رنگ کا گورا یا کالا ہونے سے زيادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ کی جلد صحت مند ہو اور اس کے اوپر کسی قسم کے داغ دھبے موجود نہ ہوں ۔ ایسی جلد ہر عام سے خدو خال والے انسان کو خوبصورت بنا دیتی ہے
صحت مند جلد کے ساتھ ساتھ اکثر اوقات موسم کی شدت اور آلودگی کے سبب گوری رنگت بھی ماند ہو جاتی ہے اور مرجھا سی جاتی ہے اس رنگ کو گھر بیٹھے منٹوں میں صاف کرنے کے آسان طریقے ہم آپ کو آج بتائیں گۓ
رنگ کو فوری گورا کرنے کے طریقے
جس طرح آج کا زمانہ بہت تیز رفتار ہو گیا ہے اسی طرح کسی انسان کے پاس اب اتنا ٹائم نہیں بچا کہ وہ مہینوں ٹوٹکے استعمال کریں اور ان کے نتائج کا انتطار کریں لوگ اب انہی چیزون کو پسند کرتے ہیں جو فوری نتائج دینے والی ہوں
لیموں کے رس سے جلد چمکائیں
لیموں کے رس کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ بلیچ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کے لیۓ ایک لیموں کا رس نکال لیں اور اس کو چہرے پر لگا لیں دس منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں صرف دس منٹ میں گوری رنگت حاصل کریں
لیکن یاد رہے اگر آپ کی جلد پر دھوپ کے سبب جلنے کے نشانات یا کوئي چوٹ یا زخم لگا ہو تو اس صورت میں لیموں کا رس نہ لگائیں یہ تکلیف کا باعث ہو سکتا ہے
دودھ اور شہد کا پیسٹ
دودھ کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جلد کو نکھارتے ہیں اس پیسٹ کو بنانے کے لیۓ ایک چمچ دودھ اور ایک چمچ شہد لے لیں اور ان کو اچھی طرح ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اس کے بعد اس کو چہرے پر اچھی طرح گول دائرے میں ہلکے ہاتھوں سے لگائیں اس کے بعد اس کو صاف پانی سے دھو لیں
یہ پیسٹ جلد کے اندر کا میل کچیل صاف کر کے رنگ کو صاف کرتا ہے مگر جن افراد کو ایکنی ہو یا ان کی جلد چکنی ہو ان کو اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیۓ
ہلدی سے جلد کا نکھار
آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ شادی سے قبل دلہن کو ابٹن اور ہلدی لگائی جاتی ہے اس کی وجہ سے ہے کہ ہلدی اینٹی بیکٹیریل ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کو ایک چمک اور قدرتی نکھار دیتی ہے ایک چمچ ہلدی کو دو چمچ لیموں کے رس میں مکس کر لیں اور اس کو چہرے پر لگائيں پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو دھو لیں
اس سے آپ کا رنگ صاف ، جلد داغ دھبوں سے پاک ہو جاۓ گی اور منٹوں میں رنگ سفید ہو جاۓ گا
انڈے کا آسان ماسک
اس ماسک کی تیاری آسان اور افادیت بہت زیادہ ہے اس کے لیۓ آپ کو ایک انڈہ درکار ہے اس انڈے کو اچھی طرح مکس کر لیں یہاں تک کہ انڈے میں جھاگ سی بننے لگے اس کو اپنے چہرے پر لگا لیں اور کچھ دیر کے لیۓ چھوڑ دیں
تھوڑی دیربعد جب وہ خشک ہو جاۓ تو اس کو صاف پانی سے دھو لیں اس سے ایک جانب تو جلد کو غذائيت فراہم ہوتی ہے اس کے ساتھ یہ ماسک چہرے کے کھلے مسام کو ٹائٹ کر کے جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے اور اس سے انسان عمر سے کم لگنے لگتا ہے
ٹماٹر کا رس
گرمی کے موسم میں سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کی شدت کی وجہ سے جلد کا رنگ نہ صرف خراب ہو جاتا ہے بلکہ جلد کے مردہ خلیات بھی جلد کو بے رونق بنا دیتے ہیں اس صورت میں ٹماٹر نہ صرف رنگ کو ھاف کرتا ہے بلکہ جلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے پہنچنے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے
دہی
ایک چمچ دہی کے اندر ایک چمچ شہد کا لے کر اس کو اچھی طرح مکس کر لیں اور اس کو جلد پر لگا دیں پندرہ منٹ کے بعد قدرے ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لین اس سے جلد کی رنگت قدرتی طور پر نکھر جاتی ہے
یہی عمل لسی کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے لسی کو کسی بھی ہلکے پف کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد منہ دھو لیں گرمی کے سبب مدھم پڑ جانے والی رنگت منٹوں میں بحال ہوجاۓ گی
بیسن کا استعمال
جلد کی رنگت اور صحت کے لیۓ اس کا استعمال بہت آزمودہ ہوتا ہے اس کے لیۓ دو چمچ بیسن میں ایک چمچ دہی شامل کر دیں آدھا چمچ ہلدی اور آدھا چمچ لیموں کا رس بھی ملا لیں اور اس مکسچر کو بطور اسکرب جلد پر ملیں خشک ہونے تک کچھ دیر لگا رہنے دیں اور دس سے بیس منٹ کے بعد چہرے کو دھو لیں
گرمی کے سبب رنگ کا خراب ہونا ، آلودگی کے سبب دب جانے والی رنگت اور ایکنی کے سبب بن جانے والے داغ دھبوں کو دور کرنےکے لیۓ یہ بہترین نسخہ ہے
آلو سے لائیں نکھار
آلو کو چھیل کر اس کے سلائیس بنا لیں اور اس کو چہرے کےاوپر دائرے کی شکل میں اس طرح ملیں کہ اس کا رس جلد میں جزب ہوتا جاۓ اس سے نہ صرف داغ دھبے دور ہوتے ہیں بلکہ رنگ بھی سفید ہوتا ہے
یاد رکھیں
چہرے کی جلد آپ کی شخصیت کی عکاس ہوتی ہے اس کے اوپر کچھ بھی لگانے سے پہلے اپنے جلد کی ساخت کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے ۔ اس بارے میں جاننے کےلیۓ کسی ماہر جلد سے مشورہ آپ کے لیۓ مفید ہو سکتا ہے