ریٹھے کے بالوں کے علاوہ دیگر صحت بخش فوائد بھی ہیں جن سے بہت سے لوگ لاعلم ہیں ریٹھا مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف بالوں کی نشوونما اور خوبصورتی کے لیے مفید ہے بلکہ دمہ آدھے سر کے درد اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے ریٹھے کے بالوں کے علاوہ دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے سائنسدان مزید تحقیق کر رہے ہیں مختلف دوائیوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس میں صابن سے پچاس گنا زیادہ میل کو صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
ریٹھے کے عام صحت بخش فوائد
ریٹھے سے دمہ کا علاج
ریٹھے سے دمہ کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے اس کے بیجوں کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور اس پاؤڈر کو عرق سونف کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے دمہ کی تکلیف میں مریض کو آرام ملتا ہے۔
زہر سے بچاؤ
زہر سے بچنے کے لیے بھی اس کااستعمال کیا جاتا ہے اگر بھڑ یا کوئی زہریلا کیڑا کاٹ لے اور اس کے زہر پھیلنے کا خطرہ ہو تو اس کا پاؤڈر پانی ميں ملا کر پیسٹ بنالیں اور متاثرہ حصے پر لگائیں درد میں فوری طور پر آرام آجائے گا۔
دست کا علاج
اس سے دست کا بھی علاج کیا جاتا ہے اگر دست نہ رک رہے ہوں تو ریٹھے کو پانی میں ڈال کر ابال لیں اس پر جھاگ سی آجائے گی اسے اتارلیں اور پانی چھان لیں اوریہ پانی مریض کو پلائے جلدی آرام آجائیگا
آدھے سر کے درد کا علاج
آدھے سر کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا نہ ہی مریض سو سکتا ہے نہ کام کرپاتا ہے۔ ایسے میں ریٹھے کے بیچ الائیچی کے چھ عدد دانے اور گل سرخ کو ملا کر پیس لیں اس سفوف کو مریض اگردانتوں میں رکھ دیں تو درد میں آرام آجائے گا۔
لقوہ سے نجات
لقوہ ہوجانے کی صورت میں مریض کو ریٹھے کا چھلکا پیس کر اس کے برابر وزن میں گڑ شامل کرلیں اور اس کی گولیاں بنا لیں یہ گولیاں مریض صبح شام استعمال کریں تو لقوہ ختم ہو جائے گا۔
مرگی کے مرض کا علاج
اس سے مرگی کے مرض کا علاج بھی ممکن ہے مرگی کے مرض میں مریض پر بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے مریض کو دورہ پڑنے کی صورت میں اگر ریٹھا سونگھا دیا جائے تو فوری طور پر ہوش آجاتا ہے۔
ماہواری میں مفید
خواتین کو اکثر ماہواری کی دوران تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین کی ماہواری کے دوران اس کے بیجوں کا پاؤڈر اندام نہانی کے انفیکشن کے لیے مفید ہے اور اس کا استعمال کرنے سے ماہواری کے دوران ہونے والی تکلیف اور درد میں بھی آرام ملتا ہے۔
جلد کی بیماریوں کا علاج
اس سے جلد کی بیماریوں کا بھی علاج کیا جاسکتا ہے اس کے پانی کو ابال کر پینے سے خون صاف ہوتا ہے ایگزیما داد اور خارش کی صورت میں اس کے تازہ پتوں کا رس متاثرہ حصے پر لگانے سے آرام ملتا ہے۔
آنتوں کے انفیکشن کا علاج
آنتوں کے انفیکشن کی صورت میں اس کے بیجوں کو پیس کے پاؤڈر بنا لیں اور اس سفوف کو پانی کے ساتھ نہار منہ استعمال کریں تو آنتوں کا انفیکشن ختم ہوجاتا ہے۔
رسولی کا علاج
اس سے ٹیومر کا علاج ممکن ہے جسم میں ہونے والی رسولیوں کے لیے اس کے پتوں کا رس استعمال کرنے سے یہ ختم ہو جاتی ہیں اس میں جسم پر موجود خلیوں کی غیرمعمولی نشوونما کو روکنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ یہ جسم پر موجود اضافی چربی اور کولیسڑول کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔
گردے کی بیماری کا علاج
اس کی چھال سے گردے کی بیماری کا علاج بھی کیا جاسکتا ہےاس کی چھال میں کچھ ایسے کیمیکل یا مرکبات پائے جاتے ہی جویورک ایسڈ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں گردے کی بیماری نہ ہونے میں مدد دیتے ہیں۔
بالوں کے مسائل کا علاج
ریٹھے میں صابن کے مقابلے میں پچاس گنا زیادہ صفائی کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اس لیے اسے شیمپو کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے یہ بالوں کو مضبوط لمبا اور گھنا کرتا ہے اور چمک پیدا کرتا ہے خشکی کو ختم کرتا ہے اور سکری سے نجات دلاتا ہے۔
خونی بادی بواسیر کا علاج
خونی اور بادی بواسیر میں اس کا استعمال کرنے سے آرام ملتا ہے اس کے بیجوں کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور یہ پاؤڈر صبح شام استعمال کریں چند دنوں میں آرام مل جائے گا۔
بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کا علاج
بچوں کے پیٹ میں اکثر کیڑے ہو جاتے ہیں جو بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں اس کے بیجوں کا پانی بچوں کو پلانے سے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔
چہرے کے کیل مہاسے اور چھائیوں کو دور کرنا
اس کے بیجوں کو پیس کرپیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگائیں اس سے کیل مہاسے اور چھائیاں ختم ہوجائیں گی اور چہرہ نکھر جائے گا۔
آنکھوں کی بیماری کا علاج
اس سے آنکھوں کی بیماری کا علاج بھی ممکن ہے اس کے بیجوں کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور اس کو سرمے کے ساتھ ملا کر آنکھوں پر لگانے سے موتیا بند جالا اور دھندلا پن دور ہو جاتا ہے۔
ان علامات کے ظانر ہونے پر ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پررابطہ کریں