Table of Content
پاخانے میں خون آنا ممنکہ طورپرسنگین صورت بھی ہوسکتی ہے۔ایسی حالت میں پاخانے کے ساتھ خون مل کرآتا ہے۔یہ تکلیف دہ بھی ہوسکتا ہے۔خونی پاخانہ اکثراوقات کسی زخم یابیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے معدے سے خون بہنے کی علامت ہوتا ہے۔پاخانے میں خون کے ساتھ دوسری علامات بھی ہوسکتی ہیں۔
پاخانے میں خون آنے کی وجہ معدے کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔پاخانے میں خون کا رنگ سرخ بھی ہوسکتا ہے اور مہرون بھی۔اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ کونسی علامات اور وجوہات ہوسکتی ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں؛
پاخانے میں خون کے ساتھ دوسری کیا علامات ہوسکتی ہیں؟-
خونی پاخانہ میں دیگر علامات بھی شامل ہوسکتی ہیں؛
پیٹ میں درد-
جسم میں درد-
پیٹ کا پھولنا-
تھکاوٹ-
اسہال-
متلی-
وزن میں کمی-
قے
کچھ معاملات میں خونی پاخانہ دیگر علامات کے ساتھ ہوسکتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔اس صورت میں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔جیسے
بےہوشی-
سانس لینے میں دشواری-
چکرآنا-
الجھن-
نبض کا تیز ہونا-
پیٹ میں شدید درد-
تیز بخار-
کمزوری-
خونی پاخانے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟-
عام طور پر پاخانہ میں خون آنا اس کا مطلب ہے بڑی آنت سے جسے ریکٹم کہتے ہیں یا اینل کنال کہتے ہیں وہاں سے خون آرہا ہے۔اس کی وجوہات سادہ بھی ہوسکتی ہیں اور شدید بھی ہوسکتی ہیں۔اگر خون سرخ آرہاہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑی آنت کے سب سے آخری حصے یعنی ریکٹم سے خون آرہا ہے۔
اگر خون مہرون رنگ میں آرہاہے تواس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بڑی آنت کے سب سے اوپر والے حصے سے یا چھوٹی آنت سے آرہاہے۔اگرکالے رنگ کا آرہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے یہ معدے یا چھوٹی آنت کے اوپر والے حصے سے آرہاہے۔
پاخانہ میں خون آنے کی وجہ بواسیر یا قبض بھی ہوسکتی ہے۔اس کی وجہ غذائی نالی یا آنت کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔سیاہ پاخانہ اکثر یہ ظاہر کرتا ہے کہ خون معدے یاغذائی نالی سے آرہا ہے۔جبکہ مہرون یا سرخ رنگ کاپاخانہ معدے کے نچلے حصے یا بڑی آنت کی وجہ سے ہوتا ہے۔خونی پاخانہ جوکہ اسہال یا چکرآنا سے وابستہ ہے۔
اس صورت میں فوری طور پر جائزہ لینا چاہیے۔خون کی زیادہ مقدار پاخانہ میں آئے تو فوری علاج کروانا چاہیے ،کم مقدار میں خون آنا کافی دیر تک ناقابل توجہ ہوسکتی ہے۔
انفیکشن کی وجہ سے-
آنتڑیوں کی خرابی کی وجہ سے-
بچوں یا جوانوں میں گوشت کے ٹکڑے بننا-
کینسر کی وجہ سے-
ٹی بی کی وجہ سے-
اسکی دائمی وجہ قبض بھی ہے۔کیونکہ اس صورت میں سٹول پاس کرنے کی وجہ زور لگاناپڑتاہے۔اس کے علاوہ عورتوں میں ڈلیوری کے دوران بھی ہوتا ہے۔کٹ کی وجہ سے اینل فشر ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اینل سیکس بھی ہوتی ہے۔معدے کا کینسر بھی اس کی ایک وجہ ہے۔آنتوں کی سوزش کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ادویات کے مضراثرات کی وجہ سے بھی مریض اس بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خون کی کمی بھی سنگین صورت اختیار کرسکتی ہے اس لئے فوری علاج ضروری ہے۔
علاج-
اگرہم شروع میں ہی اس بیماری کا علاج کرلیں تو ممکن ہوسکتا ہے۔دائمی بیماری قبض ہے۔ہم قبض سے نجات کے لئے فائبر والی غذا کا استعمال کرسکتے ہیں۔ہم پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کی وجہ سے بھی اس کو روک سکتے ہیں۔تھوڑی اختیاط کرکے ہم اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اسپغول کا چھلکا بھی کاآرمد ثابت ہوتا ہے۔
اگرآپ کو زیادہ دن تک یہ مسئلہ رہتا ہے تو آپ کو وقت پر اپنے گیسٹرو انٹرولوجسٹ ہی آپ کو صحیح طریقے سے بتا سکتا ہے۔وہ ہی آپ کا ٹھیک طریقے سے معائنہ کرسکتا ہے۔آپ اچھے گیسٹروانٹرولوجسٹ کی اپائنمنٹ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹشن لے سکتے ہیں۔