سبز الائچی کو اکثر میٹھے اور لذیز کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال چائے میں بھی کیا جاتا ہے۔سبز الائچی کو قدرتی ماؤتھ فریشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی اور میٹھے ذائقے والا مصالحہ ہے۔ یہ پوری دنیا میں پایا جاتا ہے۔
گھر میں کھیر بنائی جائے،حلوہ بنایا جائے یا میٹھے چاول اس کے علاوہ سبز الائچی کا استعمال ہر میٹھے کھانے میں ہوتا ہے۔ ہر ڈش میں پائے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کے بہت سے ایسے فوائد ہیں جو ہماری صحت کے لئے بہترین ہیں۔ ہم الائچی سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ الائچی کے کونسے فوائد ہیں تو یہ جاننے کے لئے اس بلاگ کو لازمی پڑھیں کیونکہ اس کو پڑھنے کے بعد آپ اس کے استعمال کو نظر انداز نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ سنگین صورت میں ڈآکٹر سے ملنا لازمی ہے اس کے لئے آپ مرہم ڈآٹ پی کےکی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
سبز الائچی کے صحت پر ہونے والے اثرات۔
اگر آپ الائچی کے فوائد سے انجان ہیں تو یہ مندرجہ ذیل ہیں؛
ہاضمہ کی صحت۔
ہماری اچھی صحت کے لئے ہمارے معدے کی صحت اور ہمارے ہاضمہ کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ جو بھی ہم کھاتے ہیں اگر وہ ہضم نہیں ہوتا تو ہم اس کھانے سے غذائی اجزاء حاصل نہیں کرسکتے۔ ایک تحقیق کے مطابق الائچی نہ صرف کھانے میں ذائقے کے لئے استعمال ہوتی ہے بلکہ ہاضمہ بھی اچھا کرتی ہے۔
یہ ہمارے میٹابولزم کو بہتر کرتی ہے اس کے علاوہ اس میں اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو کسی بھی انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔ یہ ایسڈ ریفلوکس اور اور معدے کی جلن کو بھی دور کرتی ہے۔
دل کی صحت۔
صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے۔دنیا میں بہت سے لوگ دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں جاتے ہیں۔ اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے دل کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ سبز الائچی میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔الائچی میں فائبر موجود ہوتا ہے، جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اور ہماری صحت میں بہتری لاتا ہے۔ اس لئے ہم چائے میں بھی الائچی کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈپریشن میں مدد۔
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو زندگی کے رنگوں سے دور لے جاتی ہے۔ اس لئے اس سے نمٹنے کے لئے آپ کو وہ طریقے آزمانے چاہیئے جس سے آپ چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ سبز الائچی کی مدد سے ڈپریشن کو دور بھگا سکتے ہیں۔اگر آپ سبز الائچی کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں تو آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
دمہ۔
سبز الائچی دمہ جیسے گھبراہٹ،سانس کی قلت سینے میں جکڑن سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ہمارے پھپھڑوں میں میں خون کی گردش کو بہتر بناکر سانس کو اچھا کرتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق الائچی دمہ اور برنکائیٹس سے کے علاج میں ہماری مدد کرتی ہے۔اپنے سانس کو بہتر بنانے کے لئے دن میں ایک بار اس کا استعمال لازمی کریں۔
بلڈ پریشر۔
یہ ایک ایسی خاموش بیماری ہے جو آپ کے جسم کے کسی بھی حصے پر اثر انداز کر سکتی ہے۔ اس لئے اس کو کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ آپ بہت سی غذاؤں کی مدد سے بھی اپنا بلڈ پریشر کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ہچکی کا علاج۔
آپ الائچی کو ہچکی کے علاج کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں پٹھوں کو آرام دینے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ آپ گرم پانی میں ایک چمچ الائچی کا پاؤڈر ڈال کر پکائیں اور اسے پئیں اس سے آپ کو آرام ملے گا۔
خون کا جمنا۔
سینٹرل فوڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق سبز الائچی میں کئی ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو خون کے جمنے کو روکتے ہیں۔ اس لئے بھی آپ اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
جلد کی الرجی۔
الائچی ہماری جلد کو بھی بہتر بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ آپ الائچی کے پاوڈر کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کی جلد پر الرجی ہے تو الائچی اور شہد کا مرکب متاثرہ جگہ ہر لگانے سے آپ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
سانس کی بدبو
ہمارے منہ سے اگر بو آتی ہے تو ہم شرمندگی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ منہ کی بدبو کو بہتر بنانے اور اس کے منہ کی صحت کے لئے مفید ہے۔ یہ عام بیکٹریا سے لڑنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اگر آپ اپنے منہ کی بدبو سے پریشان ہیں تو آپ با قاعدگی سے الائچی چبائیں۔
اسے کیسے استعمال کریں؟
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |