ساگ کے بغیر سردیاں نامکمل لگتی ہیں۔ سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی سردیوں کی ایک اہم سوغات ہے۔ موسم سرما آگیا ہے اور اس کے ساتھ سرسوں کا ساگ بھی آچکا ہے۔ ہم اس سبزی سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جو ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔
پنجاب کے مشہور پکوانوں میں سے ایک ہے۔ سرسوں کا ساگ ہر عمر کے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ اسے پسند نہیں کرتے تو آپ کو ان سردیوں میں لازمی آزمانا چاہیے تاکہ آپ بھی ان کے فوائد سے لطف اندوز ہوسکیں۔ یہ آپ کے میٹابولزم کو اچھا کرسکتا ہے۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کے کیا فوائد ہیں تو یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
یہ ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی قسم کا انفیکشن ہے یا کوئی اور مسئلہ درپیش ہے تو آپ مرہم کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں یا آپ کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
سرسوں کا ساگ میں موجود غذائی اجزاء
یہ ایک ایسی ڈش ہے، جو سب کی پسندیدہ ہوسکتی ہے۔ اس میں بہت سے ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہماری مجموعی صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں۔ساگ میں فائبر، پروٹین، وٹامن کے، میگنیشم، کیلشیم اور وٹامن سی کے علاوہ بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔
سرسوں کا ساگ کے صحت اور توانائی والے فوائد
اس سبز سبزی کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں؛
آئرن سے بھرپور
ہمارے جسم کے لئے یہ ضروری وٹامن ہے۔ اس میں آئرن اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہم ہیموگلوبن کی مقدار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس کے استعمال کی وجہ سے آئرن کی مقدار برقرار رہتی ہے۔ اس کی وجہ سے خون کی کمی کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔خون کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ہم اس کی کمی کی وجہ سے سردرد سے لے کر ہم سانس کی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔
میٹابولزم بہتر کرتا
سردیوں کے موسم میں ہم خود کو سست محسوس کرسکتے ہیں۔ ہمیں ہمارا میٹابولزم سست کرسکتا ہے۔سرسوں کے ساگ کے پتوں میں معدنیات بھرپور ہوتے ہیں۔ جو آپ کے جسم میں بہتر میٹابولک سرگرمی کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کے استعمال کی وجہ سے ہمارا میٹابولزم اچھا ہوتا ہے۔
توانائی کا اچھا ذریعہ
اگر آپ سردیوں کے موسم میں ایکٹو محسوس کرنا چاہتے ہیں یا خود میں انرجی محسوس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ساگ اس میں مدد کرسکتا ہے۔ سردی ہماری توانائی کو کم کردیتی ہے جس کی وجہ سے ہم زیادہ کام نہیں کرسکتے لیکن سرسوں کا ساگ چارجر کے طور پر کام کرتا ہے۔سرسوں کا ساگ آپ کو بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے اس میں دیسی گھی یا مکھن شامل کرنا ایک بہترین آپشن ہے۔
ہاضمے میں مدد
سرسوں کا ساگ غذائی ریشوں سے مالا مال ہوتا ہے۔ یہ ہماری آنتوں کی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آنتوں کی حرکت کو اچھا کرتا ہے۔اس کی وجہ سے قبض کا مسئلہ بھی حل کیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی اس قسم کے کسی مسئلے سے پریشان ہیں تو آپ اس کے استعمال سے حل کرسکتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئےاینٹی آکیسنڈنٹس ہمارے جسم میں بہت اچھا کردار ادا کرتے ہیں۔ ساگ میں تین اہم اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں اس میں وٹامن اے، کے اور سی موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فولیٹ، میگنیشیم اور وٹامن ای موجود ہوتا ہے۔ یہ ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔
کینسر سے بچاتا
سرسوں کا ساگ کینسر سے حفاظت کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اس میں اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ ساگ ہمیں آنتوں، پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔اس لئے ہمیں ا س کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
دل کی صحت
ہمیں اچھی اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے اپنے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ ہم ان غذاؤں کا استعمال کرکے جن میں کولیسٹرول کی سطح کم پائی جاتی ہے۔ سرسوں کا ساگ کئی طریقوں سے کارڈیو صحت میں مدد کرتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فولیٹ کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ قلبی امراض کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
ہڈیوں کی صحت
صحت مند جسم کے لئے صحت مند ہڈیوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ مضبوط اور صحت مند ہڈیاں چاہتے ہیں تو آپ کو ان وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیے جو آپ کی ہڈیوں کے لئے اچھے ہیں۔ ساگ میں کیلشیم، پوٹاشیم اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے یہ دونوں وٹامنز ہڈیوں کی صحت کے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
ذہنی صحت بہتر
جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں ہماری ذہنی صحت کی کارگردگی کم ہوتی جاتی ہے۔ لیکن ہم سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال کرکے اپنی ذہنی کارگردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز پتوں کی سبزیاں کھانے سے 40 فیصد تک ہماری ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔
ایک صحت مند، غذائیت سے بھرپور غذا سنگین بیماریوں سے بچنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ساگ ایک روایتی ڈش ہے جس میں صحت کے بہت سے فوائد موجود ہیں۔ اس خوراک کو ہفتے میں ایک بار اپنی خوراک کا حصہ بنانے کی کوشش کریں، خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں، قوت مدافعت کو بہتر بنانے اور صحت کے دیگر بہت سے فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنے کھانے میں شامل کریں۔