مائگرین کا درد جسے آدھے سر کا درد کا کہا جاتا ہے۔ ہمیں اس کے علاج کے ساتھ ساتھ اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کونسی وجوہات سر درد کا باعث بن سکتی ہیں۔ جب ہمارے جسم میں وٹامنز کی کمی ہوتی ہے تو ہمیں صحت کے بہت سے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
ایک شخص سے دوسرے شخص میں مائگرین کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں۔ ایسا ضروری نہیں ہوتا کہ دوسرے شخص میں بھی اسی وجہ سے سردرد ہوگا۔ سردرد تناؤ یا پریشانی سے بھی ہو سکتا ہے اس کے علاوہ کسی کام کا پریشر بھی آپ کو مائگرین میں مبتلا کر سکتا ہے۔اگر آپ بھی مائگرین کا شکار ہیں اور درد میں مبتلا رہتے ہیں تو آپ اس کی وجوہات اس بلاگ کی مدد سے جان سکتے ہیں؛
مائگرین کیا ہے؟
ہم اردو میں مائگرین کو دردِ شقیقہ کہتے ہیں۔ اس میں ہمارے سر میں شدید درد ہوتا ہے۔ اس میں آدھے سر کا درد ہوتا ہے بعض اوقات متلی یا الٹی کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ یہ درد گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ ہماری روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔
مائگرین کی وجوہات۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ سر درد کن وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے تو آپ مندرجہ ذیل وجوہات کی مدد لے سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ آپ میں مائگرین کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔
۔ 1 ہفتے کے آخر میں۔
کچھ لوگ دردِ شقیقہ کا شکار ہفتے کے آخر میں ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہفتے کے دوران آپ بہت زیادہ دباؤ میں رہتے ہیں اور آخر پر آپ تناؤ محسوس کر سکتے ہیں۔ اس ردِعمل کی وجہ سے آپ کے سر میں درد ہو سکتا ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال یہ بھی ہے ہفتے میں تبدیلی کی وجہ سے سر میں درد ہو سکتا ہے۔ ہفتے کے آخر میں سردرد خوراک یا سونے کی تبدیلی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ہماری روٹین بدلتی ہے تو یہ بھی اثرانداز ہوتی ہے۔
۔ 2 زیادہ سونا۔
کہا جاتا ہے کہ سردرد کی وجہ زیادہ سونا بھی ہو سکتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو ہفتے کے آخر میں یا چھٹیوں میں زیادہ سونے کی وجہ سے سردرد رہتا ہے۔ وہ افراد جو شدید سردرد کا شکار ہوتے ہیں ان کو نیند کے باقاعدہ شیڈول پر قائم رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے اعتدال کے ساتھ کام کریں تاکہ آپ سر کے درد سے محفوظ رہ سکیں۔
۔ 3 کیفین۔
بہت سے لوگ کیفین کا استعمال کافی یا چائے کی صورت میں کرتے ہیں۔ وہ افراد جن لوگوں کو سردرد کا مسئلہ رہتا ہے ان کو ڈھائی کپ کافی مزید خراب کرسکتی ہے۔ سردرد کیفین کے استعمال کے کئی گھنٹے بعد ہوتا ہے۔ اس لئے کیفین کا استعمال آپ کو اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیئے۔
زیادہ استعمال کی وجہ سے آپ سردرد میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے سردرد ٹھیک نہیں کر پا رہے تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
۔ 4 میگنیشیم کی کمی۔
ہمارے جسم میں جذباتی اور جسمانی تناؤ میگنشیم کی کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ جس وجہ سے جسم میں میگنشیم کی کمی سردرد کا باعث بن سکتی ہے۔ ہم میگنیشم کی کمی کو سیپلیمنٹس کی صورت میں بھی پورا کرسکتے ہیں۔ مائگرین کی درد کو دور کرنے کے لئے ہمیں میگنیشیم کی کمی کو پورا رکھنا چاہیے۔
اس کے علاوہ میگنیشیم کے انجیکشن ان لوگوں کو دئیے جاتے ہیں جو زبانی میگنیشیم کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اگر آپ میں بھی میگنیشیم کی کمی ہے تو آپ اچھے ڈاکٹر سے کنسلٹ کریں، تاکہ آپ جانچ سکیں کہ کس وٹامن کی جسم میں کمی ہے۔
۔ 5 گلوٹن کی حساسیت۔
کچھ لوگوں کو گلوٹن برداشت نہیں ہوتا یعنی کچھ لوگوں میں مختلف اثر رکھتا ہے۔ گلوٹن کی حساسیت کی وجہ سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ میں گلوٹن کی حساسیت ہے یا نہیں آپ اس کو بھی جانچ سکتے ہیں۔ آپ دو ہفتے تک گلوٹن کا استعمال بند کریں۔ اگر آپ گلوٹن کا استعمال بند کرنے کے بعد بہتر محسوس کرتے ہیں تو آپ کو پھر ا س سے بچنے کی ضرورت ہے۔
۔ 6 کاربوہائیڈریٹس۔
سادہ کاربوہائیڈریٹس کی ضرورت سے زیادہ مقدار جیسے سفید شکر یا پاستا کا استعمال بھی دردِشقیقہ کا سبب بن سکتا ہے۔ جب آپ سادہ کاربوہائیڈریٹ کھاتے ہیں تو خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اس کے بعد جسم شکر کو توڑنے کے لئے اضافی انسولین تیار کرتا ہے۔
اس وجہ سے بلڈ شوگر کی سطح گر جاتی ہے۔ اس وجہ سے شوگر کی بڑھتی ہوئی مقدار بھی سردرد کا باعث بنتا ہے۔ کھانا چھوڑنا یا روزہ رکھنا خون میں شکر کی مقدار میں اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔ یہ تمام وجوہات بھی سردرد کا باعث بن سکتی ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|