سرد ہاتھ اور پاؤں سردی یا اکثر گرمیوں میں بھی ہوجاتے ہیں؟ جس کی وجہ سے آپ ایئر کولر یا تیز رفتار پنکھے کے سامنے نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ آپ کانپتے ہیں؟ اور سردیوں میں اس سے بھی زیادہ برا حال ہوجاتا ہے۔ اس قسم کی حالت جسم کو کسی بھی کام کو کرنے سے روکتی ہے۔ اس بلاگ میں آپ کو ہمیشہ سردی محسوس ہونے کی صحیح وجہ معلوم ہوسکتی ہے۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
ہمیشہ سرد ہاتھ اور پاؤں کی اہم وجوہات
ہمیشہ سردی محسوس کرنا کئی وجوہات کی بناء پر ہو سکتا ہے، اور ان ممکنہ وجوہات میں مختلف علامات شامل ہو سکتی ہیں۔ آپ کچھ علامات کو معمولی جھنجھلاہٹ سے زیادہ نہیں ہوسکتی ہیں، لیکن دیگر زیادہ سنگین بنیادی حالت کی علامت کے طور پر سامنے آسکتی ہیں۔ ان میں کچھ وجوہات درج ذیل ہیں۔
خون کی کمی
اکثر اوقات سردی لگنا خون کی کمی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ خون کی کمی ایک ایسی حالت ہے جب آپ کے جسم میں اتنے صحت مند سرخ خون کے خلیات نہیں ہوتے ہیں ج آپ کے جسم کو مطلوبہ مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی حالت آپ کے ہاتھ پاؤں کو ٹھنڈا کر سکتی ہے، خاص طور پر سردیوں میں اس طرح کی حالت مسلسل ہوجاتی ہے۔فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ وہ بروقت علاج شروع کرسکے اور آپ کو کسی مخصوص خوراک، سپلیمنٹس، یا کسی اور علاج کی ضرورت ہے تو بروقت مشورہ دے سکے۔
ہائپوتھائیرائیڈزم
ایسی صورت حال جب آپ کی گردن میں تھائیرائیڈ گلینڈ کافی مقدار میں ہارمونز نہیں بناتا ہے تو آپ کو سردی لگنے کے لیے حد سے زیادہ حساس بنا سکتی ہے۔ آپ کو جوڑوں میں درد، قبض، خشک جلد اور وزن میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ اپنے ہارمونل لیول کو متوازن کرنے کے لیے بہترین اینڈو کرائنولوجسٹ سے مدد لے سکتے ہیں۔
جسمانی وزن کا کم ہونا
کم جسمانی وزن سے مراد باڈی ماس انڈیکس 18.5 سے کم ہے۔ اکثر، کم بی ایم آئی ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں زیادہ چربی نہیں ہے، لہذا یہ حالت آپ کے جسم کو اتنا گرم نہیں رکھ سکتی ہے۔
گردے کا مسئلہ
جسم کا فضلہ اگر خارج نہ ہو تو یہ خطرناک سطح تک پہنچ سکتا ہے کیونکہ آپ کے گردے کسی بھی نقصان کی وجہ سے آپ کے خون کو فلٹر کرنے کا صحیح طرح سے کام نہیں کرتے پاتے ہیں۔ اس سے جسم کا درجہ حرارت کم ہو سکتا ہے اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ گردے کی بیماری خون کی کمی سے بھی منسلک ہوسکتی ہے، جو جسم کو باہر سے گرم ہونے پر سردی کا احساس دلا سکتی ہے۔
وٹامن بی 12 کی سطح کا کم ہونا
اس وٹامن کی کمی خون کی کمی بھی پیدا کرسکتی ہے، جو جسم کو ٹھنڈا کرسکتا ہے۔ جب آپ چکن، انڈے اور مچھلی کھاتے ہیں تو آپ کو وٹامن بی12 تو ان غذاؤں سے حاصل ہوسکتا ہے۔ کچھ اناج اور دیگر غذائیں بھی اس وٹامن کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کچھ لوگوں کو کسی بیماری یا دوا کی وجہ سے وٹامن جذب کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ غذائی ماہرین سے فوری رابطہ کریں۔
ذیابیطس کے مریض
ذیابیطس کی بیماری گردے اور خون کی گردش کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے جو آپ کو سردی محسوس کراسکتی ہیں۔ اگر مناسب علاج نہ ہو تو ذیابیطس کے مریض کے اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے آپ کو سردی محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر آپ کے پاؤں میں زیادہ ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس میں ٹائپ 1 ذیابیطس کی نسبت ہلکی علامات شامل ہوسکتی ہیں۔ ٹائپ 2 ذیابیطس میں بھی سردی لگنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔