سرد موسم بھی موسم گرما کی طرح بالوں کے لئے مشکل حالات پیدا کر سکتا ہے ۔باہر کئ منجمد درجہ حرارت اور انڈور ہیٹنگ کے درمیان سرد موسم میں بالوں پیں سختی پیداہو سکتی ہےاور یہ بالوں کے کمزور ہونے اور ٹوٹنے کی وجہ بن سکتا ہے۔
سرد موسم بالوں کے بالوں پر اثرات
مارک ڈی بولٹ جو کہ نیویارک کے ایک مشہور کلرسٹ اور ہیئر سیلون کے مالک ہیں بتاتے ہیں کہ سرد موسم موسم ہوا میں خشکی کو بڑھاتا ہے جس طرح سردیوں میں آپ کی جلد خشک ہو جاتی ہے اسی طرح ہوا میں نمی کی کمی بالوں میں پانی کی کمی کر کے انہیں نازک بنا دیتی ہےاور یہ بالوں کے پھٹنے اور ٹوٹنے کی وجہ بن سکتی ہےچاہے بال لمبے ہوں یا چھوٹے یا رنگدار ہوں۔
باہر کا ایسا نا خشگوار موسم اور سرد موسم ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنا وقت گھروں پر ہی گزارتے ہیں لیکن بالوں کو صرف باہر کی کشک ہوا ہی نقصان نہیں پہنچاتی، نیویارک کے ایک مشہور اسٹائلسٹ اور مالک جولین فیرل کہتے ہیں کہ سنٹرل ہیٹنگ آپ کے بالوں کے خشک ہونے کی ایک وجہ بن سکتی ہے جس سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو سکتی ہیں اور بال ٹوٹنے لگتے ہیں۔
سرد موسم ہر قسم کے بالوں کے لئے سخت ہو سکتا ہے لیکن خاص طور پر یہ رنگدار بالوں کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ جب بھی بالوں کو بلیچ کیا جاتا ہے تو یہ خوبخود ہی نازک ہو جاتے ہیں اور آسانی سے بیرونی اثرات کی وجہ سے متاثر ہوجاتے ہیں اور آسانی سے ٹوٹنے لگتے ہیں۔
سرد موسم کے اثرات سے بالوں کو کیسے بچائیں؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ موسموں کے ردوبدل کو تو نہیں روک سکتے ہیں لیکن موسمی حالات سے اپنے بالوں کا دفاؑع ضرور کر سکتے ہیں۔
بالوں کو ہایئڈریٹ رکھیں
بالوں میں تیل لگا کر اپنے بالوں کو اضافی ہائیڈیشن دیں۔ یہ اپ کے بالوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ بالون کے دو منہ بننے سے روکے گا۔ یہ آپ کے بالوں کو سلکی اور چمکدار بنانے میں مدد کریگا۔ آپ نے صرف بالوں پر ہلکے ہاتھ سے تھوڑی دیر مساج کرنا ہے اور پھر اسے دھو لینا ہے۔
اپنے بالوں کو کم سے کم دھوئیں
چونکہ باہر کی ہوا پہلے سے ہی خشک ہے اس لئے آپ کو ایسا کوئی بھی کام نہیں کرنا چاہئے جو اپ کے بالوں کو مزید خشک کرے۔ سرد موسم میں اپنے بالوں کو کم سے کم شیمپو کریں۔ ہفتے میں صرف دو مرتبہ دھوئیں۔ اگر اپ تیل کا استعمال کرتے ہیں تو پھر اپ یفتے میں تین مرتبہ بال دھو سکتے ہیں۔
بہترین موئسچرائزنگ شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کریں
آپ جب اپنے بالوں کو دھوتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو بھی شیمپو اسر کنڈیشنر استعمال کر رہے ہیں وہ بالوں کی قدرتی نمی دور کرنے والا نہ ہو، موئسچرائزنگ شیمپو اور کنڈیشنر غذائی اجزاء سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ متوازن پی ایچ کی سطح رکھتے ہوں۔
گیلے بالوں کے ساتھ سرد موسم میں باہر نہ جائیں
اگر آپ نے بال دھوئے ہیں اور باہر منجمد کر دینے والی سردی ہے تو آپ کا باہر نکلنا آپ کے بالوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ آپ کے بالوں کی نوک پر موجود پانی کے قطرے جم کر آپ کے بالوں پر وزن ڈال سکتے ہیں اور ان کے ٹوٹنے کی وجہ بن سکتے ہیں۔
طویل گرم شاور لینے سے پرہیز کریں
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گرم شاور آپ کو سکون دیتا ہے اور تھکاوٹ دور کرتا ہے اور سرد موسم میں آپ بخوشی طویل گرم شاور لینا پسند کریں گے لیکن بہت زیادہ گرم پانی اپ کے بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے لہذا اگر اپ کا گرم شاور لینے کا دل کر رہا ہو تو بہتر ہے کہ آپ شاور کیپ کا استعمال کریں۔
باہر نکلتے وقت اپنے بالوں کی حفاظت کریں
ٹوپی کے اندر کے بال کسی کو بھی پسند نہیں ہیں لیکن باہر نکلتے وقت ٹوپی کا استعمال نہ صرف سرد موسم میں آپ کے جسمانی درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے ٹوپی کا استعمال آپ کے بالوں کو سردیوں کی سخت ہوا اور برف سے بچاتا ہے جو کہ بالوں کے ٹوٹنے کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں
ہیٹ اسٹائلنگ کو محدود کریں
ہم آپ کو مکمل طور پر ہیٹ اسٹائلنگ یا بلو ڈرائنگ سے منع نہیں کریں گے کیونکہ بعض اوقات یہ وقت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسا کرنے سے بالوں کی نمی کم ہوتی ہے اور ویسے بھی سرد موسم میں ہوا خشک ہوتی ہے تو اس موسم میں کوشش کریں کہ بال قدرتی طور پر ہی خشک ہوں۔
باقاعدگی سے بالوں کو تراشیں
بالوں کی صحت کے لئے ان کی تراش خراش بھی ضروری ہے۔ ہر آٹھ ہفتے بعد بالوں کو تراشنے سے اسپلٹ اینڈ ختم ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ آپ کے بالوں کو پھٹنے سے روکتا ہےاور آپ کے بالوں کو جھر جھری دار بنانے سے روکتا ہے