سفر جل (بہی) ایک قدیم پھل ہے جو ایشیاء اور بحیرہ روم کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے اس کا تعلق قدیم یونان اور روم سے ہے جہاں اسے محبت اور زرخیزی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
Table of Content
سفر جل (بہی) ہے کیا؟
سفر جل ، جس کا تعلق زمانہ قدیم سے ہے آجکل آسانی سے دستیاب ہے اور سیب اور ناشپاتی کا قریبی رشتہ دار ہے ۔ کئی دہائیوں سے لوگ اسے ادویات مین استعمال کرتے آ رہے ہیں لیکن ان کے فوائد پر سائنسی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

Dr.Health Benefits
سفر جل(بہی) کے فوائد
سفر جل قدرتی افادیت سے مالامال پھل ہے اور اسے بہت آسانی کے ساتھ اپنی غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
غذائی اجزاء سے بھرپور
سفرجل میں فائبر اور کئ ضروری وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو انہیں تقریباکسی بھی غذائیت سے بھرپور غذا میں شامل کرتے ہیں ۔ایک سنگل بہی میں موجود ہوتے ہیں کیلوریز(52)، چربی(0)، پروٹین(3۔0)گرام، کاربوہائیڈریٹ (14) گرام، فائبر(75۔1)گرام،وٹامن سی روزانہ کا 15 فیصد، تھامین(وٹامن بی1) 5۔1 فیصد، وٹامن بی6، تانبا 13 فیصد،آئرن 6۔3 فیصد،پوٹاشیم 4 فیصد، میگنیشیم 2 فیصد روزانہ کی ضرورت کا۔یہ کم کیلوریز کے ساتھ وٹامن اور منرلز سے بھرپور پھل ہے۔
قوی اینٹی آکسیڈینٹس پر مشتمل
سفر جل کے ساتھ منسلک فوائد میں اسے اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور پھل مانا جاتا ہے ۔ اینٹی آکسیڈینٹس میٹابولک تناؤ کو کم کرتے ہیں، سوزش کو کم کرتے ہیں اور آپ کےخلیات کو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں ان میں موجود قوئرسیٹن،فلیونائیڈ،کیمپفیرول آپ کو سوزش اور امراض قلب جیسی بیماریوں سے بچنے میں مدد دیتا ہے
وزن کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے
سفر جل بھرپور غذائی اجزاء پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ کیلوریز میں کم پھل ہے اور فائبر بھرپور ہے لہذا یہ وزن گھٹانے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے اور آپ کو وٹامنز اور کاربوہائڈریٹس کی افادیت بھی مہیا کر سکتا ہے۔

Healthline
متلی یا قے کی شکایت کو دور کر سکتا ہے
ابتدائی حمل کے دوران بیشتر خواتین کو متلی یا قے جیسے تکلیف دہ مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے اس سلسلے میں حالیہ حاملہ خواتین پر کی گئی تحقیق کے مطابق سفر جل ان مشکل حالات سے نکلنے میں مدد کر سکتا ہے ۔ حالیہ تحقیق میں پایا گیا کہ ایک چمچ بہی کا شربت حاملہ خواتین میں متلی یا قے کی شکایت کو وٹامن بی6 کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر دور کر سکتا ہے۔
ہاضمے کے مسائل کو دور کر سکتا ہے
سفر جل صدیوں سے روایتی ادویات میںہاضمے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ھے حالیہ مطالعات نے اس کی افادیت کی تصدیق کی ہے۔ حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس کا عرق آنتوں کی سوزش کی بدولت ہونے والی بیماریوں سے گٹ ٹشو کی حفاظت کرتا ہے چونکہ یہ تحقیق السرٹیو کولائٹس والے چوہوں سے ثابت ہوئی ہے ،انسانی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔
تیزابیت دور کر سکتا ہے
متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بہی کا شربت گیسٹرو ایسوفیجل ریفلوکس بیماری کی علامات کو منظم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جسے عام طور پر ایسڈ ریفلوکس کہا جاتا ہے۔ایسڈ ریفلوکس والے 80 بچوں میں 7 ہفتوں کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے اس کے شربت کے ساتھ غذا کا استعمال اس قدر ہی مفید تھا جیسا کہ اس حالت میں لی جانے والی دواؤں سے ہو سکتا ہے۔اس کے ساتھ حاملہ خواتین پر کی جانے والی تحقیق سے بھی یہی ثابت ہوا کہ اس کے شربت کا روزانہ استعمال تیزابیت سے ہونے والی جلن سے راحت دلانے میں کامیاب رہا۔

healthline
الرجی کی علامات کو دور کر سکتا ہے
سفرجل کے پھل اور اس کے رس نےعام الرجک ردعمل، دمہ کے حملوں اور ڈرمیٹیٹائٹس کی علامات کو دور کرنے میں مدد کی ہے یہ پھل اور اس کے بیجوں کے اندر موجود ضروری مرکبات کی وجہ سے ممکن ہے جو مدافعتی خلیوں کی سرگرمی کو روکتے ہیں جو الرجک کا باعث بنتے ہیں۔ یہ پھل عام الرجک ردعمل جیسے بہتی ناک،خارش والی آنکھیں،دمہ اور ڈرمیٹیٹائٹس کے علاج میں مدد کر سکتا ہے۔
جگر کے لئے مفید ہو سکتے ہیں
جیسا کہ ہم نے دیکھاہے کہ بہی ہمارے جگر اور معدے کے لئے ناقابل یقین حفاظتی خصوصیات پیش کرتا ہے یہ پھل روایتی چینی ادویات میں جگر کی بیماریوں کو روکنے اور ہماری آنتوں کی صحت کو سہارا دینے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات انفیکشن کے خلاف بہتر طور پر حفاظت کر سکتے ہیں
آنکھوں کی صحت کے لئے مفید
صدیوں سے آنکھوں کی صحت کے علاج کے لئے سفر جل روایتی مشرقی اور مغربی ادویات مین استعمال ہوتا رہا ہے ۔ آج اس کی ان خصوصیات کی تصدیق مطالعات سے بھی ثابت ہو چکی ہے یہ نہ صرف بینائی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے بلکہ اس میں موجود وٹامن ،کیلشیم، زنک، فولیٹ آنکھوں کو شدید بیماریوں سے ہونے والے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

LaserVU eye Centre
یہ کینسر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے
اگرچہ ایک صحت مند غذائیت سے بھرپور غذا طویل زندگی گزارنے اور صحت مند رہنے کی کلید ہے لیکن کچھ پھل اور سبزیاں ایسی ہیں جو دوسروں کے مقابلے میں بہتر طور پر کام کر سکتے ہیں سفر جل میں بہت سی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات موجود ہیں جو آپ کو فری ریڈیکلز کے خلاف لڑنے کی قوت فراہم کرتی ہیں اور خلیات کو نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ کینسر کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
تناؤ سے دور رکھنے میں مدد گار
تیز رفتار طرز زندگی اورروزمرہ کے کاموں سے پیدا ہونے والے تناؤ سے متاثر لوگوں کے لئے بہی کا جوس بہت مفید ثابت ہوتا ہے یہ اس کی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے ممکن ہو پاتا ہے ۔ اگر آپ دن بھر کی تناؤ کے بعد اپنے دماغ کو سکون دینے کے خواہاں ہیں تو سفر جل کا پھل ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہ یوگیوں کی پسندیدہ غذا ہے ۔بہی کی چائے اور جوس بڑے پیمانے پر یوگا سیشن کے بعد استعمال کئے جاتے ہیں

steemKR
کولیسٹرول کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
بہی کا پھل قدرتی طور پر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور مکمل طور پر کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے تو یہ بلا شک و شبہ ہائی کولیسٹرول والے مریضوں کی غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے۔اگر آپ اسے کچا نہیں کھانا چاہتے تو اس پھل کو داڑچینی اور سٹار سونف کے ساتھ ابال کر اس کا قہوہ بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ آپ کے دل کی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
نتیجہ
اگرچہ سفر جل مارکیٹ میں سب سے مشہور پھلوں میں سے ایک نہیں ہے لیکن اب یہ اپنی بیش بہا خصوصیات کی بدولت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ۔ اس پھل کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ کچا کھانے کے ساتھ ساتھ اس کا جوس، یا قہوہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔