لوگ جو اپنے ساتھی کے ساتھ گہری دوستی بھی رکھتے ہیں انہیں ان کی شادی سے دوگنا فائدہ حاصل ہوتا ہے ان کے درمیان ذہنی ہم آہنگی ہوجاتی ہے
ان کی شادی زیادہ دیر تک رہتی ہے
جو 10سال سے زیادہ عرصے سے خوشی سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں ان کے تعلقات کی کامیابی اور لمبی عمر کی پہلی وجہ کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ ان کا جیون ساتھی ان کا بہترین دوست ہے وہ ایک شخص کے طور پر اپنے شریک حیات کو پسند کرتے ہیں جو دوستی پر مبنی محبت کا ایک اور اہم پہلو ہے
وہ اپنی زندگی سے زیادہ خوش ہیں
کیا بہترین دوست شریک حیات ایک دوسرے کے لیےبہتر شراکت دار ہوتے ہیں؟
اگر اس بات پر تحقیق کی جائے تو پتہ چلے گا کہ دوستی راحت شفقت کے احساسات اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ساتھی محبت کے ساتھ تعلقات پرجوش ہوتے ہیں اور محبت پر مبنی شراکت داروں کے مقابلے میں زیادہ اطمینان بخش ہوتے ہیں
مثال کے طور پر ہالی ووڈ کے سب سے مزاحیہ اور مضبوط جوڑوں میں سے ایک ریان رینالڈز اور بلیک لائیولی جو 11سال سے دوست ہیں جن میں سے انھوں نے اپنے 9 سال خوشگوار شادی شدہ زندگی کے گزارے ہیں ان کو دیکھ کے لگتا ہے کہ اگرشریک حیات کے ساتھ آپ کی بہترین دوستی اور ذہنی ہم آہنگی ہوگی تو وہ ہر معاملے میں بہترین شراکت دار ہوں گے
اپنے ساتھی کے ذائقوں سے ہم آہنگ ہوتے ہیں
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ پہلے ہی ایک دوسرے کے ہر طرح سے عادی ہوتے ہیں آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ کا ساتھی کیا پسند کرتا ہے اور کیا ناپسند کرتا ہے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان سے کیا توقع کی جائے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ دونوں کسی بھی ابھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لئے اچھی طرح سے تیار ہیں
آپ کے پاس بہت سارے اندر کے لطیفے ہیں جو کسی اور کو سمجھ نہیں آتی ہیں
بہترین دوستوں کے طور پر بے ترتیب ہنسی گانا اور رقص جو دونوں کے درمیان جاری رہتا ہے حسد اور تعریف کا سامان ہے یہاں تک کہ ان کے مزاحیہ اندرونی الفاظ لطیفے اور جملے بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر قابل اعتراض ہو سکتے ہیں لیکن بہترین دوست کے درمیان نہیں ہوتے ہیں جب یہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں تو یہ ایک دوسرے کے اشاروں کو بھی اچھی طرح سمجھ جاتے ہیں
آپ ایک دوسرے کے کپڑے پہن سکتے ہیں
محبت کرنے والوں کے لئے ایک دوسرے کے کپڑے پہننا عجیب سمجھا جاسکتا ہے لیکن جب جیون ساتھی بہترین دوست ہوتے ہیں تو اکثر چیزیں عجیب نہیں لگتی ہیں جب جیون ساتھی کو اس طرح کے سوالات پوچھتے ہوئے سننا کیا میں آج وہ پسینے کی پتلون پہن سکتا ہوں؟ یہ ایک بالکل معمول کی بات ہے اور یہ تب ہوتا ہے جب آپ کا ساتھی آپ کا بہترین دوست ہوتا ہے
اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ مووی انجوائے کرنا
ویک کا اینڈ ہے اور آپ کے پاس فلمیں اور ٹی وی شوز ہیں جو آپ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھتے ہیں اور اگر ان میں سے کوئی ایک ساتھی اگر اس کے بغیر مووی دیکھے تو شاید تیسری جنگ عظیم آپ کے گھر میں شروع ہوجائے گی لیکن سچ کہا جائے تو یہ بہت پیارا اور مزیدار ہوتا ہے کہ جب آپ اپنی پسندیدہ فلمیں اور ٹیلی ویژن شوز ایک ساتھ انجوائے کرتے ہوئے دیکھتے ہیں
آپ اپنے آپ کو ایک ساتھ بوڑھے ہوتے دیکھ سکتے ہیں
اپنے بہترین دوست کے ساتھ بوڑھا ہونا سب سے اچھی چیز ہے تصور کریں کہ اپنی ساری زندگی کے سال کسی ایسے شخص کے ساتھ گزارنے ہوں جس کو آپ برداشت نہیں کرسکتے تھے خوش قسمتی سے وہ آپ کے ساتھ ہی آپ کے سامنے بوڑھا ہوگا اور آپ کا دوست اور آپ کی محبت آخر تک آپ کے ساتھ ہوگی