سارا اناج ہزاروں سالوں سے انسانی خوراک کا حصہ رہا ہے ۔ لیکن جدیدغذا کے بہت سے حامی ، جیسے پیلیو ڈائٹ ، دعوٰی کرتے ہیں کہ اناج کھانا آپ کی صحت کے لئے برا ہے۔ اگرچہ اناج کی زیادہ مقدارصحت کے مسائل جیسے موٹاپے، اور سوزش سے منسلک ہے ۔ لیکن سارا اناج کی کہانی کچھ الگ ہے۔
درحقیقت سارا اناج کا تعلق صحت کے مختلف فوائد سے ہے، جن میں ذیابیطس، دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنا شامل ہے۔
سارا اناج کیا ہے؟
اناج گھاس نما پودوں کے بیج ہیں جنہیں سیریل کہتے ہیں جن کی کچھ عام قسمیں مکئی ، چاول اور گندم ہیں
غٰیر گھاس کے پودوں کے کچھ بیج، یا سیوڈوسیریل کو بھی سارا اناج سمجھا جاتا ہے جن میں بکواہیٹ، کوئنو شامل ہیں
پورے اناج کی گھٹلی کے تین حصے ہوتے ہیں۔
چوکر: یہ سخت بیرونی خول ہے اس میں فائبر، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں۔
: اناج کی درمیانی تہہ ہے جو زیادہ تر کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتی ہے۔ Endosperm
جراثیم: اس اندرونی تہہ میں وٹامنز، معدنیات، پروٹین اور پودوں کے مرکبات شامل ہوتے ہیں۔
اناج کو رول کیا جا سکتا ہے، میدہ کیا جا سکتا ہے ، یاٹکڑے ٹکڑے بھی کیا جا سکتا ہے
لیکن جب تک یہ تینوں حصے اپنے اصل تناسب میں موجود ہوں انہیں سارا اناج کہا جاتا ہے۔
فائن اناج میں سے چوکر اور جراثیم کو نکال دیا جاتا ہے اور صرف اینڈو سپرم استعمال کیا جاتا ہےاگر چہ اس میں کچھ وٹامنز اور معدنیات دوبارہ شامل کئے جاتے ہیں پر وہ بھر بھی غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتے۔
سارا اناج کی فہرست میں شامل ہیں
دلیا
پاپکارن
باجرا
کوئنو
بھورے چاول
پوری رائی
جنگلی چاول
گندم کی بیری
بلگور
Buck wheat
فریکیہ
جو
جوار
ان سے بنی چیزوں کو سارا اناج کہا جات ہے۔ان میں خاص قسم کی روٹی ، پاستا، اور ناشتے میں استعمال ہونے والی اشیاء شامل ہیں
سارا اناج صحت کے لئے کیسے مفید ہے
غذائی اجزاء اور ریشے میں زیادہ
سارا اناج بہت ااسے اہم غذائی اجزء فراہم کرتا ہے جیسے
فائبر: چوکر پورے اناج میں زیادہ تر فائبر فراہم کرتا ہے۔
وٹامنز: پورے اناج میں خاص طور پر وٹامنز بی شامل ہوتے ہیں جیسے نیاسین، تھامین،اور فولیٹ
معدنیات: ان میں معدنیات کی بھی اچی مقدار موجود ہوتی ہے جیسے زنک، آئرن، میگنیشیماور میگنیج
پروٹین: پورے اناج میں فی گرام کافی مقدار میں پروٹین موجود ہوتے ہیں
اینٹی آکسیڈینٹس: پورے اناج میں بہت سے مرکبات اینٹی آکسیڈینٹس کے طور پر کام کرتے ہیں ۔
پودوں کے مرکبات: سارا اناج کئی قسم کے پودوں کے مرکبات فراہم کرتا ہے جو بیماری کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرے
ہول اناج کے سب سے بڑے صحت کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ وہ آپ کے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ جو دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہونے کی وجہ ہے۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ 3 وقت 28 گرام سارا اناج لینے سے دل کی بیماری کے خطرے کو 22 فیصد کو کم کیا جا سکتا ہے
محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دل کے لئے صحت مند غذا میں زیادہ سارا اناج اور کم بہتر اناج شامل ہونا چاہئے۔
فالج کا خطرہ کم کریں
سارا اناج آپ کے فالج کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔تقریبا ڈھائی لاکھ لوگوں پر کئے گئے 6 مطالعات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سارا اناج کھانے والوں میں ان لوگوں کے مقابلے جو سارا اناج نہیں کھاتے فالج کا خطرہ 14 فیصد کم ہوتا ہے۔ مزید برآں پورے اناج میں کچھ مرکبات جیسے فائبر، وٹامن اور اینٹی آکسیڈینٹس آپ کے فالج کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔
موٹاپے کے خطرے کو کم کریں
فائبر سے بھرپور غذا کھانے سے آپ کو جلد پیٹ بھرنے اور ضرورت سے زیادہ کھانے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے زیادہ فائبر والی غذا کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے
پورا اناج یا اس سے بنی مصنوعات آپ کے شکم کو بہتر اناج کے مقابلے میں جلدی بھرتی ہیں اور وزن میں کمی کی وجہ بنتی ہیں۔
ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کریں
بہتر اناج کے مقابلے میں پورا اناج آپ میں ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے اس کی ایک وجہ اس کا فائبر سے بھرپور ہونا ہے جو آپ کے وزن کو بڑھنے نہیں دیتا اور موٹاپے کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ذیابیطس سے بھی دور رکھتا ہے۔
مزید یہ کہ پورے اناج کی روزانہ خآص مقدار میں استعمال خالی پیٹ بلڈ شوگر کی سطح میں کمی کا باعث بنی ہے جس کی وجہ اس میں موجود میگنیشم ہے جو کاربوہائیڈریٹس کو میٹابولائز کرنے میں مدد دیتا ہے جو انسولین کی حسساسیت سے جڑا ہوا ہے
صحت مند نظام ہضم پائیں
فائبر پورے اناج میں صحت مند نظام ہضم کی حمایت کرتا ہے ۔ سب سے پہلے تو فائبر آپ کے پیٹ کو صاف کرنے اور قبض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اس کے علاوہ اس میں موجود فائبر کی کچھ اقسام پری بائیو ٹکس کے طور پر کام کرتی ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کے گٹ کے فائدہ مند بیکٹیریا کی نشونما کرتی ہیں جو آپ کے ہاضمہ کے لئے مفید ہیں۔
دائمی سوزش کو کم کریں
سوزش بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔کچھ شواہد بتاتے ہیں کہ سارا اناج سوزش کو کم کرنے میں مفید ہے
ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وہ خواتین جنہوں نے اپنی زندگی میں سارا اناج استعمال کیا ان میں دائمی سوزش سے مرنے کا امکان کم پایا گیا۔حالیہ تحقیق میں بھی یہ پایا گیا ہے کہ جن افراد نے گندم کی بہتر مصنوعات کو پوری گندم کی مصنوعات سے تبدیل کیا ان میں سوزش کی تکالیف میں کمی دیکھی گئی
کینسر کے خطرے کو کم کرے
سارا اناج اور کینسر کے خطرے پر ملے جلے نتائج ملتے ہیں ۔
مطالعات کے ایک جائزے کے مطابق 20 میں سے 6 نے کینسر کا خطرہ کم کر دکھایا پر 14 نے کوئی تعلق نہیں دکھایا
موجودہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پوورے اناج کے سب سے مثبت اینٹی کینسرفوائد کولوریکٹل کینسر کے خلاف ہیں جو کینسر کی سب سے عام قسم ہےجو بڑی آنت کے کینسر سے منسلک ہے۔
قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرے
جب آپ کی دائمی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے تو آپ کی قبل ازوقت موت کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے
دراصل ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سارا اناج کا استعمال دیل کی بیماری سمیت بہت سی بیماریوں کو دور رکھتے ہوئے قبل ازوقت موت کے خطرے کو کم کرتا ہے
سارااناج اپنی غذا میں کیسے شامل کریں
آپ پورے اناج کو مختلف طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کر سکتے
اپنی غذا میں پورا لفظ شامل کریں یعنی پوری گندم کا آٹا استعمال کریں۔دلیا یا دیگر اناج سے بنا دلیہ استعمال کریں، سفید چاول کو بھورے چال سے تبدیل کریں ، سبزیوں کے سوپ میں جو شامل کریں، بیکنگ میں پورے اناج کا آٹا استعمال کریں اور بہتر اناج کی جگہ پورا اناج استعمال کرنے کی کوشش کریں۔