سال 2021 میں کچھ عادتوں کو اپنا کر اپنی زندگی کا یادگار ترین سال بنائيں

Reading Time: 5 minutes

سال 2020 دنیا بھر کے لیۓ ایک مشکل ترین سال ثابت ہوا ہے مگر سال 2021 کی آمد نے دنیا بھر کو ایک نئي امید دے دی ہے مگر اس امید کی کرن کو اسی و‍قت حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے جب کہ ہم اپنے روزمرہ کی عادات میں ایسی مثبت تبدیلیاں لے کر آئیں گے. جس سے ہماری صحت اور قوت مدافعت بہتر ہو سکے اور ہم بہترین صحت کی حالت میں سال 2021 میں داخل ہو سکیں ۔ ایسی کچھ عادات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے

قدرتی طور پر جاگنے کی عادت –

عام طور پر ہم سب ہی الارم کی مدد سے مقررہ وقت پر جاگ جاتے ہیں لیکن اس طرح جاگنے کا اثر ہمارے دماغ پر پڑتا ہے اور وہ بوجھل رہتا ہے لیکن ہمارے جسم میں بھی ایک الارم موجود ہوتا ہے جو کہ قدرتی طور پر کام کرتا ہے اس سال 2021 میں اس بات کی عادت بنائیں کہ اپنے اس قدرتی الارم سے جاگیں اس طرح جاگنے والا فرد خود کو زیادہ چاک و چوبند محسوس کرتا ہے اپنے سونے کےوقت کو فکس کرنے سے جسم خود بخود مقررہ وقت پر جاگنے کی عادت اپنا سکتا ہے

دن کا آغاز مسکراہٹ سے کریں –

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہر ایک کی زندگی مشکلات اور ٹینش سے بھری ہوئی ہے لیکن اپنی زندگی کو مثبت طرز فکر آپ خود دے سکتے ہیں اس کے لیۓ اپنی صبح کا آغاز مسکرا کر کرنے کی عادت اپنائيں اس سے آپ کو ایک نئی توانائي ملے گی اور بہت سارے مسائل تو صرف اس مثبت طرز فکر ہی سے حل ہو جائیں گی

سال 2021 صبح کا آغاز

 سال 2021 میں روزانہ ورزش کریں –

صحت کے لیۓ روزانہ ورزش کرنے کی عادت کو سال 2021 کی قرارداد کا بنیادی حصہ بنائیں یہ ورزش چاہے جم جانے کی صورت میں ہو یا پھر اپنے پسندیدہ گانوں کو ہیڈ فون پر سنتے ہوۓ جاگنگ کرنا یہ سب آپ کی صحت میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

نہاتے ہوۓ گانے گائیں –

خوشی انسان کے اندر ہوتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی اس خوشی کو اپنے اندر سے تلاش کیا جاۓ یہ خوشی بہت سارے پیسوں کو خرچ کر کے نہیں مل سکتی بلکہ صرف نہاتے ہوۓ اپنی مرضی کے گانے گنگنانے سے بھی انسان اپنے اندر کی اس خوشی کو تلاش کر سکتا ہے جس سے وہ اپنی زندگی کی کشتی کو  سال 2021 میں مایوسیوں سے نکال سکتا ہے

ارتکاز کرنا سیکھیں –

ہم سب کو ہمیشہ ہی سے جلدی جلدی کام کو ختم کرنے کا درس دیا جاتا ہے اسی وجہ سے ہم ہر وقت ایک عجلت کا شکار رہتے ہیں جب کہ خود کو وقت دے کر کچھ وقت اپنے ساتھ گزار کر ہم اپنی توانائي کو بڑھا سکتے ہیں کچھ دیر سکون سے بیٹھ کر اپنے بارے میں سوچنے سے انسان کے ذہن و دل کو ایک نئی امید کی کرن نظر آتی ہے

 سال 2021میں صبح ناشتہ کرنا شروع کریں –

ہم میں سے زیادہ تر لوگ صبح کے وقت کام پر جانے کی جلدی کے سبب ناشتہ کرنے کی عادت تقریبا ختم کر چکے ہیں مگر اس سال 2021 میں آپ اپنے آپ سے یہ وعدہ کریں کہ اس سال ہر صبح کا آغاز اپنے پسندیدہ ناشتہ سے کریں گے اس سےایک جانب تو دن کا آغاز خوشگوار انداز میں ہو گا اس کے ساتھ ساتھ جسم کی توانائی میں اضافہ ہو گا اور ایک بہترین موڈ کے ساتھ دن کا آغاز ہو گا

سال 2021
سال 2021 میں ناشتے کی عادت

 سال 2021 میں دوستوں سے رابطے بحال رکھیں –

زندگی کی مصروفیات میں ہم لوگ اتنی تیز رفتاری سےآگے بڑھ گۓ ہیں کہ اس سبب بہت سارے پیارے ہم سے چھوٹ گۓ ہیں اور بہت چاہنے کے باوجود ہم ان کے لیۓ وقت نہیں نکال پاتے ہیں لیکن ایک تحقیق کے مطابق ہمارے زندگی کی سب سے بڑی خوشی کسی بہت قریبی دوست سے دوبارہ سے ملنا ہوتا ہے اس وجہ سے یہ عادت اپنائیں کہ اپنے دوستوں سے تعلق بحال رکھا کریں اور دن میں کسی نہ کسی وقت ان کے لیۓ وقت ضرور نکال کر کال کر لیا کریں

 سال 2021میں تجربات پر پیسے خرچ کریں  –

عام طور پر ہم اپنے کھانے پینے اور آسائشوں پر تو پیسے خرچ کرتے ہیں لیکن جو پیسہ ہم تجربات پر خرچ کرتے ہیں ان سے ملنے والی خوشی کا مقابلہ کسی آسائش سے نہیں کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس صورت میں حاصل ہونے والا تجربہ ہماری زندگی کو ایک نئي راہ گزر پر رواں کر سکتا ہے

محبت کا اظہار کر دیا کریں –

ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جب ہم کسی سے محبت کا اظہار کرتے ہیں یا کسی کو پیار کرتے ہیں تو اس صورت میں ہمارے جسم میں ایک کیمییکل آکسی ٹوکسن کا افراز ہوتا ہے جو کہ ہمارے اندر خوشی کے جزبات پیدا کرتی ہیں اسی وجہ سے کسی کو گلے لگا کر یا پیار کر کے خوشی کا ایک جزبہ اندر تک اتر جاتا ہےجو خوشی کا باعث ہوتا ہے

رات کا کھانا دیر تک کھاتے رہیں –

سارے دن کے کاموں کے بعد رات کے وقت کا کم از کم ایک گھنٹے کو لازمی طور پر اپنے لیۓ مختص کریں جس میں آرام سے رات کا کھانا کھائيں اس کے بعد کچھ وقت اپنے خاندان والوں کے ساتھ گزاریں اس کے علاوہ کچھ وقت اپنے لیۓ بھی نکالیں

 سال 2021 میں  سوچ کو مثبت رکھیں –

مثبت سوچ درحقیقت ہمیں کامیابی کے راستے پر گامزن کر دیتی ہے اس وجہ سے ہر مشکل میں سے کوئی نہ کوئی مثبت نقطہ نکال کر اس سے نیا سبق سیکھنے کی عادت کو اس سال کا اضول بنائیں

 پوری نیند لیں –

جس طرح انسانی جسم کو اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح انسان جسم کو 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنے اگلے دن کے کاموں کے لیۓ تیار ہو سکے اس وجہ سے اس سال اپنی نیند کا خیال رکھیں اور پرسکون نیند لینے کی عادت اپنائیں

 سال 2021 میں کچھ کام اوروں کے لیۓ کریں –

اپنے فائدے کے لیۓ تو انسان کام کرتا ہی ہے مگر کچھ کام صرف اس نیت سے کرنا کہ اس کا اجر دوسروں کی خوشی کی صورت میں مل سکتا ہے بہت بڑی بات ہوتی ہے اس وجہ سے اس سال کا اصول بنائيں کہ دوسروں کی بھلائی کے لیۓ کچھ نہ کچھ کام روزانہ کی بنیاد پر کریں گے

 اس سال کچھ نیا ضرور سیکھیں –

انسان جب کچھ نیا سیکھتا ہے تو اس کو ایک نیا اعتماد اور نئي خوشی حاصل ہوتی ہے جس سے اس کے ذہن کو تازگی ملتی ہے اور وہ نۓ کام کرنے کا حوصلہ پاتا ہے

سال 2021 میں اپنی صحت کا بہت خیال رکھیں اور اس سال  اپنی صحت کی حفاظت کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.

Leave a Comment